The Latest
ملت پاکستان جمعۃ الوداع کو تمام نسلی اور لسانی امتیازات کو فراموش کرتے ہوئے امت واحدہ بن کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان پر یوم القدس منائے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن لاہور کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملت پاکستان جمعۃ الوداع کو تمام نسلی اور لسانی امتیازات کو فراموش کرتے ہوئے امت واحدہ بن کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان پر یوم القدس منائے ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے دشمن متحد ہو کر مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازشوں مین مصروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج پینسٹھ برسوں سے اسلامی مقبوضات کشمیر اور فلسطینی سامراجی شیطانی قوتوں کے غاصبانہ قبضے میں ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت، عراق، افغانستان، مصر، شام اور فلسطین مسلم دنیا اور مسلم امہ کے اہم ترین مسائل ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے مسلم امہ متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہو اور غاصب اسرائیلی دشمن کے خلاف مشترکہ قیام کا اعلان کرے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس در اصل مظلوموں کے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا دن ہے ،یوم القدس کو پوری مسلم امہ کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور ان سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔رہنماؤں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی اور بیسویں صدی کے عظیم الشان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کا دن قرار دیتے ہوئے ’’یوم القدس ‘‘ قرار دیا ہے تاہم امت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے یوم القدس کو قبلہ اول کی بازیابی کے احتجاجی ریلیاں او ر مظاہرے منعقد کرے اور دنیا بھر کے تمام ممالک کی فضائیں مردہ باد امریکہ اور نامنظور اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھنی چاہئیں اور در اصل یہی عالمی سامراجی قوتوں کی موت کا دن ہے۔
مقررین نے پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعۃ الوداع یوم القدس کو امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق اپنے گھروں سے نکل پڑیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ان کاکہنا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی فضاؤں کو امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھنا چاہئیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر اور محور ہے، علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبات میںیوم القدس کے حوالے سے خصوصی خطبات دیں اور پاکستان کے غیور عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے امریکہ اور غاصب اسرائیل کی ناک زمین پر رگڑ دیں۔
وحدت نیوز (مظفرآباد)مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے قبلہ اول آج بھی صہیونیوں کے قبضہ میں ہے مسلمان ممالک میں اکثر کے حکمران مظلوم فلسطینیوں سے دشمنی اور اسرائیل سے خفیہ دوستی پال رہے ہیں اور بڑے شیطان امریکہ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں اور القدس کے مسئلہ کو فلسطینیوں کا مسئلہ قرار دے چکے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے لہذا امام خمینی کے فرمان کے مطابق آج دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی یوم القدس منایا جائیگا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مذید کہا کہ یوم القدس نہ فلسطینیوں کا مسئلہ ہے اور نہ ہی شیعہ سنی مسئلہ ہے، بلکہ روز قدس ایک اسلامی دن ہے، اور استعماری قوتوں سے مقابلے میں مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد وحدت و ہم آہنگی کا دن ہے، یہ دن مسلمانوں کی عزت و عظمت کا دن ہے، یوم القدس ظالموں کے خلاف مظلوموں کے جہاد کا دن ہے، یہ دن قدس کی آزاد ی کے لیئے مسلمانوں کی تربیت اور منظم ہونے کا دن ہے، اس روز مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں یہ دن ہمیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کرتاہے کہ ہم دنیا میں عزت و آبرو کے ساتھ رہیں، یا ذلت کو اختیار کریں۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان اسرائیلی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں اور مسلمانوں کی مدد کے منتظر ہیں لہذا یوم القدس منانے کا مقصد یہ ہے کہ تمام مسلمانوں کو قدس کی اازادی کے لیئے آمادہ کیا جائے جب پوری دنیا سے جذبہ شہادت سے سرشار غیور مسلمانوں کے قافلے بیت المقدس کی طرف نکلیں گے تو اسرائیل کا وجود اپنے آقاؤں کی تمام تر آشیرباد کے باوجود ختم ہو جائے گا۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا میں میڈیا کے توسط سے آزاد کشمیر بھر کے غیور مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آج کچھ لمحات کے لیئے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کی تحریک کو تقویت دینے کے لیئے یوم القدس کے اجتماعات میں ضرور شریک ہوں،انہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس و دیگر تنظیمات کے اشتراک سے آج آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے اور جلوس منعقد ہوں گے جبکہ مرکزی اجتماع امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر، جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر اور دیگر تنظیمات و انجمن ہا کے اشتراک سے منعقد ہوگا، ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ مظفرآباد سے ہوگا، علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، سید شبیر حسین بخاری، سید نجف علی نقوی ، سید اشتیاق حسین سبزواری اور تمام تنظیمات کے سربراہان و علماء کرام ریلی کی قیادت کریں گے، اور امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید مبارک علی موسوی نے شب شہادت مولائے کائنات (ع) کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب بیداری کے ساتھ ساتھ اب وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اپنی بیداری کا بھی ثبوت دیں، جس دور میں آج ہم زندگی گزار رہے ہیں واقعاً یہ ظہور امام زمانہ کا دور ہے، سفیانیوں کا خروج اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد ہم غافل رہیں تو ناصرین امام (ع) کے صفوں سے ہم دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بیدار ہو کر باہر نکلنا ہوگا، اپنی قیادت کے حکم پر لبیک کہنا ہوگا، میرے مولا کا فرمان ہے کہ ایسی قوم بنو جب پکارا جائے تیار نظر آؤ۔
انہوں نے کہا کہ شب ہائے قدر میں قرآن کو سروں پر رکھنے کی بجائے قرآن کو سینے میں اْتاریں، تاکہ حقیقی معنوں میں قرآن سے ہمارے قلوب روشن ہوں۔ انہوں نے یوم علی (ع) پر مومنین سے اپیل کی کہ وہ جلوس ہائے عزا میں بھرپور شرکت کرکے دشمن اسلام کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی یہ سازش ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات سے ہماری قوم کو ڈراتا ہے۔ دشمن خبریں چلواتا ہے کہ یوم علی (ع) پر دہشت گردی کا امکان ہے، اتنے دہشت گرد لاہور میں داخل ہوگئے، وغیرہ، یہ دشمن کے ہتھکنڈے ہیں کہ لوگ ڈر جائیں اور جلوس میں نہ جائیں، لیکن ایسا نہیں ہم کربلا کے ماننے والے ہیں، ہم موت سے نہیں ڈرتے بلکہ موت تو ہمارے لئے شہد سے زیادہ شیریں ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ)نے اکیس رمضان یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر مسلم امہ امام علی علیہ السلام کی سیرت مبارکہ سے درس حاصل کرتی تو آج مسلم امہ مسائل کا شکار نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں، یہی وجہ ہے کہ امام علی علیہ السلام نے اپنے وقت کے ظالم و جابر افراد کے خلاف جنگ کی اور اسلام کی حفاظت فرمائی۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حضرت امام علی علیہ السلام نے معاشرے میں عدل کے قیام کی جدوجہد کی اور آج ہم بھی عدل و انصاف کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ معاشروں میں عدل قائم ہو تو معاشرے خوش حال اور بہتری کی طرف گامزن ہو جاتے ہیں اور اگر کسی معاشرے میں عدل ہی نہ ہو تو وہ معاشرے جنگل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور آج سرزمین پاکستان کو جنگل بنانے کی گھناؤنی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افواج، ہمارے اداروں، بازاروں، مساجد، جلوسوں غرض تفریحی مقامات تک کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت میں بیٹھے افراد بے حس بنے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں میں شرکت کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی عوام ظالم قوتوں کے خلاف اور مظلوموں کی حامی ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتطامات کو یقینی بنائیں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وحدت یوتھ ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام کارکنان و ذمہ داران اکیس رمضان المبارک کو ملک بھر میں نکالے جانے والے یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں میں نہ صرف بھرپور شرکت کریں بلکہ جلوس ہائے عزاء کی سیکورٹی کے انتطامات میں بھی مقامی انتظامیہ اور انجمنوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔
سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ یوم علی علیہ السلام کی طرح جمعۃ الوداع کو یوم القدس کی ریلیوں میں بھی شرکت کریں اور القدس ریلیوں کی سیکورٹی کو یقنی بنانے کے لئے شہر بھر کی انجمنوں اور تنظیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے ۔
وحدت نیو ز (گھوٹکی) مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہم السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع گھوٹکی یو نٹ میر خان رند کی جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی جسمیں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جبکے طالب حسین مطہری ، قاری توحید رضا ،ذاکر اہل بیت (ع) سجاد حسین شاہ ، مولانا نجم الحسن صابری و دیگر علماء و ذاکرین نے خطاب کیا ، اور فضائل و مصائب امام علی (ع) بیان فرمائے ، جبکے مجلس کے اختتام پر انجمن لشکر حسین(ع) اور انجمن لشکر وفائے عباس (ع) اوباڑو نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی ۔
وحدت نیوز (کراچی) نظام ولایت وہ اہم نظام ہے کہ اللہ رب العزت نے پوری کائنات کو اس نظام کی محوریت میں رکھا ہے ، اگر یہ دنیا ایک لمحے کے لئے بھی حجت خدا اور امام برحق سے خالی ہو جائے تو زمین و آسمان کا سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ جائے ۔ہمارے عقیدے کے مطابق آئمہ اطہار علیہم السلام تمام انبیاء و اوصیاء سے علمی و معنوی طور پر افضل ہیں ، رسول اکرم (ص)کے علاوہ کوئی اولوالعزم پیغمبر اہل بیت (ع) کے علم و معنویت کے درجے پر نہیں پہنچ سکتا۔تعلیمات مولا ئے کائنات رہتی دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں ،آج ہمارے اطراف میں ناانصافی ، دہشت گردی ، کرپشن ، لوٹ مار یہ ساری سماجی بیماریاں اصل تعلیمات علوی (ع) سے دوری کا نتیجہ ہیں ۔ ان خیالات کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان ے مرکزی سیکریٹری امور فرہنگ علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے امام بارگاہ سامرہ نیوز رضویہ سوسائٹی کراچی میں تین روزہ مجالس شہادت مولا امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہم السلام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ باب مدینتہ العلم وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے منبر سے سلونی کا دعویٰ کرتے ہو ئے ارشاد فرما یا ، مجھ سے سوال کرو قبل اس کے میں دنیا سے چلا جاؤں ، مجھے آسمانوں کے راستو ں کا اس طرح علم جیسے تمہیں زمین کے راستوں کا ۔امیر کائنات (ع) کی ذات منبع علم الہیٰ ، چشمہ علم الہٰی ہے ، جس کی طرف آپ (ع) نے اشارہ فرمایا ،میرے سینے میں علم کے چشمے پھوٹتے ہیں اور میری علمی فضاؤں میں کوئی پرندہ پرواز نہیں کر سکتا ۔
کاش دنیا باب مدینتہ العلم کی معرفت رکھتی اور علم و روحانیت علی ابن ابی طالب علیہم السلام سے لیتی تو آج یہ مشکلات و پریشانیاں کہ جن کا سامنا ہے نہیں ہو تیں ۔ہماری بد بختی یہی ہے کہ ہم علم و معنویت اہل بیت سے نہیں لیتے اگر ہم علی (ع) اور اولاد علی (ع) سے علم و معنویت لیں تو اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا و آخرت دونوں میں حیات طیبہ عنایت فرمائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل پروہابی تکفیری طالبان دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں بیگناہ شیعہ اسیر اختر عباس بلوچ اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے میں 5 خودکش حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق شیعہ اسیر اختر بلوچ کو تکفیری وہابیوں نے 2009 میں وہابی افتخار سلیم ایڈوکیٹ کےقتل کیس میں ملوث کیا تھا جس میں ہائی کورٹ اور اے ٹی سی کی عدالت نے شیعہ اسیر اختر بلوچ کا سزاے موت کی سزا سنائی تھی۔اختر بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کے بعد اختر بلوچ کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا تھا۔
ٹی وی رپورٹس کے مطابق سینٹرل جیل میں کل پانچ ہزار قیدی موجود تھے جن میں دو سو پچاس کالعدم تنظیموں کے خطرناک دہشت گرد بھی تھے ۔
ذرائع کے مطابق جیل سے 2 خودکش حملہ آوروں کی لاشوں کے علاوہ 200 کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ سینٹرل جیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ڈی آئی خان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا جبکہ وائرلیس سروس معطل کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق حملے کے بعد ضلع ٹانک میں بھی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور مختلف سمتوں سے گاڑیوں پرآئے۔ تاہم حملے میں ہونے والے نقصان کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں 60 دھماکے سنے گئے، جبکہ حملے میں 242 قیدی فرار ہوگئے ہیں، حملے کے بعد فوج نے سینٹرل جیل کا محاصرہ کرلیا۔
وحدت نیوز (بغداد) جنوبی عراق میں مسلسل کار بم دھماکوں میں سنتالیس عزاداران امام علی علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق حضرت امام علی علیہ السلام کے روز شہادت کے ایام کے دنوں میں عراق میںہونے والے کار بم دھماکوں میں اب تک سنتالیس عزاداران امام علی علیہ السلام شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل سے اب تک القاعدہ یزیدی دہشت گردوںکی جانب سے جاری ہولناک دہشت گردانہ حملوں میں تین ہزار سے زائد عراقی شہری شہید ہو چکے ہیں۔اسی طرح ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے آغاز سے اب تک پانچ سو عراقی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
پیر کے روز عراق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کیہے البتہ تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ عراق میں سرگرم عمل امریکی ایجنٹ القاعدہ یزیدی دہشت گرد ان دھماکوں میں ملوث ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد میں شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران مارکیٹوں، پارک اور دیگر مقامات پر آٹھ دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں جبکہ شمالی شہر صدر جو کہ شیعہ آبادی کا بڑا علاقہ ہے دو مختلف بم دھماکوں میں نو افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 33زخمی ہوئے ہیں۔
پیر کے روز ہونے والے ہولناک دھماکوں میں بازار اور قرب و جوار میں موجود گھروں کی عمارتوںکو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اسی طرح حریہ کے پڑوسی علاقوں میں بھی دو ہولناک بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں چھ افراد شہید جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ایک اور علاقے کاظمیہ کی مصروف ترین شاہرہ کے نزدیک پارک کے ساتھ ہونے والے ایک دھماکے میں چار شہید جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔جنوب مغربی علاقے بایا میں تین افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ پندرہ زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں میں کار بم دھماکے کئے گئے ہیں ۔
رسالہ کے علاقے میں بھی چار افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ بصرہ میں بھی پانچ افراد کو شہید کیا گیا ہے جبکہ بیس سے زائد زخمی ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاوٴن میں خودکش حملہ آور علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے واصل جہنم ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے جسم سے بم نصب تھا جو پھٹ نہیں سکا۔ کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاوٴن میں علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور واصل جہنم ہوگیا۔ ڈی آئی جی فیاض سنبل کا کہنا ہے کہ ہزارہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا سعودی ایجنٹ وہابی خودکش حملہ آور تھا، مشتبہ شخص کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کے سر میں گولی لگنے سے اس کی ہلاکت ہوئی، جبکہ اس کے جسم سے بندھا دھماکہ خیز مواد پھٹ نہیں سکا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مکینوں نے دہشت گردی ناکام بنا دی۔ فائرنگ سے خودکش حملہ آور واصل جہنم ہوگیا۔
ہزارہ ٹاؤن میں افطاری سے کچھ دیر پہلے ایک مشکوک شخص داخل ہوا تو علاقہ مکینوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بھاگنے پر لوگوں نے فائرنگ کر دی۔ سر میں گولی لگنے سے حملہ آور موقع پر واصل جہنم ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس کی خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی جبکہ ایک دستی بم بھی برآمد کر لیا گیا۔ خودکش جیکٹ میں آٹھ سے دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد تھا۔ حملہ آور کی لاش سی ایم ایچ منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔