The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)برادر اسلامی ملک عراق کےاسلام آباد میں متعین سفیر محترم جناب حامد عباس لطفہ کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ آمد۔دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔زائرین کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا ۔

اس موقع پر صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد عباس نقوی اورمرکزی صدر عزاداری ونگ برادر اقرار ملک بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(قم)حجتہ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے سکھر کے تنظیمی برادران کی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے ساتھ سکھر صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تنظیمی برادران کے وفد کی ملاقات۔

وفد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رکن نظارت برادر آفتاب میرانی جوکہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ فلاح و بہبود میں بھی کام کر چکے ہیں۔ انکے علاوہ ایم ڈبلیو ایم سکھرکے سابق سیکرٹری سیاسیات برادر منتظر مہدی بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں موسسہ باقرلعلوم کے مدیر  حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا فدا علی حلیمی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے صدر حجتہ الاسلام مولانا شیدا حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے ڈپٹی سیکرٹری حجتہ الاسلام مولانا احسان دانش بھی شامل تھے۔باہمی ملاقات میں ملی و قومی امور زیر بحث آئے۔علاوہ ازیں سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے مشرق وسطی و بالخصوص فلسطین میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وحدت نیوز(سکردو)یوم ثقافت گلگت بلتستان کے عنوان سے سکردو کے 20 دینیات سنٹرز کے 80 اساتید قرآنی میں قرآنی ایوارڈ تقسیم کیاگیاپروگرام کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمدجان حیدری نے کیا۔انہوں نے پروگرام کے غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن ہی حقیقی ثقافت ہے آج کے زمانے میں ہمیں قرانی ثقافت سے آشنائی بہت ضروری ہے استعماری طاقتیں ثقافت کے مقام پر غیر دینی ثقافت کو ترویج دینے میں مصروف عمل ہیں۔

پروگرام کے میر محفل آغا سید علی رضوی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے کہا کہ قرآن دینی معاشرہ کی روح ہے آج اگر انقلاب اسلامی ایران کامیاب ہے اور فلسطین کی حمایت کررہاہے تو ظلم کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت کا اصول قرآن سے لیاہے۔معاشرہ میں قران کی ترویج کےلئے موثر کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم سکردو سیکرٹریٹ میں 5 روزہ مجالس عزا کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ سکردو میں 5 روزہ مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ کاظم جنرل سیکرٹری مجلس علماء مکتب اھل بیت بلتستان،شیخ احمدعلی نوری رکن گلگت بلتستان کونسل،شیخ ڈاکٹر مشتاق حکیمی صوبائی جنرل سیکریٹری،اور صوبائی صدر آغا سید علی رضوی کے خطاب کیا۔مجالس عزا میں کارکنوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مجالس عزا سے خطاب میں خطباء نے کہا کہ کسی بھی ادارہ اور تحریک کی ناکامی میں بنیادی کردار اس تحریک کے حامل لوگوں کا ہوتاہے جس قدر وہ لوگ سست روی کا شکار ہو اسی حساب سے تحریک ناکام ہوتی ہے لہذا عصر حاضر میں دینی تحریکوں کی کامیابی کےلئے ہمیں میدان میں حاضر ہونا ہوگا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان عالمی نظام عدل کے قیام کی تحریک ہے لہذا اس تحریک میں آپ کی نظر مخلص قیادت اور مخلص کارکنوں پر ہونی چاہئے یہ لوگ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ باقی مفاد پرست لوگ ہمیشہ تحریکوں کو خراب کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئر مین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی،صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی،مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی، سیکرٹری تنظیم سازی و پروگرام آرگنائزر سید دلاور زیدی ،عاطف سرانی میڈیا کوآرڈینیٹر اور برادر فخر نسیم صدیقی ضلعی صدر ملتان کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کی انتہاءکر دی ہے اسکولز پناہ گزین کیمپس ہسپتالز چرچز مساجد اور رہائشی مکانات اس بربریت کا نشانہ بنے ہیں امریکہ اس سارے قتل عام میں بلا واسطہ شامل ہے، ہیومن رائٹس کے تمام ادارے بے نقاب ہو چکے ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں نے اس قتل عام کی اب تک مذمت نہیں کی، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے منافقانہ کردار ادا کیا ہے۔

مسلم حکمرانوں نے اس وحشیانہ ظلم میں کردار ادا کیا ہے اگر یہ ممالک اسرائیل کی توانائی کی فراہمی کو ہی روک دیتے تو اسرائیل کے لیے بڑا جھٹکا ہوتا او آئی سی گونگے اور بہروں والے کردار کی بجائے واضح طور پر فلسطینی عوام ہونے والی اسرائیل و امریکہ کی درندگی روکے پاکستان کے تمام طبقات نے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کیا ہے، کسی مذہب و مسلک سے بالاتر ہو کر سب نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے۔

10 دسمبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہونگے۔تمام بڑی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما آزادی فلسطین مارچ میں شریک ہوں گے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے، جو کہ دربار شاہ شمس سے گھنٹہ گھر چوک ملتان تک ہو گا، دیگر رہنماو ٔں کے ساتھ ساتھ مرکزی خطاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چار بجے اپنا مرکزی خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پورے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستانی عوام سے یہ امید لگا رہے ہیں کہ ہمارے حق میں کم از کم صدائے احتجاج تو بلند کرو، فلسطینیوں نے غاصب اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے مرکاوہ ٹینک کی تباہی سے ہی اسرائیل کا گھمنڈ ٹوٹ چکا ہے، فلسطینیوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ بھی احسان کیا ہے جو سازش بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے ساتھ سی پیک کے سازش کر رہے تھے اس سارے کھیل کو فلسطینی مظلوموں نے ناکام بنا دیا ہے، مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی عوام کی سوچ کے مطابق اسرائیل سے اپنے تعلقات کو منقطع کریں پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے دو ریاستی فارمولے کی بات کی مذمت کرتے ہیں اور یہ پاکستان کے فلسطین پر اصولی موقف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی مو ¿قف کے خلاف ہے لہذا ہمارے نگران حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بیانات دیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی کا ملیر جعفرطیار سوسائٹی اور گلستان جوہر میں راہزنی کے واقعات میں سید مرتضیٰ حسین رضوی کے بہیمانہ قتل اورمعروف عالم دین علامہ جواد حیدر زیدی کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد جرائم کا دارالحکومت بنتا جارہا ہے عوام کو تحفظ کی فراہمی ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔شہر قائد میں بڑھتا ہوا اسٹریٹ کرائم سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔عوام اپنی گلی موحلوں، چوراہوں پر نحفوظ نہیں لوٹ مار،قتل کی یومیہ اور ماہانہ وارداتیں نیا ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔ عوام اسٹریٹ کرائم کے عذاب میں مبتلا ہیں یوں لگتا ہے جیسے علاقے میں قانون کی بالادستی کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے سڑکوں پر دندناتے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہریوں کی قیمتی جانیں جارہیں ہیں شہریوں کوروزانہ کی بنیادوں پر لوٹا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صرف نوٹس لینے کے دعوئے ہوتے ہیں مجرم گرفتار نہیں کئے جاتے۔ لوٹ مار کی وارداتیں پچھلی تمام حدیں پار کر جاتی ہیں اور جرائم کی روک تھام کے لیئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس،رینجرز ودیگر بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔خصوصاضلع کورنگی اور ملیر میں صبح سویرے اسکول، کالج، فیکٹری اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے گھروں سے نکلنے والے افرادخصوصاً خواتین راہ گیروں کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آئے ہیں، اسٹریٹ کرمنلز خواتین کو خاص طور نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ خواتین کی جانب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں ہوتااسٹریٹ کرائم کے روک تھام کیلئے سکیورٹی ادروں کی حکمت عملی کا گراف ڈاؤن ہے جوصوبائی حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکرگی کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے۔ جب تک جرائم پیشہ افراد پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک شہرمیں لاقانونیت کا غلبہ رہے گا۔

انہوں نے سید مرتضیٰ حسین رضوی کو قتل اورعلامہ جواد حیدر زیدی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ محض ایک آدھ تھانے کے ایس ایچ او کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں ، پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اپنے اندر چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کرنا ہوگا،انٹیلیجنس بیس کارروائیوں کو تیز کرنا ہوگا، ایف آئی آر کے اندراج اور تحقیقاتی نظام کوآسان اور سہل بنا نا ہوگا اور عوام کا اعتماد محکمہ پولیس پر بحال کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(ملتان)وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سجاد نقوی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان کے سینیئر نائب صدر حسن عباس گھلو، جنرل سیکرٹری تیمور حیدر جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے رہنما حسنین انصاری، ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی اور دیگر موجود تھے۔

 وحدت یوتھ کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ 10دسمبر کو آزادی فلسطین مارچ کے انتظامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، واضح رہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوہاٹ کے بعد ملتان میں آزادی فلسطین مار چ منعقد ہورہا ہے، جس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ سجاد نقوی نے کہا کہ عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل مسلسل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے، عالم اسلام اور بالخصوص او آئی سی کا کردار مجرمانہ ہے، پاکستانی قوم کل بھی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ تھی اور آج بھی اُن کے ساتھ ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں امریکی جہازوں کی سیکیورٹی کی بجائے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کریں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ ملتان کی ڈویژنل یوتھ کونسل کا اجلاس ڈویژنل نائب صدر حسن عباس گھلو کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید سجاد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر مرزا وجاہت علی نے بطور مہمان شرکت کی۔

 اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری تیمورحسن سمیت ڈویژنل کابینہ، تحصیل ملتان سٹی، ملتان صدر، کبیروالا، جلالپور، شجاع آباد، خانیوال تحصیل صدور اور نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں 10 دسمبر آزادی فلسطین مارچ، تنظیمی صورت حال اور سہ ماہی ایجنڈا پر بات ہوئی۔

 اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور کی طرح ملتان میں بھی 10 دسمبر کو آزادی فلسطین مارچ میں وحدت یوتھ بھرپور شرکت کرے گی اور سیکورٹی اور مینجمنٹ کے فرائض انجام دے گی۔ یوتھ ونگ جماعت کا بازو ہے اور ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں یوتھ میدان میں رہے گی۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے ضلع کوہاٹ کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سرپرست امریکہ اور ہمنواؤں نے عرصہ دراز سے مسلمان حکمرانوں کو کٹھ پتلی بنا رکھا ہے، مختلف دہشت گرد تنظیموں جیسے داعش کے نام پر مسلمان دنیا کو ایک دوسرے سے دست بہ گریبان کر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں قتل کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کو ایران، بلوچ کو پنجابی ، شیعہ کو سنی سے لڑوا کر گلی کوچوں، مسجد ومندر اور کلیسا وگردواروں میں خون کی ہولی کھیلی گئی، کہیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بہانا بناکر عراق کے تیل پر کبھی حوثیوں کو نشانہ بنا کر عراق کویت قطر بحرین سمیت عرب ممالک کے کم و بیش سارے معدنی وسائل اور بندرگاہوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط اور منظم فوجی اڈے بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ کو افغانستان اور عراق میں دم دبا کر بھاگنا پڑا ہے، یمن و شام میں ذلیل ہوکر شکست کھائی ہے، اسی طرح فلسطین میں بھی شکست انکا مقدر ٹھہرےگی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا سہیل اکبر شیرازی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صحبت پور میں چہلم شہدائے کربلا کا روایتی جلوس گذشتہ 12 سالوں سے برآمد ہو رہا ہے۔ عزاداری امام حسین علیہ السلام اجر رسالت اور عظیم عبادت ہے۔ لہذا جلوس چہلم شہدائے کربلا کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی اداروں کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قیام امن وامان کے سلسلے میں حکومت اور ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے۔ دھشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ اھل تشیع کو نشانہ بنایا گیا لہذا ان کی سیکورٹی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بلوچستان میں قیام امن کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ریاستی اداروں نے قیام امن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ جلوس چہلم شہدائے کربلا ضلع صحبت پور کے حوالے سے قانون کے مطابق مکمل تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی وزیر میر زبیر خان جمالی کو کتاب بلوچ تاریخ کا تحفہ پیش کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree