پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ایم ڈبلیو ایم نے مسترد کردیا

16 جولائی 2025

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی اور ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول 5روپے فی لیٹر مہنگا کرنا عوام دشمن اقدام ہے،  ڈیزل 11روپے فی لیٹر مہنگا، مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرایا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں، پاکستان میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور کس کے ایماء پر ہورہا ہے؟ 

ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ غریب کی جیب پر ڈاکا ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن اور ظالمانہ فیصلہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے ستائے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے، حکومت کو عوامی مشکلات کا ادراک نہیں، قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے  عوامی مسائل میں براہِ راست اضافہ ہوگا، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سامنے آئے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree