The Latest

وحدت نیوز(دادو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا مغربی تہذیب نے عورت کے حقوق کا نعرہ لگا کر عریاں تہذیب اور فحاشی کو فروغ دیا، جو عورت اور انسانیت کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدری امام بارگاہ میہڑ ضلع دادو میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات صدیقہ الکبریٰ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا بضعہ منی ہونے کے باعث جزو رسالت اور مرکز ہدایت ہیں۔ سیدہ النساء العالمین کی مظلومیت کا اندازہ آپ علیہا السلام کے اس دردناک جملے سے لگایا جا سکتا ہے جس میں آپ نے ارشاد فرمایا "مجھ پر وہ مصائب ٹوٹے کہ اگر وہ دنوں پر پڑتے تو دن سیاہ راتوں میں بدل جاتے۔"

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی سیدہ نساء اہل الجنت کی مظلومانہ شہادت، وصیت اور رات کے اندھیرے میں تدفین عالم انسانیت کے لئے بہت سارے سوالات چھوڑ گئی۔ وہ مظلومیت جو ہر باضمیر اور با شعور انسان کو تڑپا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹی کو رحمت قرار دیا اور خواتین کے لئے حصول علم کو فرض قرار دیا۔ دین اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، مگر فحاشی اور عریانی کا مخالف ہے۔ مغربی تہذیب نے عورت کے حقوق کا نعرہ لگا کر عریاں تہذیب اور فحاشی کو فروغ دیا، جو عورت اور انسانیت کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ مسلم خواتین کو مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے سیرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنانا چاہیے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ایام شہادت دختر رسول سیدہ فاطمہ الزہرا (س) کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت، دختر رسولؐ حضرت فاطمہ الزہرا (س) معصومہ، صدیقہ و طاہرہ ہیں، وہ جرات مند مدافع ولایت ہیں جن کی مظلومیت اور عظیم قربانیوں کا تذکرہ آئمہ اطہار علیہم السلام اپنے اپنے ادوار میں کرتے آئے ہیں، خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے، یہ وہ ذکر ہے جو چودہ سو سالوں سے ہوتا آیا ہے اور تاقیامت جاری رہے گا، ام الآئمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے حق و صداقت کا سب سے بڑا گواہ کلام پاک کی صورت میں خدا بزرگ و برتر خود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ واحد برگزیدہ ہستی ہیں جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے تھے، دختر رسول (س) کا احترام ہر کلمہ گو ہر واجب ہے، مستند حوالوں سے ثابت ہے کہ نبی کریم (ص) نے اپنی بیٹی کو اپنا ٹکڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس نے فاطمہ (س) کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی، دین کی معمولی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ نبی (ص) کو اذیت دینے والے سے خدا کبھی راضی نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی وقار و عظمت اور آخرت میں کامیابی کی منازل تک پہنچنا ہے تو اہل بیت (ع) کے راستے پر چلنا ہوگا، امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کرکے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دے سکتی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اپنے وفد کے ہمراہ ،لاہور شہر کے قدیمی سالانہ روائتی جلوس عزاء بسلسلہ یوم شہادت جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا موچی دروازہ تا بی بی پاک دامن میں شرکت کی۔ علامہ صاحب اپنے وفد کے ہمراہ کافی دیر تک جلوس میں نوحہ خوانوں اور ماتمیوں کے ہمراہ ماتم کرتے ہوئے پیدل چلتے رہے ۔ راستے میں لوگ علامہ صاحب کو اپنے درمیان پا کر احساس عقیدت کرتے نظر آئے ۔

 اس جلوس میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بی بی پاک دامن تک جلوس یوم شہادت جناب سیدہ (س) ، عاشورہ جیسے جلوس کا منظر پیش کررہا تھا ۔ شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ،آفتاب علی ہاشمی سینئر ضلعی نائب۔ صدر ،رانا کاظم ضلعی نائب صدر ،برادر نقی ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود کے علاوہ برادر سجاد نقوی وحدت یوتھ مرکزی جنرل سیکرٹری، برادر شعیب تاج پورہ والے ،برادر شعیب سمن آباد والے ،سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر ،ضلعی مسئولین بھی جلوس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ہمراہ موجود تھے ۔

 جلوس کے راستے میں صحافی حضرات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 3 جمادی الثانی 11 ہجری یوم شہادت دختر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے اور یہ جلوس اہالیان لاہور نے نکال کر ثابت کیا ہے وہ غم رسالت مآب میں شریک ہیں ۔ مدینہ میں دروازہ اہل بیت علیہم السلام جلایا گیا ۔ جس گھر میں علی وبتول علیہم السلام رہتے تھے اس گھر کو آگ لگی آج اہلبیت علیہم السلام غمزدہ ہیں ۔ آج کا دن عاشورہ سے کم دن نہیں ۔ اہالیان لاہور نے گھروں سے نکل کر عزاداری  کے جلوس میں  شریک ہو وقت کے امام (حضرت امام مہدی عج ) کو پرسہ دیا ہے ۔ آج پورے ملک اسی مناسبت سے مجالس عزاء برپا ہیں ۔ لاہور میں کئی امام بارگاہوں میں عشرے اور کئی میں خمسہ مجالس برپا ہیں ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں شہادت سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سےعظمت فاطمتہ الزہراؑ بنت محمد ؑ کانفرنس کا انعقا کیا گیا جس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر دیگر شرکاء میں صوبائی صدر علامہ سیدعلی اکبر کاظمی، ضلعی صدر علامہ سیداعوان علی شاہ شیرازی ،علامہ سیدزاھد کاظمی، علامہ عیسی امینی صاحب ،منقبت خواں جناب طاھربلتی بھی موجود تھے ۔کانفرنس میں شیعہ سنی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ضلعی صدر فخر نسیم نے سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

 آرمی پبلک اسکول پشاور کے ان معصوم بچوں کی قربانی سے ہمیں پیغام ملتا ہے کہ آپس کے باہمی اختلاف کو بھلا کر دہشت گردی سے پاک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشش کریں۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی ڈویڑنل صدر وحدت یوتھ دلشیر، جنرل سیکرٹری تیمور حیدر، اظہر حسین، عاطف حسین اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے سانحہ اے پی ایس کی نویں برسی کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ اے پی ایس کے اندوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں اور اس دن کو ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا  سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کر دیا تھا9 برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا، یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کر دیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ 9 برس قبل دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی، آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم نے اس قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا، پوری قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے پھول سے بچوں کی اس عظیم قربانی پر آج انہیں یاد کرتی اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ اراکین کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر آنے والے الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھر پور حصہ لینے کا اعلان اور آئندہ کچھ دنوں میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام جمع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری، تحصیل چیرمین و ضلعی صدر مولانا مزمل حسین۔ صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی، صوبائی رہنما حاجی علی داد، مرکزی پولیٹیکل کونسل کے ممبر ظہیر عباس نقوی۔ سخراب حسین۔ تحصیل پاراچنار کے صدر سید مسرت حسین، حاجی سیعد خان اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول ارشاد بنگش نے شرکت کی۔

اجلاس میں آنے والے الیکشن میں دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد پر مشاورت ہوئی، چیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے الیکشن میں حصہ لینے کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔اور کہا کہ اس وقت ہمارا اپنے حلقے بنانے کے لئے الیکشن میں حصہ لینا اور سیاسی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔سید اسد عباس نقوی نے پی ٹی ائی کے ساتھ جاری بات چیت کے حوالے سے بریفننگ دی ۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سرزمین پر یوں تو ایک سے بڑھ کر ایک سنگین اور وحشت ناک سانحات رونما ہوئے ہیں لیکن ایک ایسا سانحہ جس نے پوری قوم کے نا صرف جسموں بلکہ روحوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور جس کے اثرات طویل عرصے تک انسانی اذہان سے محو نا ہوسکے اور جو دلخراش سانحہ آج بھی ہر سال پہلے کی طرح تازہ ہوکر ہماری نگاہوں کے سامنے آجاتا ہے وہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور ہے ۔

16دسمبر 2014 کی تاریخ اور یہ دن ہمیں ان 144 معصوم کھلتے ہوئے پھولوں اور ان کی باغبان استانیوں کی یاد دلاتاہے جنہوں نے گندی سیاست اور غلیظ مقاصد کی بھینٹ چڑھ کر اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کی خاطر قربان کیں۔

آرمی پبلک اسکول پشاور پر ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گردوں نے داخلی ایجنٹوں کی مدد سے حملہ آور ہوکر نا صرف اندھادھند فائرنگ کی بلکہ خودکش دھماکے کرکےڈیڑھ سو کے قریب معصوم طلباءوطالبات اور خواتین اساتذہ کو بربریت کا نشانہ بنایا تھا۔

چشم فلک نے ایسی وحشت ناک مناظر اس سانحےمیں دیکھے کہ ہر زندہ ضمیر شخص اپنے جذبات پر قابو نا رکھ سکا اور فرط جذبات سے اس کی آنکھیں آب دیدہ ہوئیں۔

افسو س کے آج 9 برس گذرجانے کے باوجود ان 144 شہداء کے خاندان ریاست سے اپنے پیاروں کے لہوکا انصاف مانگتے نظر آرہے ہیں، ریاست سے انصاف تو کیا ملنا تھا اس سانحے کے ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان کے بدنام زمانہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ریاستی قید سے باآسانی فرار کرواکر بیرون ملک بھیج دیا گیا۔


وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امریکی غلامی میں ساری حدیں پار کرتے ہوئے بانی پاکستان کے افکار و نظریات سے انحراف کر رہے ہیں۔ نگران وزیراعظم اپنے حد میں رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈکھن تحصیل گڑھی یاسین کی حیدری مسجد میں تنظیمی کارکنوں اور مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سید نوید علی شاہ، جنرل سیکرٹری حسنین جوادی، سیکرٹری تربیت طارق حسین کنبھر، میڈیا سیکرٹری یاسر عباس ابڑو و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل یہی ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ سرزمین فلسطین کا ایک انچ رقبہ بھی غاصب اور قابض صیہونیوں کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امریکی غلامی میں ساری حدیں پار کرتے ہوئے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات سے انحراف کر رہے ہیں۔ امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے بابائے قوم اور حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہما کے افکار سے انحراف ملک و قوم اور امت مسلمہ سے خیانت ہوگی۔ نگران وزیراعظم کو اپنی حد میں رہنا چاہئے، بانی پاکستان اور علامہ اقبال کے نظریہ سے انحراف کا جرم قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(آرٹیکل)فضیلت کے معیار دو طرح کے ہیں۔ فضیلت اعطائی اور فضیلت اکتسابی۔

فضیلت  اعطائی وہ فضلیت  و شان ہے جو خداوند متعال کی طرف سے بچپن میں ملتی ہے نسبت ،نام،خاندان۔۔۔۔وغیرہ

 سیدہ زہرا کا نسب اور جناب  فاطمہ زہرا کا اسم گرامی  یہ سب فضلیت  اعطائی میں شامل ہیں۔

فضلیت اکستابی فاطمہ سلام اللہ علیہا  خاتم الانبیاء امحمد مصطفی ﷺ کی دختر تمام دنیا والوں کے لئے لاہوت میں احادیت، جادواں خزانہ، عالم جبروت کے مظاہر،احمن کی رحمت کا خزانہ  اور خدائے ُ سبحان کی رافت  و مہربانی کا سر چشمہ ہیں۔

زہرا سلام اللہ علیہا کی والدہ ماجدہ  خدیجہ بنت خویلد قریش کے ایک اعلی اور شریف و نجیب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اُنہوں نے ایک روحانی گھرانے میں علم معرفت کی تربیت حاصل کی اور پرورش پائی ان کا گھرانہ ہمیشہ حرم الہی کا محافظ رہا جب یمن کے بادشاہ نے حجرا  اسود کو مسجد الحرام سے یمن منتقل کرنا چاہا تو خدیجہؑ کے والد خویلد دفاع کے لیئے اٹھ کھڑے ہوئے اور مزاحمت کی اور انہی کی فدا کاری کے باعث شاہ یمن نے اپنا فیصلہ بدل دیا اور احجرے اسود اپنے مقام پر باقی رہا۔ عقل فاطمہ ؑ کی ذات کی حقیقی معرفت سے عاجز اور قلم اس عظیم خاتون کی حالت اور صفات کمال تحریر کرنے سے قاصر ہیں۔ کیونکہ زہرا ؑ  قادر متعال کی برگزیدہ اور حضرات ذی الجلال کی پروردہ اور فرشتہ سیرت انسان کی صورت میں عالم ملکوت سے دنیا کی عورتوں کی  تعلیم و تربیت  کے لئے جہان  خاکی  میں تشریف لائیں  تاکہ  دنیا کی عورتیں اس عظیم خاتون کے روحانی،اخلاقی اور علمی کمالات سے درس کمال  حاصل کریں اور زندگی کے تمام دینوی  اور اخری  امور  اور بچوں کی تعلیم تربیت  میں اس بے نظیر معلہ کی اقتداء کریں۔ اس عظیم  خاتون  کے فضائل و کمالات کس طرح بیان کئے جاسکتے ہیں جو نبوت اور امامت  کے اکٹھا ہونے کا مقام،رسالت و ولایت کا سنگم اور دنیا کے فنا ہونے تک شموس ہدایت کا ظاہر ہونے کا مقام ہے۔ اسی طرح خانہ داری میں بھی جناب زہرا ؑ کا کوئی صانی نہیں ہے کیونکہ اسلام میں ہر خانہ دار عورت کے تین بھاری زمہ داریاں ہیں۔

۱۔ شوہرکی خدمت اور اس کے آرام وا ٓسائش کا خیال رکھنا  وہ جب گھر آئے  یہ عورت کا جہاد ہے۔
۲۔ حمل کے زمانے سے لکر بچوں کے بالغ ہونے تک  انکی خدمت  اور تربیت کرنا  کہ یہ بھی خدا کی رضا کی راہ میں بہترین عبادت ہے۔
۳۔ خدا کی عبادت اور اطاعت، عورت کاجہاد  شوہر کے ساتھ اچھا سلوک  اور برتاؤ ہے  اور بات کے باوجود  کہ یہ فضائل  جناب زہراؑ میں کامل ترین شکل میں موجود تھے پھر بھی تاکید کی گئی ہےاور گھر کے کاموں کی تقسیم اس طرح تھی کہ علی علیہ اسلام  ایندھن اور پانی  اور دوسرے کام باہر کے کرتے اور جناب فاطمہ ؑ  آٹا پیستی،روٹی پکاتیں  اور کپڑوں کو پیوند لگاتیں تھیں۔ جناب فاطمہ ؑ اپنے گھر کے کاموں کے باوجود  بچوں کی تربیت،شوہر کی خدمت  اور دیگر کاموں کی بھی دیکھ بھال کرتیں تھیں اور دنیا کے تمام عابدوں سے زیادہ اپنے پرور دگار کی عبادت کرتی تھیں  جیسا کہ حسن بصری سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا  اس امت میں فاطمہ ؑ سے زیادہ عبادت گزارکوئی نہیں دیکھا وہ محراب عبادت میں اتنا کھڑی ہوتیں تھیں کہ ان کے دونوں پاوں ورم کر جاتے تھے۔حضرت امام حسن علیہ اسلام  فرماتے ہیں کہ میری ماں  زہراؑ  اول شب جمعہ سے عبادت میں مشغول ہوتی تھیں اور صبح تک عبادت میں مصروف رہتی تھیں اور ہمیشہ دوسروں کے لئے دعا کرتیں تھیں میں نے کہاں اماں جان آپ نے دوسروں کے لئے دعا کی لیکن اپنے لیئے کوئی دعا نہیں کی  تو فرمایا  پہلے ہمسائے پھر گھر والئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree