ملک خداداد کی غیور عوام ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ

09 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی۔ ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران جاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، صہیونیوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں میں لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، امریکہ و اسرائیل اقوام عالم میں فلسطین کو تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں، پاکستانی عوام سرزمین فلسطین کے مجاہدین اور مقاومت کے غیرت مند بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن  کے اسرائیل پر حملے نے صیہونیوں کے رعب و دبدبے اور ارادوں  کو مٹی میں ملا دیا۔یہ حملہ اسرائیل کے لیے  نرم گوشہ رکھنے والوں کے لیے بھی مقاومت کا پیغام ہے کہ جو ملک خود کو نہیں بچا سکتا وہ کسی دوسرے کو کیسے بچا سکتا ہے۔

 آج باضمیروں کے دل مسرور اور اسرائیل اور اس کے طرف داروں کے دل مغموم اور انٹیلیجنس اداروں کی بدترین ناکامی پر ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے۔صیہونی استکباری طاقتوں نے ظلم وبربریت، ظلم و جبر اور قتل عام کے ذریعےفلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔اطراف کے ممالک سے بھی زمینیں چھینی گئیں ہے۔ایسا رجیم جس کی بنیاد قتل، وحشت وبربریت، بے رحمی اور لاقانونیت پر ہو اللہ کے وعدے کے مطابق قائم نہیں رہ سکتا۔

اس زمین کے وارث صالحین ہیں جو ظلم کے خلاف ڈٹے رہتے ہیں۔پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان مقاومت کی تائید کرتے ہیں۔چند عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کو دھوکا دے رہے ہیں، ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے اور پاکستان مین جو حکمران اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں وہ عوام کے ترجمان نہیں، انہوں نے ذاتی منفعت کے لالچ میں  سودے بازی کر رکھی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree