وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا خصوصی اجلاس ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی آفس جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس سے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر اور مرکزی راہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان کی مسلم اور پاکستان دشمنی واضح ہے ۔ان پر کبھی اعتبار نہی کرنا چاہیے ۔ایران اور چین پاکستان کے قابل اعتبار ہمسایہ ہیں جو عالمی استعمار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔انہوں نے فتح میزائل کو پاکستان کی داخلی صلاحیت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے ملکی وسائل پر انحصار کو اہم قرار دیا انہوں نے آزادی کشمیر کی تحریک کی بھر پور حمایت کو پاکستان کی زمہ داری اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔
اجلاس میں سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل جناب مفتی گلزاراحمد نعیمی،نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل جناب لیاقت بلوچ، محترم علامہُ عارف حسین واحدی مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل اور محترم عبد اللہ گل سربراہ نوجوانان پاکستان اور محترم طاہر رشید تنولی مرکزی رہنماء جے یو پی و فائنانس سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل کے علاوہ دیگر قائدین ملی یکجہتی کونسل نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دی گئی۔