وحدت نیوز(کراچی) عزاداری سید شہداء ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اپنے اس حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹیں گے، سندھ اور پنجاب کی حکومت عزاداری کیخلاف غیر قانونی و غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی مسلسل سرپرستی کر رہی ہے، کل بروز اتوار ملک گیر احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی نے کراچی میں عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، حسن ہاشمی، میثم عابدی،علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، رضا نقوی، آصف صفوی، علی احمر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے تشکیل دیا گیا تھا لیکن نا عاقبت اندیشن حکمرانوں نے اپنی سابقہ بیلنس پالیسی کو ترجیح دیتے ہوئے وطن دوست قوتوں کے خلاف اس کا رخ موڑدیا،ظالم ومظلوم اور قاتل ومقتول کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی پالیسی ملت تشیع پاکستان مزید برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ میں ترمیم کے آرڈر جاری خوش آئند ہے تاہم صوبائی وزراء کی جانب سے ہزاروں شہداء کی قاتل کالعدم جماعتوں کی سپرستی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کا مقابلہ کریں گے، عزاداری امام حسین ہمارا آئینی حق ہے ، عزاداری کو روکنے کے اقدامات سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کی آئین پاکستان سے غداری ہے، عدالت عالیہ اس کا نوٹس لے۔ مہدی عابدی نے اعلان کیا کہ عزاداری شہداء کے خلاف کی جانے والی سازشوں کیخلاف کل بروز اتوار ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور اگر انتظامیہ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو انشاء اللہ عاشقان حسین اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
وحدت نیو(لاہور) زینت ممبر خطیب اہلبیت علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین کی مظلومانہ شہادات مکتب تشیع کے لئے ایک بڑا دھچکہ ہے ان کے علمی میدان کو کوئی اور پور نہیں کرسکتا، علامہ فخرالدین ایک بہادر ،نڈر ،شجاع اور باتقوی علم تھا ان کی اور شہداء منی کی شہادت آل سعود کی ایک منظم سازش کے تحت واقع پزیدہوا، ہم ان کے مظلومانہ شہادت کو رائگا ہونے نہیں دینگے اور انشاء اللہ بے گناہ حاجیوں کی خون آل سعود کی حکومت کو لے ڈوبے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے لاہور، نیلم ٹاؤن میں عشرہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، یاد رہے کہ یہ وہ عشرہ ہے جس سے شہید مظلوم علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین نے خطاب کرنا تھا۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ مکتب تشیع کے پاس دو نہریں ہے جس کی وجہ سے مکتب تشیع ہر ظالم و جابر دور میں سر خرو رہے ہیں ایک نہر ولایت ہے دوسرا نہر شہادت ہے، جب تک ہم زندہ ہیں ہم اس نہر سے سیراب ہوتے رہیں گے۔اور اگر کوئی ان نہروں کو روکنے کی کوشش کرے گا تو وہ خود تباہ و برباد ہو جائے گا، عزاداری سید شہداء نہ کبھی روکا ہے اور نہ کبھی روکے گا، عزاداری کو محدود کرنے والے یا سوچنے والے یہ بات سن لے کہ نہ کل کا یزید روک سکا ہے نہ آج کے یزیدی روک سکیں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویڑن کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی آڑ میں عزاداری سید الشہداء امام حسین ؑ پر لگائی جانے والی تمام پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں،عزاداری مظلوم کربلا ہماری شہ رگ حیات ہے، اپنی شہ رگ کی حفاظت کریں گے، سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کی ایماء پر عزاداری کو محدود کرنے کے درپے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، رضا نقوی، سبط اصغر، احسن عباس سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب میں علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہر دور کے ظالم نے عزائے حسین کو دبانے کی کوشش کی لیکن حسینی پیروکاروں نے ظالموں کی تمام سازشوں کو خاک میں ملایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سن لے، لاوڈ اسپیکر ایکٹ کا احترام کرتے ہیں مگر یزیدی ضابطہ اخلاق کو مسترد کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ سندھ بھر میں مجالس کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا استعمال عزادران سید الشہدا کی سماعتوں تک خطاب پہنچانے کا اہتمام جاری رہے گا، سندھ حکومت فی الفور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ ریلکسیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرے وگرنہ عاشقان حسین (ع) ایسے کسی بھی قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو کہ عزائے حسین کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ دو روز قبل چیف منسٹر ہاؤس سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ نے شیعہ عمائدین سے دوران ملاقات اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ مجالس اور جلوس کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے بارے میں وہ ریلکسیشن کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے مگر تاحال ایسا نہ ہوسکا ، اگر سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو پھر ہم سندھ بھر میں احتجاج شروع کریں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواسہ رسول ۖ کی اس بے مثال قربانی کو ہرمسلمان اپنی جگہ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،نواسہ رسول سے عقیدت صرف فقہ جعفریہ کا صرف عقیدہ نہیں بلکہ ہر بنی نوع انسان کا ایمان ہے،محرم الحرام کے اس مقدس ایام میں پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداروں،علماء ،خطباء اور ذاکرین کو بلا جواز ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے،پنجاب پولیس کی جانب سے چاردیواری کے اندر خواتین کی مجالس روکنے کے لئے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے،ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پنجاب حکومت آخر چاہتی کیا ہے اور کس کی خوشنودی کے لئے ہماری مذہبی آزادی کو سلب کرنے پر بضد ہے،انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور شہباز شریف صاحب سن لین ہم نواسہ رسول ۖ کی حرمت اور عزاداری امام مظلوم کے لئے کٹ تو سکتے ہیں لیکن کسی قسم کا سمجھوتاکرنے کو تیار نہیں،دنیا کی تاریخ گواہ ہے عاشقان محمد وآل محمدکسی بھی ظالم جابر کے سامنے سر جھکانے کو گردن کٹوانے پر ترجیح دیتے ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں علماء و ذاکرین کی ضلع بندیاں لوگوں سے ان کی مذہبی آزادی چھیننے کے مترادف ہے،ملت جعفریہ پاکستان دہشت گردی کی سب سے زیادہ متاثرہ فریق ہے،ہمارے ساتھ جہاں جہاں بھی ن لیگ کی حکومت ہے وہاں پر منظم طریقے سے انتقامی کاروائیاں جاری ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،ہم فرقہ پرستی اور انتہا پسندی کو پاکستان کے خلاف سازش سمجھتے ہیں،جنوبی پنجاب میں حکومت دہشت گرد گر و ہوں کے ہاتھوں یرغمال ہے،ہمارے خلاف کاروائیوں کا ایک مقصد انہی دہشت گردوں کو خوش کرنا بھی ہے،علامہ عبد الخالق اسدی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پر ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ عزاداری اور میلاد مصطفیٰۖ کے خلاف کوئی بھی عمل ہمارے لئے قابل قبول نہیں، ہم ذکر محمد و آل محمد کے لئے کسی سے اجازت نہیں لیں گے ،یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،پریس کانفرنس میں صوبائی رہنماوُں علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ اصغر عسکری،سید اسدعباس نقوی،علامہ مظہر حسین شریک تھے۔
وحدت نیوز (قم )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ڈاکٹر علامہ غلام محمد فخرالدین کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یزیدان عصر نے ملت کو ایک عظیم مجاہد سے محروم کر دیا ہے۔ اس سال کربلائے منی میں یزیدان عصر کے ہاتھوں شہید ضیوف الرحمن کی شہادت پر پوری قوم کو ہدیہ تعزیت عرض ہے۔ آج ہمارے عزیز بھائی خطیب ممبر حسینی ، ولایت و کربلا کا مخلص ترجمان اور علوم قرآن و اہل البیت کی اعلی درجہ پر فائز عالم باعمل سے ہماری قوم محروم ہو چکی ہے ۔ ضعیف ماں اور کمسن بچوں کا سہارا ٹوٹا ہے اور عالم غربت میں ہزاروں شہداء کے ساتھ دفن ہوا لیکن " لا یوم کیومک یا اباعبداللہ " یابن الزہرا ہماری لاکھوں جانیں آپ پر قربان ہوں۔ خداوند متعال خانوادہ شہید اور ان کے احباء و اصدقاء اور ملت مظلوم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایک قومی سرمایہ اور فخر ملت کی شہادت پر ولی امرمسلمین ، مراجع عظام اور علماء پاکستان بالخصوص ناصر ملت کو تعزیت و تسلیت عرض ہے۔ خداوند بحق محمد و آل محمد شہید سعید اور تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور شہید کو کربلا کے شہداء کے ساتھ محشور فرمائے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی نے پشاور میں گذشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے ملک جرار علی حیدر شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک جرار حیدر کی شہادت کو قاتلوں کی سفاکیت، درندگی اور بزدلی کی انتہا قرار دیا۔ شہید کے خانوادہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم نے شہید کی زخمی بچیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم و صفر کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ربیع الاول کے مہینے میں شہید کا چہلم بھرپور انداز میں منائیں گے، جس میں مرکزی قائدین بھی شریک ہوں گے اور بھرپور انداز میں شہید ملک جرار حسین کا چہلم اور دیگر شہداء کی یاد منائی جائے گی۔