The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے بیان میں تمام شیعہ تنظیموں، ماتمی انجمنوں، سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیھا بنت حضرت علی علیہ السلام نواسی رسول اللہ (ص) کے روضہء مبارک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجات میں شدت لائیں اور دنیا کو باور کرا دیں کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دس روزہ سوگ کے دوران تمام مساجد اور رمضان المبارک کے اجتماعات میں اِس سانحے کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں کہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین خصوصاً توہین رسالت اور توہین صحابہ کے مرتکب تکفیری دہشت گردوں کیخلاف بھر احتجاج کریں۔ روز جمعہ کو یومِ احتجاج کے طور پر منائیں اور ہر مسجد کے باہر شاہراہوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کرکے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کو بے نقاب کریں۔
علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ شام میں توہین رسالت و توہین صحابہ کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی میں شدید احتجاج کریں اور اپنا مؤقف واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں اور یہ خانہ جنگی عالمی جنگ کا روپ بھی دھار سکتی ہے، اس لئے دنیا میں امن کے خواہاں طبقوں کو خصوصی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز (ہنگو) بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر ہونیوالے حملے کے خلاف جامعہ عسکریہ ہنگو میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس سے امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ خورشید انور جوادی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی، علامہ رؤف علی مہدوی اور علامہ قیصر اقبال عابدی نے خطاب کیا اور اس عزم کا عہد کیا کہ دنیا بهر میں تمام مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کرنیوالوں کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
شام میں اصحاب پیغمبر (ص) اور محافظہ اسلام، نواسی رسول حضرت زینب (س) کے روضہ مقدسہ پر اسلام دشمن عناصر کے حملے امت مسلمہ کیلیے لمحه فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد مسلمانوں کی دشمنان اسلام کی معاونت انتہائی شرمناک اور افسوسناک اقدام هے۔ ہم ان واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ان شاء الله اسلام دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یوم القدس کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم القدس کو پہلے سے زیادہ منظم اور پروقار انداز میں منانا ہوگا، شام میں امریکہ اور اُس کے اتحادی, ہوس اور اقتدار کے پجاری عرب ممالک, اسرائیل کی تحفظ کیلئے اسلام اور اسلامی تاریخ کو پامال کر رہے ہیں، شام پر قابض ہو کر دشمن فلسطین اور قبلہ اول کے حق میں چلنے والی تحریکوں کو کچلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عرب حکمران دولت اور اپنی اقتدار کیلئے یہود و نصریٰ کے غلام بن چکے ہیں، یہ ایک تاریخی حقیقت ہے, ان کا خمیازہ ان کو بھگتنا پڑیگا جس طرح صدام، قذافی، حسنی مبارک، یمن، تیونس کے حکمرانوں کا حال ہوا تھا ان ظالموں کا اس سے کہیں زیادہ ہوگا۔ علامہ اسدی نے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کو ہدایات کی کہ وہ جمعتہ الوداع کو یوم القدس شایان شان طریقے سے منائیں اور تمام مسلمانوں کو شام میں تکفیری خارجیوں کے مذموم عزائم سے آگاہ کریں۔
وحدت نیوز (کراچی) کراچی میں پولیس نے دہشت گردی کی ممکنہ کاروائی ناکام بنا دی۔ پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران سپر ہائی وے سے اسلحے سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا۔ کاروائی میں 2 ملزمان بھی دھرلئے گئے۔ سہراب گوٹھ کے قریب سپرہائی وے پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ٹرک کو تحویل میں لیا۔ تلاشی لینے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں جدید ترین اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئیں۔ ٹرک سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جیز، ایل ایم جیز، شارٹ گن، رائفلزاورگولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو بھی گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ساوتھ ناصرآفتاب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اور یوم علی کے کیلئے دہشت گردی کے لیے اسلحہ منگوایا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں تخریب کاری کے لیے اسلحہ کالعدم تنظیموں تک پہنچایا جاتا ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے کاروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزموں سے ان کے ساتھیوں اور نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں حساس ادارے اور ساوٴتھ پولیس کی سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا لیا ہے۔ ایس ایس پی ساوٴتھ ناصر آفتاب کے مطابق چھاپے کے دوران اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، اسلحہ کراچی میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھا، کارروائی میں 2 ملزم بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ نے بتایا کہ ٹرک سے سکیورٹی فورسز سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حامد رضا کا کہنا تھا کہ شام میں سیدہ زینب (س) کے روضہ پر ہونے والے حملے کیخلاف سنی اتحاد کونسل جمعہ کو ملک گیر احتجاج کریگی، لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں باقاعدہ بڑی سطح پر ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور اس قبیح عمل کی مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعہ کے خطابات میں ان واقعات کے خلاف قراردادیں بھی پاس کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل دور حاضر کے خوارج کے منہ سے نقاب الٹ رہی ہے اور واضح کر رہی ہے کہ تکفیریوں کا اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) سے کوئی تعلق نہیں، سیدہ کے روزے پر حملہ دراصل پیغمبر خاتمی مرتبت (ص) سے دشمنی کا نتیجہ ہے۔ اس موقع ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شیعہ سنی وحدت کے حوالے اپنا کردار ادا کریگی اور مسلمان نما دشمنان دین کے چہروں سے نقاب الٹنے میں سنی اتحاد کونسل کا بھرپور ساتھ دیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت شام کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں ،مقدس مقامات کو نشانہ بناکر فرقہ وارایت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جس کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور عرب ریاستیں براہ راست ملوث ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) دورے میں امام رضا (ع) کے روضہ کی تحقیقاتی ٹیم کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر حیدر رضا ضابط کر رہے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری، اقرارحسین، اور معاون سیکرٹری فارن افئیرز نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر حیدر رضا ضابط نے روضہ امام رضا (ع) کی جانب سے زائرین کے لئے پیش کی جانے والی خدمات پر گفتگو کی اور کہا کہ روضہ امام رضا (ع) میں اردو زبان خاص کر پاکستانی زائرین کے لئے صحن کوثر کے حر عاملی میں ہرروزمجلس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے گذشتہ بادشاہ حرم امام رضا (ع) کے لئے بیش قیمت تحائف بھیجا کرتے تھے جو ان کی اس ملکوتی بارگاہ سے عقیدت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہونے کے سبب ہم انتہائی احترام و عزت کی نگاہ سے پاکستانی عوام کو دیکھتے ہیں۔
ڈاکٹر ضابط نے کہا کہ پاکستان میں جب سیلاب آیا تو رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اپنے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگوکرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے جو کہ آپ کا پاکستانی عوام کے ساتھ شدید محبت اور لگاو کی علامت ہے رہبر معظم انقلاب پاکستانی عوام کو ایک مومن اور دیندار عوام سے یاد کرتے ہیں۔ اس ملاقات میں علامہ اصغر عسکری نے روضہ امام رضا (ع) کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کو ہم اپنا گھر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی عوام نے ہمیشہ ایرانی عوام سے محبت اخوت اور بھائی چارگی دیکھی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں ایرانی قوم اور خاص کر رہبر مسلمین کی جانب سے کی جانے والی امداد اور محبت کو پاکستانی کی غیرت مند اور وفادار قوم کبھی نہیں بھول سکتی۔ وفد نے آستان قدس رضوی کی جانب سے اللہ کی کتاب قرآن مجید اور روضہ امام رضا (ع) کے عکس مبارک کا ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی)۔ امریکہ ، اسرائیل و سعودیہ کان کھول کر سن لیں اگر دوبارہ تم نہ حرم مطہر جناب سیدہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو دنیا بھر سے کنیزان زینب (س ) حرم کے دفاع کے لئے صف اول میں کھڑی ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم لیڈیز ونگ صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے کراچی پریس کلب پر حرم جناب سیدہ (س) پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
خانم زہرہ نجفی نے کہا کہ پیروان زینب (س) آج تکفیری دہشتگردوں کی ان کارروائیوں پر سراپا احتجاج ہیں کہ جو انہوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر حملہ کرکے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مقامات مقدسہ پر تکفیری دہشتگروں کے حملوں کے بعد دنیا جان چکی ہے کہ یہ دہشتگرد شام میں عوام کی نہیں بلکہ امریکی و اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، لیکن امت مسلمہ ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے اور دنیا بھر کے شیعہ و سنی عوام ان کی سازشوں کے خلاف متحد و منظم ہیں اور اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ہم نے تمہاری جانب امت میں دراڑ ڈالنے کی پالیسی کو پہچان لیا اور اب ہم اپنے اتحاد سے تمہاری ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، مزارات مقدسہ پر حملہ کرنے والوں نے توہین رسالت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے، نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کے خلاف شیعہ و سنی مسلمانوں نے احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کے نام پر صیہونیت کے پیدا کردہ لوگ ہیں جن کا مقصد فقط عالم اسلام کو انتشار کا شکار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے تحت شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر باغی تکفیریوں کی جانب سے دہشتگردانہ حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی اور صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی شامل تھیں۔ احتجاجی مظاہرے میں پیروان زینب (س) کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیروان زینب (س) تکفیری قوتوں کی جانب سے اسلام کے مقدسات کے توہین کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گی اور اپنی صدائے احتجاج کو بلند کریں گی۔ اس موقع پر شرکاءنے لبیک یاسول اللہ (ص)، لبیک یا زینب (س) ، امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت دہشت گردی کے خلاف شعار بلند کئے۔
علامہ اعجاز بہشتی نے شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شام میں نواسی رسول بی بی زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے روضہ جات کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کے باغیرت انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،تکفیریت کے پروردہ سامراجی ایجنٹوں نے مقامات مقدسہ پر حملہ کرکے امت محمدی کے جگر کو پارہ پارہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زینب (س) کا روضہ آج بھی ظالم قوتوں کے خلاف ایک مظبوط للکار ہے جو ہمیشہ ہر مظلوم کو طاقت فراہم کرتا ہے اور اسے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی بی زینب (س) کے اس ہی پیغام سے خوفزدہ ہوکر اسلام کا کلمہ پڑھنے والوں نے اپنے جد امجد یزید کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ظلم کی وہ تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک ہر باضمیر شخص کے لئے ایک دردناک یاد ہے، لیکن بی بی زینب (س) کے پیغام پر عمل کرنے والے ہمیشہ کردار زینبی ادا کریں گے اور ہر ظالم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کریں گے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام گزشتہ روز شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر ہونے والے حملے کے خلاف جامع مسجد حیدریہ گلگشت سے جلال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء جب جلال چوک کے قریب پہنچے تو نامعلوم شخص نے ریلی پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ موقع پر موجود پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا اور بعد ازاں اُسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے رہنما سید شبر رضا زیدی نے کہا کہ ریلی پر فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کس نوعیت کا واقعہ ہے لیکن پولیس تفتیش کر رہی ہے جس کے بعد ہی کچھ پتا چلے گا۔ دوسری طرف ریلی پر ہونے والی فائرنگ کے بعد ملتان میں انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق کسی کالعدم جماعت سے بھی ہوسکتا ہے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ، الحجت اوپن اسکائوٹ ، آئی ایس اور کوئٹہ کی مختلف ماتمی انجمنوں اور سنگتوں کے زیر اہتمام علمدار روڈپر بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی روضے کی بے حر متی کیخلاف احتجاجی ماتمی جلوس کا انعقاد ہوا ۔احتجاجی ماتمی جلوس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ریلی کے شرکا ء ماتم کرتے ہوئے بہشت زینب ہزارہ قبرستان تک گئے ۔احتجاجی ماتمی جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،رکن ضلعی شوریٰ علامہ ولایت حسین جعفری ، MPAآغا رضا رضوی اور دیگر عمائدین بھی شریک تھے ۔
جلوس کے شرکاء سے علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلبیت ؑ اور صحابہ کی عظمت پر اپنے آل و عیال کو قربان کی ہے اور مزید قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ شام میں تکفیری گروہ نے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اگر اب بھی اسلامی ممالک ظلم کیخلاف آواز حق بلند نہیں کرینگے تو قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ کا کس منہ سے جواب دینگے ۔
انھوں نے کہا کہ اسلام تو عام انسان کی قبور کے احترام کا درس دیتا ہے اور عالم اسلام کیلئے بی بی زینب ؑ کا روضہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور عالم اسلام کے حقیقی پیروکار کا روضہ مقدس اور دیگر مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
انھوں نے کہا کہ عالم اسلام پر یہ فرض عائد ہوتی ہیں کہ اس بے حرمتی کیخلاف آواز بلند کریں کیونکہ امت مسلمہ کی بیداری سے ہی امریکہ ،اسرائیل،اسلام دشمن عناصر اور تکفیری گروہوں کی موت ہے ۔
انھوں نے جلوس کے آخر میں شرکاء کے سامنے قرار داد پیش کیں جو کہ شرکا ء نے اللہ اکبر نعروں کیساتھ قراد داد کی منظوری دی انھوں نے کہا کہ ناموس رسول ؐ بی بی زینب ؑ کے روضے مبارکہ پر جان بوجھ کر سفاک دہشتگردوں کا ھملہ جو کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر منظم انداز میں پوری دنیا سے شام میں مزموم مقاصد کا حاصل کرنے کیلئے جمع کیا گیا ہے ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہی تکفیری گروہ پاکستان کے گوشہ گوشہ میں شیعہ اور ہمارے اہلسنت برادارن کو قتل کرتے ہیں تاکہ یہاں پر بھی خانہ جنگی پیدا کر کے اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب ہوسکے اور انشاء اللہ ہم اسے آخر ی دم تک اسکے نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی پر آنکھیں پھیرنا عدلیہ سمیت حکومت کی ناکامی ہے کیونکہ آئین پاکستان میں زندگی کی ضمانت دی گئی ہے جسے پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر افسوس گزشتہ دو دھائیوں سے آئین کے اس شق کے برملا خلاف ورزی کسی کو نہیں دکھ رہا جوکہ آئین کیساتھ برملامذاق ہے اور ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے گزشتہ روز کے وا قعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے اگر اسی طرح ناکام ہوتے رہے تو ہمیں مجبوراً اپنے دفاع کیلئے اسلحہ اٹھا نا ہوگا جو ہم نہیں چاہتے ۔