ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاؤن کی نظارت کمیٹی کا مشاورتی اجلاس، تنظیمی فعالیت کا جائزہ منشیات، بدامنی اور عوامی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار

15 May 2025

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کی نظارت کمیٹی کا مشاورتی اجلاس، تنظیمی فعالیت کا جائزہ منشیات، بدامنی اور عوامی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہزارہ ٹاؤن کی نظارت کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ضلعی آفس ہزارہ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی نے کی۔

 اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی نائب صدر آغا سید ضیاء، کابینہ کے دیگر اراکین ٹھیکیدار حسن علی، ناصر علی، اور وحدت یوتھ ونگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حیدر علی ہزارہ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹاؤن کے سنگین عوامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ خاص طور پر منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت، بدامنی، اور مہاجرین کے گھروں پر رات گئے چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا:"منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ یہ ایک معاشرتی ناسور ہے جس کے خلاف اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔ کوئٹہ میں رات کے وقت مہاجرین کے گھروں پر بغیر وارنٹ چھاپے انسانی وقار اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے سوداگر دراصل نسلوں کے قاتل ہیں۔ یہ بااثر عناصر تعلیمی اداروں، بازاروں اور گلی محلوں میں زہر بیچ رہے ہیں، اور بدقسمتی سے بعض اوقات انہیں حکومتی اداروں کی خاموش حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree