The Latest
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے مگر حکمران گھروں میں محصور عوام کی مشکلات سے لا تعلق بنے ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت نے 1800 روپے کا راشن دے کر لاک ڈاون کو دوسرے مہینے میں توسیع دے دی۔ مراد علی شاہ یہ بتائیں کیا ان کے گھر میں 1800 روپے کا راشن ڈیڑھ مہینے چل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کی مشکلات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے غریب اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔ وفاقی حکومت اور اوگرا موجودہ صورتحال میں تیل کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔
وحدت نیوز(ہٹیاں بالا)ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہٹیاں کے مقام پرضلعی سیکرٹری جنرل سید عاطف حسین ہمدانی ،سید ساجد ہمدانی اور دیگر نے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نےضلعی سیکرٹری جنرل سید عاطف ہمدانی سےاسیر افراد کے کیس کے حوالے سے معلومات لیں۔
ضلعی سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ ایک جوان کی عبوری ضمانت کروا لی گئی ہے جبکہ دوسرے دو گرفتار افراد کی ضمانت کی درخواست پر بحث ہو گئی ہےعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہےکل عدالت ممکنہ طور پر ضمانتوں پر فیصلہ سنائے گی۔اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی اور ریاستی سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔
انہوں نے سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں گرفتار نوجوان سید عامر کاظمی سے ملاقات کی اس کی احوال پرسی کی اس کے بعد ریاستی سیکرٹری جنرل اور ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں بالا کے ہمراہ چناری کے لیے روانہ ہوئے ہٹیاں بالا میں نوجوان صحافی سید عدنان فاطمی سے ملاقات اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی۔اس موقع پرریاستی سیکرٹری جنرل نے تھانہ چناری پہنچ کر وہاں گرفتار نوجوان سید اسد علی کاظمی سے ملاقات کی۔ ان سے صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمیں محتاط انداز گفتگو پھیلانے کی ضرورت ہے۔کسی کا نام لے کر اسلام لعن تعن کی اجازت نہیں دیتا نہ ہی ہمارے فقہاءاور مراجع عظام اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ساون کے مقام پر سید وقار ہمدانی سے ملاقات کی انہیں ضمانت کی مبارکباد پیش کی اورکہا کہ آئندہ محتاط رویہ اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ عظمت اہلبیت اور عظمت سادات کے لیے ہم سب کا خون حاضر ہے ہم سب عظمت اہلبیتؑ, عظمت آئمہ معصومین علیہ السلام اور عظمت اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خاطر کسی بھی محاز کے لیے بھی تیار ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ کو یکطرفہ کاروایاں نہیں کرنی چاہیے بلکہ جن لوگوں کی پوسٹ نوجوانوں کی اشتعال ہونے کی وجہ بنی انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ضلی انتظامیہ راست اقدام کے زریعے اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر اور آئمہ اہلبیت علیھم السلام اور خصوصا امام زمانہ عج کی توہین کرنے والوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماوں علامہ حسن ہمدانی اور چئیرمین عزاداری سیل سید خرم نقوی کی لاہور کے عزاداروں کے ہمراہ سی سی پی او لاہور سے ملاقات یوم علی علیہ السلام سمیت دیگر اہم قومی ایشوز پر گفتگو ملاقات میں مجلس کےراہنماؤں نے سی سی پی او لاہور کو یقین دہانی کروائی کے ہر صورت میں ایس او پیز کی پابندی کی جائے گی سی سی پی او لاہور نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ مرکز اور صوبہ سے ملنے والی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیین ص میں منعقدہ درس میں کہا ہے کہ وہی عمل خدا تعالی کو پسند ہے جو خالص خدا کے لئے ہو اور ریاکاری سے پاک ہو۔ عمل خالص انسان کو دنیا سے زھد اور حکمت و دانائی تک پہنچاتا ہے اخلاص کے باعث اہل ایمان کے درجات بلند ہوتے ہیں۔ اخلاص تقرب الہی کا سبب بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک اخلاص عمل کی دعوت دیتا ہے۔ ماہ رمضان المبارک تہذیب نفس کا مہینہ ہے ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے نفس امارہ کو رذائل اخلاقی سے پاک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کو ڈیڑھ ماہ ہونے کو ہیں غریب لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں۔ حکمران گھروں میں محصور غریب عوام اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔
انہوں نےکہا کہ سندھ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زراعت پر ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے حکومت اور محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خطرے اور وسیع تباہی کا سد باب کرے۔
س
وحدت نیوز(لاہور) ماہ رمضان المبارک میں مستحقین و ضرورتمند گھرانوں کے حقوق کی ادائیگی کو فریضہ سمجھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حناتقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی خصوصی ھدایت پر راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔
محترمہ عندلیب زھرا ضلعی سیکرٹری روابط نے ماہ شعبان المعظم کی طرح ماہ رمضان میں بھی اس فریضے کو ادا کرتے ہوئےلاھور کے علاقے شالامار ٹاون میں اکیس مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی اولین ترجیح دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے کو امداد فراہم کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کروناوائرس اور لاک ڈاون کے باعث نہ صرف غریب بلکہ متوسط گھرانے بھی بہت بری طرح متاثر ہوے ہیں لھذا وقت کی ضرورت ہے کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور راہ خدا میں دل کھول کرخرچ کریں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے کہ جس میں ایک درھم راہ خدا میں دینا عام دنوں کی نسبت بے پناہ اجر وثواب کا حامل ہے اس لیے اس ماہ میں ضرورت مند طبقے کی امداد کے لیے آگے بڑھیں۔
وحدت نیوز(ملتان) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ملتان یونٹ عباس پورہ میں روزہ دار مومنین کے لئے افطار کا انتظام کیا گیا۔رمضان المبارک کے ایام میں اہل علاقہ روزہ دار افراد کے لئے یونٹ عباس پورہ کی جانب سے پورے 30 دن کے لئےمومنین کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیاہے جو انشا اللہ پورے رمضان جاری و ساری رہے گا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ماہ رمضان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتظامی معاملات پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث متوسط طبقہ پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے۔کاروبار کی بندش، معاشی مسائل اور بے روزگاری میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے۔ایسی صورتحال میں چاہیئے تو یہ تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا لیکن اس کے برعکس عوام کو ان سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جنہوں نے مافیا کی شکل میں ہر کاروبار میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔عام اشیائے خوردونوش، سبزی اور پھلوں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی من پسند داموں فروخت انتظامی معاملات سے حکومت کی عدم دلچسپی کا بین ثبوت ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کیے جانے والا احساس پروگرام اپنے اہداف کی طرف مطلوبہ رفتار سے نہیں بڑھ رہا۔اگر اس میں تیزی نہ لائی گئی تو غربت میں بے تحاشہ اضافہ اور عام آدمی کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔ مستحقین کے لیے شرائط میں نرمی برتی جانی چاہیے تاکہ کوئی بھی ضرورت مند اس حکومتی امداد سے محروم نہ رہے۔ ا نہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی رابطوں میں طبی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ عوام کی ذرا سی بے احتیاطی پوری قوم کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین اور انقلابی رہنما علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز اور طویل قید سے عالمی سطح پر امت مسلمہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ جو اپنے اخلاص ایثار جہاد فی سبیل اللہ اور عزم راسخ کے باعث دنیا بھر میں ایک عظیم رہنما کے طور جانے جاتے ہیں۔ نائیجیریا کی بدنام زمانہ بوھاری حکومت اپنے عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔ 6 جوان بیٹوں کی شہادت کے بعد شیخ محمد ابراہیم زکزاکی اور ان کی زوجہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ تا حال پابند سلاسل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی فقط نائیجیریا کے لئے نہیں بلکہ پورے جہان اسلام کے لئے ایک عظیم مجاہد اور ایک فداکار عالم کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بلاجواز اور طویل قید کے خلاف دنیا بھر کے حریت پسند مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے ٹیوٹر کمپین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ ابراہیم زکزاکی کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں بوھاری حکومت مظلوم عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔
وحدت نیوز(کھرمنگ) مومنین کھرمنگ کے تعاون سے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام طے شدہ امدادی پروگرام کے تحت کھرمنگ کے بارڈر ایریاز ، ترکتی سے اوپر کے تمام موضعات اور نالہ جات میں مقیم ضرورت مند فیملیز تک امدادی رقوم تقسیم کئے۔ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ذمہداران میں سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ شیخ اکبر رجائی، ڈپٹی سکریٹری جنرل جناب شیخ یعقوب محمدی، متحرک صوبائی رہنماؤں راجہ ولایت علیخان اور نصرت علی، مجلس وحدت کھرمنگ کے سرگرم بزرگ رہنما حاجی محسن علی، شریف ولی کھرمنگی، انجنئیر شجاعت حسین یورنگوت، امام جماعت اولڈنگ شیخ ہادی مقدسی، نوجوان سماجی کارکن اکبر روحانی اولڈنگ و دیگر شامل تھے۔
اس دوران مختلف علاقوں کے مقامی علمائے کرام اور سماجی شخصیات بھی ہمراہ رہے، اور مستحقین کی شناخت اور ان تک امداد پہنچانے میں معاونت کیں۔ کرونا وایریس کی وجہ سے پیدا شدہ مشکل حالات اور رمضان المبارک کی آمد پر اس پروگرام کے تحت انتہائی ضرورت مندوں کو فوکس کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان علاقوں میں اولڈنگ ، ہرغوسیل نالہ، میموش تھنگ ، میموش، بریسل، بریسیل چھو، گنگنی، بلارگو،بلارگو پایو، سیر تھنگ بلارگو، برولمو، مورول، گنوخ، دنسر تھنگ ،ژے ژے تھنگ، ترکتی، حمزیگونڈ، سنکرمو، اور تمام ملحقہ محلہ جات و موضعات شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان علاقوں کے مقامی علمائے کرام کے توسط سے اصل مستحقین کی نشاہدہی کی گئی اور انہی علماء کے ذریعے معلوم شدہ فیملیز تک امداد پہنچا دیئے گئے۔
المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کھرمنگ اس کار خیر میں حصہ لینے والے تمام مومنین کرام کے ممنون و مشکور ہیں۔ ان دور افتادہ علاقوں میں دیں مبین اسلام کی تبلیغ اور مومنین کی خدمت میں مصروف عمل معزز علمائے حقہ کے ممنون و مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ تائید خداوندی کے طفیل صرف اور صرف ضلع کھرمنگ کے ہی چند درجن مومنین کی مالی معاونت نے کرونا وایریس کی وجہ سے پیدا شدہ حالیہ مشکل صورتحال میں چند ایام کے اندر ہی مستحقین کی امداد کے لئے مرتب کئے اس امدادی سرگرمی کو کامیابی عطا کی۔ بہت زیادہ نہ سہی مگر ان تمام بارڈرز سے ملحقہ دور دراز علاقوں کے مستحق فیملیز کو ایک امدادی پیکیج با عزت، باوقار اور بالکل غیر محسوس انداز میں پہنچانے کی سعی کی۔ بحق آئمہ معصومین علیھم السلام ان تمام مومنین کرام کو آباد و بامراد رکھے، انکو اور انکی فیملیز کو صحت و سلامتی عطا ہو، خدا پاک انکی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔
ضرورت مند فیملیز کی نشاندہی، تقسیم کے عمل میں بھرپور کردار ادا کرنے والے علمائے عظام اور مختلف علاقوں کے زعماء، طلبا و دیگر مومنین کے بھی مشکور و ممنون ہیں، خدا ان سب مومنین کی خلوص و توکل اور عزم و حوصلے کو دوام بخشے، انکی دنیاوی و اخروی حوائج شرعیہ برآور فرمائے۔ آمین۔ انشاللہ تعالیٰ اگلے مرحلے میں ترکتی سے نیچے کے علاقوں اور ملحقہ نالہ جات کے مستحقین کی امداد کیجائے گی۔ اس سلسلے میں آپ سب کو پہلے سے بڑھ کر تعاون اور روابط کرنے کی ضرورت ہے۔ خداوند متعال کی نصرت و تائید حاصل رہی تو اگلے مرحلے میں بھی اسی طرح مکمل عزت و تکریم کیساتھ مقامی علمائے عظام و مومنین کرام کی تشخیص کردہ حقیقی مستحقین و معذورین تک مخیر مومنین کیجانب سے جمع شدہ امداد پہنچائے جائیں گے۔ انشاللہ العزیز۔
وحدت نیوز(میانوالی) المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع میانوالی کے پلیٹ فارم سے سابق سیکرٹری جنرل علمدار حسین ایڈووکیٹ کی خصوصی دلچسپی سے لاک ڈاون سے متاثرہ، غریب، نادار اور مستحق 100خاندانوں میں تین لاکھ روپے کا راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی کوارڈینیٹر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل سید زعیم حیدر زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید عابد حسین عابدی اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علمدار حسین ایڈووکیٹ موجود تھے۔
صوبائی سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح میانوالی میں بھی المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے ورکر قابل تحسین ہیں اور بالخصوص علمدار حسین ایڈووکیٹ جنہوں نے میانوالی میں ایسے افراد تک امداد پہنچائی جو مستحق اور سفید پوش خاندان تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کرونا کے خلاف ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ضروری نہیں کہ ہم لاکھوں روپے کی امداد کریں بلکہ ہم اپنی بساط کے مطابق اگر اپنے محلے اور علاقے میں مستحقین کی مدد کریں تو مشکل کی اس گھڑی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میانوالی کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع بھی مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔