قبائلی اضلاع میں بدامنی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی حمید حسین کا دیگر ممبران کے ہمراہ سپیکر ڈیسک کے سامنے احتجاج

15 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) قومی اسمبلی میں وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئرحمید حسین اور ضلع خیبر سے منتخب ایم این اے محمد اقبال آ فریدی نے آ ج قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران قبائلی علاقوں میں بد امنی اور شاہراہوں کی بندش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میںسپیکرڈیسک کے سامنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبائلی اضلاع میں شاہراہوں کے کھلنے اور عوام کے خلاف دھشتگردوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے  کیے جانے والے مظالم کی نشاندھی کی گئی تھی ۔ قبائلی اضلاع سے منتخب دیگر اراکین پارلیمنٹ نے بھی انکی مطالبات کے حق میں آواز اٹھائی ۔

واضح رہے کہ ضلع کرم میں گزشتہ آٹھ ماہ سے شاہراہ عوام کے آمد و رفت کے لیے بند ھیں جبکہ ضلع خیبر میں وادی تیراہ اور دیگر علاقوں میں دھشتگردوں کے خلاف کاروائیوں سے وھاں کے مقامی آ بادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree