بلاسفیمی ایشوز کودقیق انداز سے دیکھنا ہوگاکوئی مقدسات کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، علامہ احمد اقبال رضوی

25 July 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں بلاسفیمی ایشو زپر مکتب تشیع کی نمائندگی کرتے ہوئے واضح اور جاندار موقف  پیش کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ توہین کے معاملہ کو دقیق انداز سے دیکھنا ہوگا کوئی نوجوان جو نماز روزے کا پابند ہودینی اقدار کا پیرو ہو وہ مقدسات کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے علامہ احمد اقبال رضوی کے موقف کو جاندار اور بر وقت قرار دیتے ہوئے سراہا ہے ۔

اور موقف اپنایا کہ جہاں توہین رسالتؐ جیسا قبیح فعل انتہائی بھیانک اور قابل گرفت ہے وہاں اس قانون کا غلط استعمال بذات خود توہین رسالتؐ ہے

 واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے نمائندہ وفد نے بلاسفیمی بزنس گینگ کے موقف کواعلامیئے کا حصہ بنانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن شیعہ جماعتوں نے روک دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree