The Latest

وحدت نیوز(لندن) ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کا مرکزی سطح پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام عہدیداران کی بھرپور شرکت ہوئی۔ بروز اتوار مرکزی قیادت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ آج دنیا بھر میں کئی ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ فلسطینی مظلوموں کی ہمدردی میں مختلف خطوں میں مارچ اور تظاہرات کررہے ہیں جس میں پاکستان کی غیورقوم بھی فلسطینی مظلوموں پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف  ہمیشہ کیطرح ہر شہر میں صدائے احتجاج بلند کررہی ہے۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت میں آزادی فلسطین مارچ کے نام پر ہر شہر میں بڑے بڑے اجتماعات، کانفرنسز اور ریلیاں منعقد ہوئیں جو قومی بیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حقیقت میں یہی ہماری قوم و ملت کے ہر فرد کی آواز اور پیغام ہے حالیہ دنوں فلسطین کے نہتے مظلوم بچوں، خواتین پر بڑہتے ہوئے اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف قائد وحدت اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر اور مرکزی قیادت کی حکمت سے پاکستان کے ہر شہر اور قریہ قریہ میں پاراچنار سے کراچی تک ریلی اور مارچ قابل ستائش ہیں۔ ہمیشہ زندہ اور بیدار قومیں ظالموں اور مستکبرین کے خلاف میدان عمل میں کھڑی ہوتی ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین بھی ہمیشہ ہر موقع پر ہر جگہ اپنی بساط کیمطابق صف اول میں کھڑی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں آج فلسطینیوں کی نسل کشی اور نہتے شہریوں ، ہسپتالوں سکولوں میں بچوں پر ظلم و بربریت انسانیت کیلئے انتہائی شرمناک ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس بڑے ظلم کو اسرائیلی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا۔ ماضی میں ہماری قوم و ملت ہمیشہ مظلوموں کیساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر موقع پر ہم مظلوموں کی حمایت میں خاموش نہیں رہیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سینئررہنما وممبر متحدہ علماءبورڈ پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی کو ایم ڈبلیوایم کا مرکزی کوآرڈینیٹر برائے امور خطباء و ذاکرین مقررکردیا گیا ہے۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےعلامہ حسن رضا ہمدانی کومرکزی کوآرڈینیٹر برائے امورخطباء و ذاکرین مقرر کیا ہے۔

علامہ حسن رضا ہمدانی کی دینی و قومی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیاہے،ملک میں خطباء و ذاکرین کو درپیش مسائل کے حل اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علامہ حسن رضا ہمدانی کی تقرری نیگ شگون ثابت ہو گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ  ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا واقعہ استحکام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے، ملک دشمن عناصر کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ استحکام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث  سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جب تک انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں امن ممکن نہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی میں چوبیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے، ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ملک دشمن تکفیری دہشت گرد پھرسے منظم ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے۔قوم کسی نئی آزمائش کی قطعی متحمل نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی جیسے حساس معاملات میں صاحبان اقتدار کو سنجیدہ اور فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شدت پسندوں کی کمین گاہوں کا تدارک کافی نہیں بلکہ ان سہولت کاروں کو بھی گرفت میں لانا ہو گا جو دہشت گردی کی مالی معاونت اور فکری آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک اور شہداء کی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین کےضلعی صدر اور پاراچنار سٹی کے مئیر علامہ مزمل حسین فصیح نے کہا ہے کہ پاراچنار کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں، جس کے منفی اثرات پورے ضلع کرم کی فضاء پر مرتب ہوں گے، آئے روز شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جاتا ہے، روڈ کو زبردستی بند کرنا معمول بن چکا ہے، جو کہ ریاستی رٹ کے لیے بھی بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر سے دہشت گرد مورچے بنارہے ہیں، جس پر ضلع کرم کے تمام طبقات میں بے چینی پائی جاتی ہے، ضلع کرم کے شیعہ، سنی عوام امن و امان کے خواہاں ہیں، مگر دوسری جانب چند شرپسند عناصر کسی کے ایماء پر ضلع کرم کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کی انتظامیہ ان مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے یہی تاثر جا رہا ہے کہ ان امن دشمن عناصر کی سرپرستی کی جارہی ہے، ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو شرپسند گاڑیوں پر پتھراؤ اور روڈ کی بندش میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، ضلع کرم کی پرامن فضاء کو قائم رکھنا اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا کے پی کے حکومت اور کرم انتظامیہ کی زمہ داری ہے،جو اس وقت مکمل ناکام ہیں۔اگر حالات جوں کے توں رہے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردانہ حملے میں فوجی جوانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، حملے میں کئی جوان شہید ہوئے ہیں، ہم شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بہادر جوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، بزدل دہشتگردوں نے خود کش دھماکہ کر کے ہمارے جوانوں کو بڑی بے دردی سے شہید کیا ہے۔

صوبائی صدر نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں اور ان سرپرستوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے علاقے کے امن کو بحال کیا جائے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عرصے سے جاری ان بہیمانہ کاروائیوں کو فی الفور روکا جائے جس میں کئی بے گناہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے درگاہ سید عنایت علی شاہ پر سالانہ مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ عالم انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر گرامی بحیثیت بیٹی بحیثیت شریک حیات اور بحیثیت ماں کے آئیڈیل کردار کی مالک ہیں۔ آپ کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام ابیہا سیدہ النساء العالمین بضعہ منی اور سیدہ النساء اھل الجنت کے خطاب عطا کئے جو کہ آپ کے بے عیب کردار اور بے مثال شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات خاتون جنت معیار حق اور صدیقہ کبری ہیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما قرار پائے۔ شیعہ اور سنی مسلمانوں کو مل کر ایام فاطمیہ کے موقع پر رسول اللہ کی دختر گرامی حضرت سیدہ نساء العالمین کے ایام کو منانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے مسلم خواتین کو سیرت فاطمی کو اپنانا چاہیے۔ مغربی ثقافت نے نوجوان نسل پر جو شب خون مارا ہے مغربی ثقافتی یلغار حیا عفت و پاکدامنی اور حجاب جیسے اعلیٰ انسانی اقدار کو ختم کر کے بے حیائی عریانی فحاشی اور بدکاری کو رواج دینا چاہتے ہیں۔ جس کے مقابلے کے لئے امت مسلمہ کو سیرت فاطمی سے درس لینا ہوگا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہڈور چلاس کاگیارواں دن بھی گزرگیا ہم تواس امیدکےساتھ یہاں کھڑےہیں بول رہےہیں کہ سانحہ اس شاہراہ کاآخری سانحہ ہو۔آج کےبعداس شاہراہ پرسفرکرنےوالے مسافرین اپنےآپ کومحفوظ سمجھیں لیکن اب تک کی حکومتی غیرسنجیدگی سے ایسالگ رہاہے کہ یہ سانحہ بھی سابقہ سانحات کی طرح تعزیت اورمذمت کی نذر ہوجائےگا۔

جناب سپیکرصاحب چیف منسٹرکی موجودگی میں چلاس کےجرگہ میں علماء دیامرنے بہت سارے حقائق سے پردہ اٹھایاہے اورمتفقہ طورپرسی ایم صاحب آپ سے مطالبہ کیاہے کہ سرزمین دیامرکودھشت گردوں سے پاک کریں اس کےبعد کس چیزکاانتظارہے اب تک کی کارکردگی سے توایسالگتاہے کہ دھشت گردوں کوراضی کرکےگرفتار کرناچاہتے ہیں جب تک ان دھشت گردوں کوگرفتارکرکے قرار واقعی سزا نہیں دیں گے یہ شعر اپنی آب وتاب سے سننے کوملے گا۔متاع کارواں لٹنےکامیں الزام کس پردوں؟کہ اس الزام کےزد میں امیرکارواں بھی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ودیگر مرکزی قائدین سمیت گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین نے امام جمعہ و الجماعت سکردو حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری کی جواں سال دخترکے انتقال پر ملال پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے غمزہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصرعباس، صوبائی صدر آغا علی رضوی، شیخ احمد نوری ، کاظم میثم سمیت دیگر نے کہا کہ امام جمعہ و الجماعت سکردو حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری کی جواں سال دختر کے انتقال پر نہایت افسوس ہوا۔غم کی اس گھڑی میں  علامہ شیخ حسن جعفری صاحب اور ان کے خانوادگان و دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوری کا پہلا آن لائن اجلاس علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں 28 اضلاع میں سے 14 اضلاع کے 15 مسئولین/نمائندوں نے شرکت کی جبکہ 7 صوبائی اراکین اور مرکز سے جناب برادر سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی ۔ جن 14 اضلاع کے صدور نے آن لائن اجلاس کو جائن کیا ان کے نام یہ ہیں ۔

جھنگ سے علامہ سید روح اللہ کاظمی ،تلہ گنگ سے سید ضامن عباس شاہ ،چکوال سے سید سید وسیم کاظمی ،ننکانہ سے پیر سید سبط حسن شاہ ،شیخوپورہ سے سید عرفان نقوی ،اوکاڑہ سے سردار ناصر بلوچ ایڈوکیٹ ،لاہور سے برادر نجم عباس خان ،قصور سے چوہدری ضیغم عباس / سید سجاد نقوی ،نارووال سے سید منیر شیرازی ،گوجرانوالہ سے سید مبشر زیدی ،راولپنڈی سے مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی ،مری سے سید حیدر نقوی ،ساہیوال ڈاکٹر صاحب ،اسلام آباد سے اسداللہ چیمہ صاحب نے شرکت کی ۔ صوبائی کابینہ کے برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات، سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ،  ، سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،جناب مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے پہلے آن لائن اجلاس میں شرکت کی مرکز کی نمائندگی سید  ناصر عباس شیرازی نے کی ۔

 اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس رات ساڑھے نو بجے شروع جبکہ ساڑھے 10 بجے اختتام پذیر ہوا ۔ صوبائی صدر صاحب نے پورے ایجنڈے کے مطابق گفتگو فرمائی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔الیکشن 2024 پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ آنے والے صوبائی شوری کے اجلاس کی تیاری اور اس میں ضلعی نمائندوں کی شرکت کے حوالے سے صوبائی صدر صاحب وضاحت کے بیان فرمایا ۔ یہ پہلا آن لائن اجلاس تھا اس میں کئی اضلاع کے نمائندے تکنیکی خرابی کے پیش نظر شریک نہ ہوسکے ۔ ان شاءاللہ آگے اس تکنیکی مشکل کو حل کرلیا جائے گا ۔

 سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری نے آخر میں حالات حاضرہ پر گفتگو کی ۔ اور تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا ۔ اجلاس کا آغا ز تلاوت قرآن /حدیث معصوم کیا گیا جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا ۔

اجلاس کے صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے مرکزی جنرل سیکرٹری اور تمام اضلاع کے ضلعی مسئولین اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree