ایم ڈبلیوایم نے کراچی کے حلقہ NA-235 اورPS-98ضلع شرقی پرتحریک انصاف کےنامزدامیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا

02 فروری 2024
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-235 ضلع شرقی سیف الرحمٰن اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PS-98ضلع شرقی کراچی جانشیر جونیجو کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-235 سیف الرحمٰن اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PS-98 جانشیر جونیجو نے نیو رضویہ سوسائٹی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن، ڈویژنل رہنما علامہ حیات عباس نجفی، رکن مرکزی پولیٹیکل کونسل عارف رضا اور صدر ضلع ملیر ورکن ڈویژنل پولیٹیکل کونسل سید احسن عباس رضوی سمیت معززین واکابرین نیو رضویہ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی اور تحریک انصاف کے مقامی رہنما شریک تھے ۔ ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مبشرحسن نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح حلقہ NA-235 پرپاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور عمران خان کے وفادار ساتھی سیف الرحمٰن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-98 پر جانشیر جونیجو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ علامہ مبشر حسن نے پی ٹی آئی امیدواروں کو یقین دلایاکہ ہم اپنے قائد کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کے دونوں امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں گے اور کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، علامہ مبشر حسن نے اس موقع پر ویڈیو پیغام میں حلقے میں موجود ایم ڈبلیوایم کے تمام ووٹرز، سپوٹرز اور مومنین ومومنات سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کے دن بھرپور اندازمیں گھروں سے نکلیں اور NA-235 پرپاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سیف الرحمٰن کو کھانے والا کانٹے (Fork) اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-98 پر جانشیر جونیجو کو کرکٹ وکٹ (stumps)پرمہر لگا کرکامیاب بنائیں۔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں نے ایم ڈبلیوایم کی قیادت اور کراچی ڈویژن کے ذمہ داران کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مشکورہیں ایم ڈبلیوایم کہ جنہوں نے ہمیشہ مرکز کی سطح پر بھی اور مقامی سطح پر بھی پی ٹی آئی اور عمران خان کے موقف کو سپورٹ کیا ہے اور مشکل کی گھڑی میں بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree