وحدت نیوز(بولان) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کےسیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری کی زیر قیادت وفد کی کمشنر نصیر آباد اور اے ڈی سی کچھی بولان سے ملاقات،اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ظفرعباس شمسی،سیکریٹری جنرل ضلع نصیرآباد سید حسن ظفر،سیکریٹری جنرل ضلع جعفرآباد سید شبیر شاہ اوروارثان شہداء چھلگری بھی ہمراہ تھے وفد کی جانب سے کمشنر کو انتظامیہ کی جانب سے شہدائے چھلگری کی برسی میں رکاوٹ اور ملت جعفریہ کےتحفظات سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے وفد کے ہمراہ مقامی اسپتال میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور معروف خطیب اہل بیت ع علامہ شہنشاہ نقوی کی عیادت کی ، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما آغا منور جعفری، سید حفیظ شاہ ودیگر بھی موجود تھے ، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی، علامہ شہنشاہ نقوی نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے وفد کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی، دونوں رہنما وں کے درمیان اہم ملکی اور علاقائی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری اظہر حسن نے ملت جعفری کی جانب سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری احتجاجی تحریک کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی کو آگا ہ کیا، نعمان اسلام شیخ نے شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے قومی اسمبلی میں موثر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی، وفد میں ایم ڈبلیوایم رہنما آفتاب میرانی، احسان علی شر، محسن سجاد ودیگر بھی شامل تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے شہید رہنما علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے جانثار محافظ سرفراز بنگش کی چوتھی برسی کا اجتماع جامع مسجد الحسینی ایوب گوٹھ میں منعقد ہوا جس سے خصوصی خطاب قائد وحدت ناصر ملت مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مختارامامی اور مولانا رجب علی بنگش بھی شامل تھے، مجلس ترحیم میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، سجاد اکبر، میثم عابدی، علامہ علی انور ، زکی ہاشمی سمیت اہل خانہ ، عزیز اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی، مقررین نے شہید جلبانی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی ان کے باوفا محافظ کی فداکاری کو بھی خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شہید دیدار جلبانی ملی درد رکھنے والے نڈر عالم دین تھے۔
وحدت نیوز (لاہور) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ الائنس کے حوالے سے آل پارٹیز یوتھ ونگ کا اجلاس منہاج القرآن کے مرکزی آفس لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے یوتھ ونگ کے نمائندگان نے شرکت کی. اجلاس میں وحدت یوتھ ونگ لاہور کے وفد نے سیکرٹری یوتھ لاہور سید سجاد نقوی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کی نمائندگی کی. اجلاس کا مقصد جوانوں کے مسائل کو عوامی سطح پر حل کرنے کے لیے ایک خود مختار پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ نیشنل یوتھ الائنس کے ذریعے طلباء اور جوانوں کو ایک ایسا فورم مہیا کیا جائے جہاں وہ قومی مفادات میں جوانوں کی نیشنل سطح پر نمائندگی کر سکیں. اجلاس میں سیکرٹری وحدت یوتھ لاہور سید سجاد نقوی نے جوانوں کے مسائل اور ان کے بہتر حل کے حوالے سے گفتگو کی. سید سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ جوانوں کے لیے بہتر تعلیمی پالیسی مرتب کی جانی چاہیے تاکہ مستقبل کا جوان سیرت حضرت علی اکبر علیہ السلام پسر حضرت امام حسین علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے میدان عمل میں رہے اور قومی مفادات میں اپنی جان مال اور وقت دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہے. سجاد نقوی نے کہا کہ نیشل یوتھ الائنس کا قیام خوش آئیند ہے اور وحدت یوتھ لاہور اپنے بزرگان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ اس الائنس کے نیک مقاصد کے حصول کے لیے صف اول میں دکھائی دے گی۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی کا جامع مسجد کچورا سکردو میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکردو میں مشکوک سرگرمیاں باعث تشویش ہے لہذا انتظامیہ یہاں کی پرامن فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنائیں خصوصا باہر سے آنے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں جو یہاں تبلیغات، کاروبار و سیر و تفریح کے نام پر آتے ہیں اور بلتستان کے امن امان و ثقافت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ چوں سی پیک معاہدہ کے بعد دشمنوں کو گلگت بلتستان کی پرامن فضا ہضم نہیں ہو رہی ہے ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کی وہ یہاں کے امن و امان کو خراب کریں لیکن حکومت سے بھی کہنا چاہتے ہیں کی وہ جی بی کے آئینی و قانونی حقوق کو غصب نہ کریں اور ملک دشمن عناصر کو موقع نہیں دیں کی وہ یہاں انتشار پھیلائیں ۔آئینی و صوبائی حقوق ہمارا حق ہے جس کو دینے میں جتنی دیر کرینگے اتنی ہی مشکلات جنم لے سکتے ہیں۔ ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ حکومت و دیگر زمہ دار ادارے بے گناہ لاپتہ نوجوانوں کو جلد از جلد رہا کریں اور ہمیں بتایا جائے کہ ان کو کس جرم میں اور کس قانون کے تحت گھروں سے لاپتہ کیا گیا ہے ۔ میں سلام پیش کرتا ہوں مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال اور دیگر علماء و بزرگان کا جنہوں نے بےگناہ شیعہ لاپتہ جوانوں کی رہائی کے لئے رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کی اور جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا ہے۔