وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 29ویں برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی رابطہ مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔گزشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماعات میں شہید قائد کی برسی کے حوالے سے خصوصی اعلانات کیے گئے اور پمفلٹ تقسیم ہوئے۔جامع مسجد شکریال میں نماز جمعہ کے اجتماع سے مرکزی سیکرٹریٹ کے مسؤل علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کیا اور شرکا کو برسی میں شرکت کی دعوت دی۔انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نثار فیضی نے ٹیکسلا کا دورہ کیا اورنماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔۔انہوں نے کہا شہید عارف اخوت و اتحاد کے داعی تھے۔ہم ان کے مشن کو لے کر میدان میں نکلے ہیں۔خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے ہری پور جا کر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں ،کارکنوں اور ملت تشیع کی فعال شخصیات کو برسی میں شرکت کی دعوت دی۔اسی طرح ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اصٖغر عسکری نے دینہ ،مرکزی یوتھ سیکرٹری ڈاکٹر یونس نے گلشن شمال،علامہ ذوالفقار حسین نے جہلم اور علامہ محمد حسین شیرازی نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کا دورہ کیا اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد کے تنظیمی رہنماؤں نے بھی مختلف علاقوں میں تشہیراتی اور آگاہی مہم جاری رکھتے ہوئے لوگوں کو برسی میں مدعو کیا۔شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کا انعقاد 6اگست بروز اتوارپریڈ گراؤنڈاسلام آبادمیں ہو گا جس کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے ملک گیر رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔برسی میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف بڑے شہروں میں سے کارکنوں کی کثیر تعداد 6اگست سے قبل ہی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائے گی۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصرعباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3دن کے اندر پنجاب سے ہمارے بے گناہ 6 سے زائد علما اغوا ہو چکے ہیں، پنجاب حکومت شیعہ قوم کیساتھ اپنی بغض و عناد کا رویہ ترک کرے، پڑھے لکھے اور دین دوست محب وطن علما کے اغوا سے پنجاب حکومت کی شیعہ دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے، ریاستی ادارے پنجاب حکومت کی شیعہ دشمن پالیسیوں کا نوٹس لیں، پنجاب حکومت دہشتگردوں کیخلاف بننے والی فورس سی ٹی ڈی کو اپنے شیطانی عزائم کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ ہمیں بتایا جائے قم المقدس اور نجف اشرف میں تعلیم حاصل کرنا کونسا جرم ہے؟ ہمارے ساتھ مقبوضہ کشمیر اور فلسطینیوں جیسا سلوک بند کیا جائے، ہم اعلی عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجاب حکومت کی متعصبانہ انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیں، ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے۔اس موقع پر ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئرسخاوت سیال، ملک عامر کھوکھر سمیت بار کے عہدیداران سمیت وکلاء برادری کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔
وحدت نیوز(شکار پور) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور سندھ کا اہم اجلاس چئیرمین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت شکارپورمیں منعقد ہوا، اجلاس کے بعد وارثان شہداء نے علامہ مقصودعلی ڈومکی کی سربراہی میں ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ یہ بات کسی المیے سے کم نہیں کہ چند روز قبل نہ فقط سانحہ جیکب آباد میں ملوث دھشت گردوں کو رہا کر دیا گیا، بلکہ سانحہ سہون شریف کے سلسلے میں جن دھشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی رہا کردیئے گئے۔ دھشت گردوں کے سہولت کاراور محفوظ ٹھکانے وطن عزیز کے امن کے لئے آج بھی خطرہ ہیں۔ سندھ حکومت وارثان شہداء جیکب آباد اور شکارپور سے کئے گئے معاہدے پر عمل در آمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دھشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے دو صوبوں کے عوام کی مقتل گاہ بن چکے ہیں۔ کوئٹہ میں معصوم ہزارہ قبیلے اور شیعیان علی ؑ کی نسل کشی ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کے رہنماء مولانا عبدالستار بوذری پر قاتلانہ حملہ دھشت گردی کے سانحات کا تسلسل ہے۔ ہم چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں دھشت گردوں کے مراکز، ٹریننگ کیمپس اور اپیکس کمیٹی نے سندھ بھر سے دھشت گردی کے جن مراکز کی نشاندہی کی تھی ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیراز ی نے گزشتہ سابق صوبائی وزیر اور ممبر پنجاب سمبلی سید ناظم حسین شاہ کی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں عیادت کی ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت سیال، ملک عامر کھوکھر بھی موجود تھے، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے بزرگ سیاستدان کی جلد صحتیابی کی دعاکی اور اُنہیں سادات خاندان کااثاثہ قراردیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیراز ی نےوفدکے ہمراہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سرائیکستان عوامی اتحاد کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی اور مشترکہ کریس کانفرنس سے خطاب کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم تخت لاہور کے ظلم وجبر کے شکار جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے، اس سلسلے میں 10 ستمبر لانگ مارچ کی اصولی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ناصر شیرازی نے مزید کہا کہ سیاسی اشرافیہ بالخصوص شریف برادران کی جانب سے جنوبی پنجاب کے محروم اور مظلوم عوا م کے خلاف متعصبانہ اقدامات کے خلاف ایم ڈبلیوایم بلک بھر میں آواز بلند کرے گی۔
بعد ازاں ناصر شیرازی نے وفد کے ہمراہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی ویمن ونگ کی صدر سید عابدہ بخاری کی ساس اور سُسر،ایس ڈی پی کے چیف کوآرڈینیٹر سید مطلوب حسین بخاری کی والدہ اور والد کی وفات پر اُن کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، انجینئر سخاوت علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ 4 روزہ جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں، گذشتہ روز انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ جنوبی پنجاب کےسیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری امور سیاسیات انجینئرمہر سخاوت سیال اور دیگرسیاسی وسماجی شخصیات سمیت بار کےعہدیداران اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں سید ناصر عباس شیرازی نے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سرائیکستان عوامی اتحاد کے قائدین سے ملاقات کی اور پھر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں الگ صوبے کی تحریک اور 10 ستمبر لانگ مارچ کی اصولی حمایت کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کی جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کی آواز پورے ملک میں بلند کریں گے۔ علاوہ ازیں ناصرعباس شیرازی نے سابق صوبائی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی سید ناظم شاہ کی ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عیادت کی، سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے سید مطلوب بخاری مرکزی کوارڈینیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے والد و والدہ اور سیدہ عابدہ بخاری صدر وومن ونگ کے سر اور ساس کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کےسیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سیکریٹری امور سیاسیات انجینئرمہر سخاوت سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔