The Latest
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی گزشتہ روز نواسی رسول (ع) حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے مبارک پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ جنوبی پنجاب میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ ملتان میں کیا گیا جو کہ علمدار روڈ سے شروع ہوا اور فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے۔
مظاہرین نے اس موقع پر بھرپور نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شام میں باغیوں کی جانب سے نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر حملے پورے عالم اسلام کے قلب کو مجروح کیا ہے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی کا کہنا تھا کہ شام میں ایک ناصبی ٹولہ آل محمد (ص)کی دشمنی میں شعائراللہ کی حرمت پامال کر رہا ہے۔ ملتان کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، کبیروالا، شورکوٹ، جھنگ، فیصل آباد، جہلم، سرگودھا، ڈیرہ غازیخان اور دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
وحدت نیوز (کراچی) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مزارات صحابہ اور مزارات اولیاء کے تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔ حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کا روضہ مبارک ہماری عقیدتوں کا محور ہے ہم اس کے تحفظ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کر دینگے۔ حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے مزار کو نشانہ بنانے والے جان لیں کہ یہ 13ویں صدی نہیں پندرویں صدی ہے وہ وقت گذر گیا جب جنت البقیع میں اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ و صحابہ کرام ﴿رض﴾ کے مزارات کو بلڈوزر چلا کر شہید کر دیا تھا۔ عوام اہلسنت اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ و صحابہ کرام ﴿رض﴾ کے مزارات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ ان مزارت کی طرف اٹھنے والی ہر ناپاک انگلی کاٹ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام کے شہر دمشق میں حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے روضہ اقدس پر شامی باغی دہشت گردوں کے ہاتھوں راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک بھر کی سنی عوام دشمنان اہل بیت ﴿ع﴾ کی ناپاک جسارت کے خلاف اپنے بھرپور جذبات کا اظہار کرکے یزیدی ٹولے کو یہ باور کرا دیں کہ میدان کربلا سے امام عالی مقام امام حسین (ع) کی اٹھنے والی آواز کے جواب میں کروڑوں مسلمان لبیک یاحسین ﴿ع﴾ کی صدائیں آج بھی بلند کر رہے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود و ہنود کے ایجنٹ باطل قوتیں سن لیں غلامان مصطفٰے ﴿ص﴾ اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ و صحابہ کرام ﴿رض﴾ کے مزارات کے تحفظ، اسلام کی سلامتی کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے روضہ اقدس پر راکٹ حملے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ اس افسوسناک واقعے پر احتجاج کرے۔ پاکستان سنی تحریک کے تحت حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے مزار پر حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
وحدت نیوز (پشاور) بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر تکفیری دہشتگردوں کے حملہ کیخلاف پشاور میں امامیہ رابطہ کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری، مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل محمد شکیل، امامیہ رابطہ کونسل کے رہنماء بختیار راضی نے کی۔ اس موقع پر شرکاء احتجاج نے شام میں نواسی رسول (ص) حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر راکٹ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ کی ناپاک جسارت آل سعود اور امریکی و اسرائیلی پیسوں پر پلنے والوں کو بہت مہنگی پڑے گی۔ افسوس کا مقام ہے کہ آج امت مسلمہ کا ردعمل اس طرح سامنے نہیں آیا جس طرح کے حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام کے مزید حالات بگاڑنے کی کوشش کی گئی اور بی بی زینب (س) کے روضہ کی طرف دہشتگردوں نے دوبارہ اپنی گندی نظر ڈالی تو پاکستان سے شام زیادہ دور نہیں ہے۔
وحدت نیوز (ہنگو) شام میں روضہ بی بی زینب (س) پر تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ہنگو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز ظہرین کے بعد ہونے والے اس احتجاجی مظاہرہ میں شریک افراد نے پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے، جن پر روضہ اقدس حضرت زینب (س) پر حملہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے شامی دہشتگردوں، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع ہنگو کے سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ امت مسلمہ کے ان بے ضمیر حکمرانوں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر شام میں جاری بغاوت کی حمایت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلم ممالک جو شام میں جاری بغاوت کی حمایت اور دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، وہ درحقیقت اسلام دشمنی کا کھل کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے دہشتگردوں کی شام روانگی پر حکومت پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے دہشتگردوں کی ترسیل کو نہ روکا تو یہ پاکستان کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ یک زباں ہوکر شام میں جاری بغاوت کیخلاف موقف اپنائے اور امریکی و اسرائیلی ایماء پر جاری نام نہاد جہاد کیخلاف عملی اقدامات کرے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ شام میں محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس بہادر بی بی نے واقعہ کربلا کے بعد فوج یذید اور یذیدی سوچ کو شکست دی، آج بھی اولاد یذید بی بی زینب (س) سے خوفزدہ ہے۔
سرزمین پاکستان سے ہم زینبیات حرم سیدہ زینب (س) کی حفاظت کے لئے اپنے حزب الہیٰ بھائیوں کے شانہ بشانہ دفاع اور حفاظت کے لئے تیار ہیں ۔
آج کا یزید ملعون بھی جناب سیدہ زینب (س) کے جلال و جمال سے خوف ذدہ ہے ۔
وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کی جانب سے راکٹ حملہ کے خلاف ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد الزہراء ہال اسکردو میں ہوا۔ احتجاجی مجلس سے خطاب ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنماء معلمہ سیدہ عصمت رضوی نے کہا کہ شام میں حضرت زینب کبری س کی روضہ اقدس پر حملہ یزید وقت کی کارستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ظالم طاقتیں فکر کربلائی اور سفیر کربلا کی فکر سے پریشان ہیں۔ روضہ زینب (س) پر حملہ دراصل خانواندہ نبوت و وحی پر حملہ ہے۔
عصمت رضوی نے کہا کہ رسول مکرم (ص) کی نواسی، علی کی بیٹی اور ثانی زہراء نے امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد شام و کوفہ کے درباروں میں جا کر یزید اور یزید کے پیروکاروں کے تخت و تاج کو جس بہادری اور شجاعت کے ساتھ روند ڈالا وہ قیام قیامت تک کے یزیدیوں کے منہ پر طمانچہ اور یزیدیت کی شکست کی بین علامت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابوجہل و یزید کے فرزندوں سے چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی خانوادہ رسالت سے بغض و عناد ختم نہیں ہوا اور اب بھی اہلبیت ع کے شعار کو مٹانے کے درپے ہیں۔ یزیدی طاقتوں کو یہ واضح ہو جانا چاہیے کہ اہل بیت ع کا نور کفر کی ہواوں سے بجھنے والا نہیں ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کی خاطر امریکہ پوری اسلامی دنیا میں خون بہا رہا ہے، ایک ناجائز ریاست کے تحفظ کی خاطر کئی لاکھ لوگوں کا خون بہا دیا گیا لیکن امت مسلمہ اس سازش کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں کئی برسوں کے بعد صدر مرسی کی حکومت قائم ہوئی، جس نے آتے ہی اصلاحات کا بیڑا اٹھایا لیکن سازش کے تحت اسے فقط بارہ ماہ میں ہی چلتا کر دیا گیا۔ افسوس کا مقام ہے مسلم حکمرانوں نے بجائے اس عمل کی مذمت کرنے کے اس کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی سرزمین پر کئی لوگوں کو قتل کر دیا گیا مگر مسلم حکمران کے گلے سے ایک لفظ تک نہ نکلا، ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے ان کے گلے گھونٹ دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سب لوگوں پر واضح ہو جانا چاہیے کہ اس ساری صورتحال کے پیچھے امریکہ ہے۔ آج عراق ہو یا افغانستان یا اب شام کی صورتحال، اس کے پیچھے امریکہ ہی ہے، جو اسرائیل کے دفاع اور تحفظ کی خاطر اس پورے خطے کو خون میں نہلا رہا ہے۔ لیکن افسوس کہ اس سارے عمل میں استعمال بھی مسلمان ہی ہو رہے ہیں۔
ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ’’ امت مسلمہ کے سلگتے مسائل‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام یہ بھی ہے کہ مسلمان اس سازش کو سمجھنے کے بجائے جذبات کی رو میں بہہ کر استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین کو سوچنا ہوگا کہ کہیں ہم استکباری طاقتوں کے اہداف کیلئے استعمال تو نہیں ہو رہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ دشمن ہمیں جس سمت میں دھکیل رہا ہے اور ہم بھی اسی جانب جا رہے ہوں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مصر کی صورتحال ہو یا شام میں خونی لڑائی یا پھر پاکستان کے داخلی حالات، ان سب میں مسلمانوں کو استعمال کیا جارہا ہے اور مسلمان استعمال ہو رے ہیں لٰہذا دشمن کے مقابلے میں جہاں اتحاد کی ضرورت ہے وہیں اس کی چالوں اور سازشوں کو بھی سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آج امت کی شیرازہ بندی کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز (نیشنل ڈیسک) شام کے شہر دمشق میں واقع نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس پر تکفیریوں کے حملے کیخلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حضرت علامہ راجہ ناصر عباس (حفظ اللہ) کی اپیل پرآج دوسرے روز بھی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، بہاولپور، سکردو، کوئٹہ، کراچی اور ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ مال روڈ الحمرا ہال سے لاہور پریس کلب تک نکالی گئی احتجاجی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شام کے تکفیری دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ ابو جہل، ابو لہب اور یزید کے اولاد آج بھی زندہ ہے اور خاندان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے خلاف آج بھی برسر پیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنا موقف وضاحت کرے اور اس دل خراش سانحے پر اقوام متحدہ میں آواز اُٹھائے۔
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیرت مند شہری شام میں اہل بیت علیہ السلام اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے دشمنوں اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو وافر مقدار میں اسلحہ اور امداد دینے پر سعودی عرب، بحرین، مصر اور قطر سمیت امریکہ ، برطانیہ کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ حسن ظفرنقوی نے پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی اور شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کے خلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم پر حملہ کر کے امریکی و اسرائیلی گماشتوں نے ایک دفعہ پھر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ ہم جناب زینب( س)کے روضے پر مارٹر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں بدامنی پھیلانے والا گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جس کو پہلے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور اب اسے شام میں لڑایا جا رہا ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین دس ورزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں مظاہرے اور عزاداری کے اجتماعات ہونگے اور صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ شام میں محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس بہادر بی بی نے واقعہ کربلا کے بعد فوج یذید اور یذیدی سوچ کو شکست دی، آج بھی اولاد یذید بی بی زینب (س) سے خوفزدہ ہے، سابق رکن پنجاب اسمبلی عاصمہ ممدوٹ نے کہاکہ بی بی زینب (س) کے مزار پر حملے کے خلاف ہر عزت اور غیرت مند ماں بہن بیٹی کو آواز احتجاج بلند کرنا چاہیے کیونکہ اس محسنہ اسلام بی بی نے کربلا میں اپنی پاک چادر قربان کرکے قیامت تک عورت کے پردے کو بچا لیا۔ مظاہرے میں شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ حافظ کاظم، علامہ افضل حیدری، علامہ مصطفٰی مہدی، سید اسد عباس نقوی، سید حسن رضا، سید حسین جعفر، آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید زین زیدی نے بھی شرکت کی۔
شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور تحفظ مزارات کمیٹی کے زیر اہتمام شام میں حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ان حملوں کی مذمت کیلئے دفتر خارجہ کو یادداشت پیش کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ریلی اسلام آباد کی مرکزی امام بارگاہ اثنائےعشری جی 6 ٹو سے نکالی گئی جو وزارت خارجہ تک جانا چاہتی تھی تاہم انتظامیہ نے ریلی کو ریڈیو پاکستان چوک کے قریب شاہراہ دستور پر روک دیا جہاں پر دفتر خارجہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مشرق وسطیٰ محمد جانباز خود آئے اور یادداشت وصول کی۔ یادداشت میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ سے ایسے شرمناک واقعات کی روک کیلئے احتجاج ریکارڈ کرائے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی اور راولپنڈی اسلام آباد کے تحفظ مذاکرات کمیٹی کے چیئرمین تطہیر عالم رضوی نے کی۔
شہر قائد کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام احتجاجی و ماتمی جلوس نکالے گئے جس میں ہزاروں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ احتجاجی و ماتمی جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہماری جان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر قربان ہو، لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا حسین (ع)، لبیک یا زینب (س)، مردہ باد امریکہ، اسرائیل منظور نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نواسی رسول اکرم (ص) کے روضہ مبارک پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرے۔ شدید گرمی اور روزے کے باوجود شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا۔
وحدت نیوز (لاہور) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کے نواسی رسول حضرت بی بی زینب (ع) کے روضہ مبارک پر حملے کیخلاف مال روڈ الحمرا ہال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا شام کے تکفیری دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ ابوجہل، ابو لہب اور یزید کے اولاد آج بھی زندہ ہے اور خاندان رسالت(ع) کیخلاف آج بھی برسرپیکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنے موقف کی وضاحت کرے اور اس دل خراش سانحے پر اقوام متحدہ میں آواز اُٹھائے اور تکفیری آدم خور دہشت گردوں کو بے نقاب کرے کہ اسلام اور مسلمانوں سے ان درندوں کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے حضرت زینب بن علی (ع)کے روضہ مبارک پر شامی حکومت سے برسرپیکار تکفیری باغیوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا غیرت مند شہری شام میں اہل بیت (ع)اور اصحاب رسول(رض)کے دشمنوں اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو وافر مقدار میں امداد دینے والے سعودی عرب، بحرین، مصر اور قطر سمیت نواز حکومت نیز پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کیخلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت اور شامی فوج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ مظاہرین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ناموس رسالت(ص) پر حملہ کر کے امریکی و اسرائیلی گماشتوں نے ایک دفعہ پھر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے، ہم جناب زینب(ع) کے روضے پر مارٹر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں بدامنی پھیلانے والا گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جس کو پہلے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور اب اسے شام میں لڑایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین دس ورزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں مظاہرے اور عزاداری کے اجتماعات ہونگے اور صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ احتجاجی ریلی میں خواتیں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
وحدت نیوز (کراچی) نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملے حرم پیغمبر اکرم (ص) پر حملوں کے مترادف ہے۔ نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملے میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں، عالم اسلام سراپا احتجاج بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا دیدار علی جلبانی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ جعفر رضا نقوی، آئی ایس او کراچی کے ڈویژن صدر محمد عابدی، علامہ علی انور جعفری و دیگر نے خراسان روڈ تا سی بریز چوک تک منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلی بعنوان ’’ لبیک یا زینب (س) ریلی ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
احتجاجی ریلی کا اہتمام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر پر ہونے والے حملے کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی و ماتمی جلوس میں ہزاروں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ احتجاجی و ماتمی جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہماری جان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر قربان ہو، لبیک یا رسول اللہ، لبیک یا حسین، لبیک یا زینب، مردہ باد امریکہ، اسرائیل منظور نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نواسی رسول اکرم (ص) کے روضہ مبارک پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرے۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کے کھلے دشمن ہیں جو مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرکے اور ان پر حملے کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں اور عالمی دہشت گرد امریکہ چاہتا ہے کہ کسی طرح پوری دنیا کو فرقہ واریت کی لعنت میں دھکیل دیا جائے اور مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام تر شیطانی ایجنڈوں اور مکر و فریب کا بنیادی مقصد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تحظ فراہم کرنا ہے اور مسلم امہ کو منتشر کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملوں میں امریکی اور صیہونی دہشت گرد براہ راست ملوث ہیں، امت مسلمہ اپنے مشترکہ دشمن امریکہ اور اسرائیل کو سنگین جرائم کے ارتکاب پر معاف نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ سامراجی ایجنٹ تکفیری دہشت گرد عناصر صحابہ کرام، ازواج رسول اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کے مزارات کو منہدم کریں اور دنیا خاموش تماشائی بنی رہے بلکہ اب وقت ہے کہ مسلم امہ اٹھ کھڑی ہو اور اسلام کے مقدسات اور شعار کی حفاظت کے لئے سامراجی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ علامہ بہشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کی توہین پر سراپا احتجاج ہیں اور اپنے ازلی دشمن امریکہ اور اسرائیل کو اس اہانت کا براہ راست ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
احتجاجی و ماتمی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی کا کہنا تھا کہ اگر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حملوں کا سلسلہ نہ رکا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور دہشت گردی کے مراکز امریکی سفارتخانوں کا گھیراو کریں گے۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی اور مولانا دیدار علی جلبانی نے کہا کہ نواسی رسول اکرم (ص) جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے تحفظ کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روز بروز دہشت گردی عروج پر پہنچ رہی ہے جس کا واحد علاج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہے تاہم حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے۔ اس موقع پر شرکائے احتجاجی ریلی نے لبیک یا رسول للہ، لبیک یا حسین، لبیک یا زینب اور لبیک یا نصر اللہ کے نعرے بلند کئے اور ریلی کے اختتام پر امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔