وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری تربیت ایم ڈبلیو ایم وویمن ونگ محترمہ نرگس سجاد جعفری نے لاہور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے. انھوں نے کہا کہ دہشتگردی خلاف قوم متحد ہےایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانیوں کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا. دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ایم ڈبلیو ایم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور خراج تحسین پیش کرتی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقع کے ذمہ داروں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے . انھوں نے شھداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا بھی کی۔
وحدت نیوز(لاہور) لاہور دھماکہ حکمران جماعت کی ناکامی کا ثبوت ہے،عوام کو دہشتگردوں کی رحم وکرم پر چھوڑ کر حکمران دن رات اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں،اس دل خراش سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجود حکمران جماعت ہی ہے،دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار ن لیگی جماعت کے رکن اور اتحادی ہیں،پے درپے لاہور میں دہشتگردانہ حملوں کے باوجود حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کالعدم شدت پسند گروہ اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل آزادی حاصل ہے،پنجاب حکومت دہشتگردوں سے زیادہ اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،محض سیاسی بیانات کے ذریعے عوام کو بیووقوف بنا رہی ہے،وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں کالعدم دہشتگرد جماعت کے سرغنوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے،لشکرجھنگوی کے روحانی وارث کو پنجاب اسمبلی میں پہنچانے والی حکومت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہتری کے امید رکھنے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کے لئے مکمل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو فوج کے حوالے کیا جائے،پنجاب حکومت کے صفوں میں دہشتگردوں کے ہمدرد اور سہولت کار موجود ہیں،جو کسی بھی صورت دہشتگردوں کےخلاف کوئی فیصلہ کن کاروائی نہیں ہونے دیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی یہ وارداتیں سیاسی وارداتیویں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔حکمرانوں کی توجہ اپنی وارداتوں کے نتیجے میں حاصل کردہ دولت کو چھپانے اور اقتدار کو طول دینے کی جانب مرکوز ہے۔پنجاب کے وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے لیئے نرم گوشہ کسی سے پوشیدہ نہیں، اس رویے کے باعث دہشتگردوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے واقعات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں اور دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے کے لیئے اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ ملک اسوقت جس بحرانی دور سے گزر رہا ہے اسوقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت قوم متحد ہوکر کھڑے ہوں اور اپنے ملک کے سیکورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط بناکر ملک سے دہشت گردی کی خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور انکی توجہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی جانب مرتکز ہے۔لاہور دھماکہ حکمران جماعت کی ناکامی کا ثبوت ہے،عوام کو دہشتگردوں کی رحم وکرم پر چھوڑ کر حکمران دن رات اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں،اس دل خراش سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ حکمران جماعت ہی ہے،دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار ن لیگی جماعت کے رکن اور اتحادی ہیں،پے درپے لاہور میں دہشتگردانہ حملوں کے باوجود حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہاہے کہ کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ حکمران ٹولے کی کرپشن کھل کر سامنے آ چکی ہے، سپریم کورٹ سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں کہ عدلیہ ملک میں جاری کرپشن کے سد باب اور بہتر طرز حکمرانی کے قیام کے لئے تاریخی کردار ادا کرے۔ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر عمل در آمد ملک میں بہتر طرز حکمرانی کا باعث ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن میں غرق جمہوریت کی بجائے ہمیں صاف اور شفاف جمہوریت کی ضرورت ہے، جہاں غریب عوام کے مسائل حل ہوں۔عوام حیران ہیں کہ ملکی ادارے روز بروز کمزورہوتے جارہے ہیں جبکہ حکمرانوں کا ذاتی کاروبار روز افزوں ترقی کررہا ہے۔ ملک اس وقت جس دوراہے پر کھڑا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عوام اور سیاسی زعماء کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ نواز شریف عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی و قانونی جواز کھو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ، صالح ، محب وطن ، انقلابی جماعت ہے جو ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کرکے وطن عزیز کی اسلامی و انقلابی اصولوں کے تحت تعمیر وترقی چاہتی ہے۔ قائد شہید علامہ عارف الحسینی ؒ کے پیروکار مستقبل کی سیاست میں بنیادی نقش ایفا کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فیروز پور روڈ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کالعدم جماعتوں کے سرغنوں اور سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک ملک میں امن کے قیام کے دعوے سوائے طفل تسلی کے اور کچھ نہیں۔ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر سانحے کے بعد لشکر جھنگوی ، جماعت الاحرار اور داعش سمیت مختلف جماعتوں کی طرف سے ذمہ داری بھی قبول کی جاتی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوتی۔حکومت جب تک کالعدم جماعتوں کے ساتھ مصلحت پسندانہ انداز روا رکھا جائے گا تب تک اس ملک کے باسیوں کو سکون میسر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی کا شکار کر کے عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔دہشت گردی کے عفریت نے ملک کو اقتصادی اعتبار سے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں جو عوام کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی کرپشن کے دفاع میں ساری قوتیں صرف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا لاہور کے اس دلخراش سانحہ نے پورے پاکستان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف بلاتاخیر آپریشن کیا جائے اور ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں اور وطن عزیز میں ان کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت سندھ کی جانب سے 118افراد کے نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی مجوزہ فہرست میں بزرگ عالم دین مرزا یوسف حسن کا نام دوبارہ شامل کر نے پرمجلس وحدت مسلمین کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ مرزا یوسف حسن سندھ میں اتحاد بین المسلمین کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔سندھ میں اتحاد و یگانگت کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کی حکومتی شخصیات بھی معترف ہیں۔انہوں نے ہمیشہ ملک و ملت کے مفادات اور امن کی بات کی۔مرزا یوسف کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اور افہام تفہیم کے فروغ میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔اس طرح کے متعصبانہ اقدامات محب وطن قوتوں کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ بزرگ عالم دین کا نام دوبارہ شیڈول فورتھ میں تجویز کرنے والوں کے خلاف انکوائری کے احکامات صادر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ یوسف حسین کا نام پرویز مشرف کے دور حکومت میں بیلنس پالیسی کے پیش نظر شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ۔ بیلنس پالیسی کے تحت اس طرح کے اقدامات ملت تشیع کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ دہشت گرد اور محب وطن جماعتوں میں فرق رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مرزا یوسف ایک بزرگ عالم دین ہیں اور ملک کے مختلف مکاتب فکر کے علما کا ان کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم ہے۔انہوں نے ہمیشہ رواداری اور اخوت کا درس دیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے ان کا نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی سفارش بدنیتی ،تعصب اور شر پسندی پر مبنی ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور مرزا یوسف کا نام شیڈول فورتھ سے نکالا جائے۔