وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ آئے دن دہشتگرد کوئٹہ میں دہشتگردی کرتے رہتے ہیں اب تو دہشتگردی معمول بنا چکا ہے، شیعہ نسل کشی سربازار کی جاتی ہے سب بازاری شیعہ نسل کشی دیکھتے رہتے ہیں کسی کو توفیق نہیں ہوتی کہ دہشتگردی کو روکا جائے یا دہشتگردی کے خلاف موثر آواز بلند کی جائے۔ حکومت پاکستان بالخصوص حکومت بلوچستان تو دہشتگردی سے نہ واقف ہیں بلوچستان میں جتنی دہشتگردی ہوئی ہے، بهاگ چهلگری ہو یا فتح پور، کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی ہو یا وکیلوں پر خود کش حملہ، حکومت بلوچستان نے آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا کسی دہشتگرد کو اور سہولت کار کو نا تو کبھی گرفتار کیا اور نا کسی دہشتگرد کو سزا دی دہشتگرد کوئٹہ میں اور مستونگ میں دندناتے دہشتگردی کهلے عام کر رہے ہیں اور حکومت بلوچستان نے چپ سادھ کر رکھی ہے ایسا لگتا ہے جیسے حکومت بلوچستان کی نگرانی میں یہ سب کچھ ہو رہا ہو۔ جناب قمر جاوید باجوہ صاحب اگر حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان دہشتگردی بلوچستان میں نہیں روک سکتی. نسل کشوں سے شیعہ نسل کشی نہیں بند کر سکتی تو آپ میدان میں آئیں۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے بیرون ملک مقیم علماء کرام ،محترم مومنین ، مختلف اداروں، انجمنوں کے زمہ داران اور مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران اور اسپورٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف آئین اور بیگناہ اسیران ملت کی رہائی کے لئے آج مجلس وحدت مسلمین کے دوسرے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کراچی سے جیل بھرو تحریک کے تحت اپنی گرفتاری دیگر مومنین کے ساتھ پیش کرچکے ہیں اور اس تحریک کے بانی اور مجاہد عالم دین علامہ سید حسن ظفر پہلے ہی اپنے رفقاء کے ساتھ گرفتاری دے چکے ہیںلیکن حکومت وقت اور مقتدر ادارے ابھی بھی بے حس نظر آرہے ہیں،لہذا بیرون ملک مقیم آپ ملت کے بیدار فرزندوں سے درخواست ہے کہ اس تحریک کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور یہ تحریک کسی جماعت ، پارٹی اور گروہ کی نہیں بلکہ پوری ملت جعفریہ پاکستان کی تحریک ہےاس نے ہماری ملت کو متحد کیا اور سب کے سب متحد ہو کر اسے لیڈ کر رہے ہیں۔تمام بیرون ملک مقیم ملت جعفریہ سے امید ہے کہ اپنے ارد گرد کی صورتحال اور حالات کے مطابق ہر ممکنہ کوشش کریں گے، جس سے اس تحریک کو تقویت ملے اور بیگناہ اسیران رہا ہوں، احتجاجی پروگرامز ،دعا ومناجات، میڈیا وار اور اجلاس وکانفرنسسز وغیرہ سے حکومت پر اپنا پریشر ڈالیں گے ۔
وحدت نیوز(لندن) برطانیہ سے معروف عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین کے اساسی رہنماء علامہ غلام حر شبیری نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حجت الاسلام مولانا حسن ظفر نقوی کی قیادت میں شروع ہونے والی لاپتہ فرزندان ملت کی بازیابی کے لئے شروع کی گئی تحریک جو اج ایک قومی تحریک کی شکل اختیار کر گئی اور پہلی مرتبہ تمام علما اور قوم ایک پلیٹ فارم پہ متحد نظر آئے -اس تحریک کی بھر پور حمایت کے ساتھ علماء کرام کے جذبے کو سلام پیش کرتے جنہوں نے قیمتی اوقات کی قربانی دے کر اپنی ملت کی دادرسی کے اپنی گرفتاریاں پیش کر کے ہزاروں ماؤں بہنوں اور بے یارو مددگار بچوں کو امید کی کرن دکھائی،یورپ امریکہ اور کینڈا کے ہزاروں مومنین اس الٰہی تحریک کاحصہ ہیں اور بیرون ملک مقیم علماء کرام اس عظیم حماسی عمل کی بھرپور تائید کرتے ہیں،خدائےمتعال ہمارے علماء کرام کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور قوم و ملت کو ان کی حمایت کی توفیق عنایت فرمائے-
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ،اسرائیل،سعودیہ نےعالم اسلام کو تاراج کرنےکیلئے،مختلف ناموں سےباقاعدہ سلسلہ وار دہشتگرد تربیت کیئے،سنہ 80ءکی دھائی میں افغان مجاہدین کےنام سے،سنہ90ءکی دھائی میں طالبان کےنام سے، سنہ2000ءکی دھائی میں القاعدہ کےنام سے،سنہ2010ءکی دھائی میں داعش کےنام سے، ساتھ ہی مختلف ممالک میں سینکڑوں علاقائی دہشتگرد تنظیمیں، لشکریں، افراد، اسکے علاوہ ہیں،افغانستان وعراق وشام ویمن کوتخت وتاراج کرنےاوربعض ممالک میں عبرتناک شکست کےبعد اب اس منحوس "شیطانی مثلث" کااگلا ہدف پاکستان ہے،جسکوانہوں نےپہلے ہی تکفیری وریاستی دہشتگردی کےذریعہ اندرسے کافی الجھائےرکھاہےاور فرزندان پاکستان اورملک کے دفاعی فرنٹ لائن یعنی شیعہ مسلمانوں کودیوارسےلگاکراپنی مادروطن سےمایوس کرنےکی کوششوں میں لگے ہیں تاکہ آئندہ داعش کےذریعے ملک کوبغیرکسی مزاحمت کے نقصان پہنچا سکیں۔لہذاملکی سلامتی کےمقتدر اداروں کو دومسئلے فوکس کرنے چاہئے،نمبر ایک اس شیطانی مثلث اور اسکے لشکروں کے پاکستان توڑنے کے منصوبےبرملاکرنا نمبر دوپاکستان کےبنیانگزار، مخلص اورمدافع قوت "شیعہ" کی "حب الوطنی" کوببانگ دہل تسلیم کرناتب ہی اس ملک کو اس بھنورسے نکالاجاسکتاہے۔
وحدت نیوز(کراچی) شیعہ مسنگ پرسن ریلیز کمیٹی کی جانب سے ملت تشیع کے لاپتا افراد کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جس میں لاپتا افراد کے اہل خانہ، شیعہ تنظیموں کے رہنما اور شیعہ عمائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔دھرنے کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی اور گمشدہ افراد کے اہل خانہ سمیت دیگر افراد نے احتجاجاََ خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا۔
قبل ازیں احتجاجی دھرنے سے علامہ مرزا یوسف حسین اور علی حسین نقوی نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو جبری لاپتا کرنا قانون و انصاف کا قتل اور آئین پاکستان سے صریحاََ انحراف ہے۔جمہوری حکومت کے اس آمرانہ اقدام کے خلاف ملک کی ہر گلی محلے میں آواز بلند کی جائے گی۔نواز حکومت کے دور میں شیعہ افراد کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا ہمیشہ آغاز ہوتا رہا ہے۔جب تک ملت تشیع کے لاپتا افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاتا تب تک ہماری جیل بھرو تحریک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ ملت کے لاپتا نوجوانوں پر اگر کوئی الزامات ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کر کے سزائیں دلائی جائیں۔عدالتوں میں پیش نہ کیا جانا اس حقیقت کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ ملت تشیع کے نوجوانوں کو بلاجواز حراست میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم، آرمی چیف ،چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلہ کی سنگینی کا ادراک کریں اور ان خاندانوں کے دُکھ کو سمجھیں جن کے بچے کئی سالوں سے لاپتا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجاََ گرفتاریاں پیش کرنے کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جس وقت تک ہمارے بچوں کو بازیاب نہیں کیا جاتا۔جیل بھرو تحریک کو تیسرے مرحلے میں دیگر رہنما خود کو گرفتاری کے لیے پیش کریں گے۔جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کا ہمارا مطالبہ اصولی اور آئینی ہے اگر اسے تسلیم نہ کیا گیا تو جیل بھرو تحریک کو ملک گیر احتجاجی تحریک میں بدلنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔احتجاج کے اس سلسلہ کا آغاز صوبہ سندھ سے کیا جائے گا اور اس کے بعد ملک گیر احتجاج اور جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مختلف شیعہ جماعتوں کے رہنما اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے۔
احتجاجی دھرنے میں بزرگ عالم دین اور مجلس علما ئے شیعہ پاکستان کےمرکزی صدرعلامہ مرزا یوسف حسین، شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ جعفر سبحانی ،یعقوب شہباز ،ہیت آئمہ مساجد کے رہنما مولانا نعیم الحسن ،مولانا حیدر عباس،جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا ،مجاور تبسم ،مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار قلندری، آئی ایس کے صدر یاسین علی،علی اویس ،پیام ولایت فاونڈیشن کے رہنما نثار شاہ جی،شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما صغیر عابد رضوی،سہیل مرزا سمیت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی،مولانا نشان حیدر ،مولانا احسان دانش،مولانا صادق جعفری،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،میثم عابدی،علامہ صادق تقوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔دریں اثناء ابو الحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی دھرنے کے اختتام پر علامہ احمد اقبال رضوی کے علاوہ،جعفر حسین،عارف ترابی،حیدر رضوی،شاہد عباس،ایوب حسین سمیت دیگر نے بھی گرفتاری پیش کی۔بعد اذاں گرفتاری پیش کرنے والے افراد کو ایس پی آفس تھانہ شاہرائے فیصل منتقل کر دیا گیا۔
وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے 4 ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے دو بھائیوں سید نسیم عباس شاہ اور سید شاہین عباس شاہ کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لاپتہ شیعہ افراد کی رہائی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ میں شیعہ عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک آخری لاپتہ شیعہ جوان کی رہائی تک جاری رہے گی، سید نسیم عباس اور سید شاہین عباس کی رہائی خوش آئند ہے، یہ رہائی قائدین کی جانب سے شروع کردہ تحریک کا ثمر ہے، ہم توقع رکھتے ہیں باقی ماندہ تمام لاپتہ شیعہ افراد اسی طرح خیر و عافیت سے اپنے گھروں کو واپس آئیں گے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو علامہ حسن ظفر نقوی کی گرفتاری سے شروع ہونے والی یہ تحریک آگے بڑھے گی اور امید ہے کہ لیہ کے مومنین بھی اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیہ، بھکر سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے مومنین لاپتہ ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے لاپتہ ہونے والے مومنین کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔