وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے خبر رساں ادے اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہ باب العلم پر دہشتگردوں کا حالیہ حملہ اداروں کی نااہلی اور حکومتی ناکامی ہے۔ جب وفاقی دارالحکومت میں ہی عام انسان محفوظ نہیں تو پھر کہاں محفوظ ہوگا۔ ٹارگٹ کلنگ یا دہشت گردی صرف اسلام آباد یا ڈی آئی خان کا ہی تو مسئلہ نہیں ہے بلکہ پارا چنار سے لیکر کوئٹہ تک محدود نہیں، پشاور سے لیکر کراچی تک ہر علاقے میں یہ افسوسناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ کرنے والے وہی لوگ ہیں جو کبھی سپاہ صحابہ، کبھی لشکر جھنگوی، کبھی طالبان تو کبھی داعش کے نام سے یہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے متفقہ اور مشترکہ طور پر ایک نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ اس نیشنل ایکشن پلان پہ کس حد تک اور کہاں تک عمل ہوا ہے۔ اگر نیشنل ایکشن پلان پہ اخلاص کیساتھ من و عن عمل کیا جاتا تو کیا اسلام آباد جیسے اہم ترین شہر میں جہاں قدم قدم پہ ریاستی اداروں کے اہلکار کسی نہ کسی صورت میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جہاں ہر راستے پر ایک آدھ ناکہ ضرور موجود ہے، تو ایسے شہر میں کیا اس طرح کی اندوہناک کارروائی انجام پاتی۔ اگر نیشنل ایکشن پلان پہ عمل ہوا ہوتا تو کیا دہشت گرد یوں سرعام کلاشنکوفیں لیکر گھوم رہے ہوتے اور نمازیوں کو یوں نشانہ بنا رہے ہوتے، ایسے سانحات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اسلام آباد تو ایسا شہر ہے، جہاں کسی کی کوئی ایکٹویٹی حکومت اور اداروں سے مخفی نہیں، کیا ادارے ان حملہ آوروں کے سہولتکاروں سے آگاہ نہیں ہوں گے۔ یقیناً ہوں گے، ضرورت اس امر کی ہے ان سہولتکاروں کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی طریقے سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حملہ آوروں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے۔ پورے ملک میں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے تمام مندرجات پہ عمل کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقعہ پر فواد چوہدری اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔حکمران اپنی کرپشن چھپانے اور لوٹی ہوئی قومی دولت بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔عوامی بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے ۔عوامی مشکلات سے حکومت کی عدم توجہی ریاستی اداروں کو مداخلت کا جواز فراہم کر رہی ہے۔موجودہ سیاسی بحران سے نجات حاصل کرنے کے لیے بروقت انتخابات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ معتدل اور دیانت دار قوتوں کوآگے لایا جائے۔نون لیگ کے دوراقتدار میں ملک کا معاشی و اقتصادی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔نواز شریف مثبت سیاست کی بجائے انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ان کے اسی انتقام کا ہمیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کے ذریعے انہیں اغوا کرایا ہے۔عدالت عالیہ نے ان کی بازیابی کا حکم دے رکھا ہے لیکن پنجاب پولیس قانون و آئین کی بجائے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے احکامات کی پابند ہے۔
عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی پنجاب حکومت کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ آمریت کی پیداوار ہے اس لیے ان کا طرز حکومت بھی آمرانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئےپاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھرپورآواز اٹھائیں گی۔
وحدت نیوز (خیرپور) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی جانب سے خیرپور میں عید میلاد النبی س ع کے جلوس میں دھشت گردی ایک شرمناک واقع ہے ہم اس واقے کی شدید الفظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے ملزمان کو سزا دی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی کی جانب سے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی طاہری ،ضمیر علی سومرو کو ٹیلیفون کر کے ہدایت جاری کی کے اہل سنت برادران کی ہر ممکن مدد کی جائے اور ان کو یقین دھانی کرائی جائے کہ مجلس وحدت مسلمین پاک رسول ﷺ کہ محبان کہ ساتھ ان کہ دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے ضلع سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن کی جانب سے خیرپور میں عید میلاد النبی ﷺکے جلوس میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت،اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تکفیری دھشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاک رسول ﷺ کہ محبان کہ ساتھ ان کہ دکھ میں برابر کی شریک ہے اور جب بھی جہاں بھی ہماری ضرورت محسوس کی گئی ہم اہلسنت برادران کی قدم بہ قدم مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد کے زیراہتمام عید میلادالنبی ﷺ اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تقریب جشن منعقد کی گئی۔ تقریب جشن میں اسکول کے طلبہ اور طالبات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ سیدالانبیاء ﷺ سے عشق و مودت کے اظہار کا مہینہ ہے ، ہمیں اس مہینے میں اپنے کردار کو سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں ڈھالنا ہوگا، سیرت نبوی ﷺ مکمل ضابطہ حیات اور نجات بشریت کی ضامن ہے۔ سیرت نبوی عصر حاضر کی تارکیوں میں نور کی کرن بن کر ہمارے کردار کی تعمیر کرے گا۔ مصطفی ﷺ سے عشق اور مودت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی عملی زندگی کو سیرت مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ آج ہماری پسماندگی کا بنیادی سبب تعلیمات اسلامی اور سیرت مصطفیٰ سے دوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوس ہمارے عشق و مودت کا اظہارہیں۔ انہوں نے خیرپور میں تکفیری دھشت گردوں کی جانب سے عاشقان رسول ﷺ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سندہ دھرتی میں نفرتوں کو ہوا دینے کی سازش قرار دیا،اس موقع پر تقریب جشن سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما مولانا منور حسین سولنگی، سید غلام شبیر نقوی نے خطاب کیا جبکہ اسکول کے طلبہ سید شاہد حسین شاہ، حفیظ اللہ،محمد تقی، ثاقب علی، سدرہ بتول، طیبہ بتول، طاہرہ بتول و دیگر نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی مصطفیٰ صل اللہُ علیہ و آلہ و صلم امت مسلمہ کو اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ آپس میں متحد اور متفق رہے اور سیرت النبی پر عمل کرتے ہوئے باطل قوتوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکے اور حقیقی محمدی بن کر دنیا کو بتلائیں کہ اسلام ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم آپس میں متحد اور منظم ہیں امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فرمان امامِ خمینی پر عمل کرتے ہوئے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائیں اور اس حبیب خداﷺ کی ولادت کا جشن شیعہ سنی مل کر عید کی طرح منائیں ۔