مظلومین و مجاہدین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئےایم ڈبلیوایم گلشن حدید یونٹ ضلع ملیر کی جانب سے فتح مقاومت اسلامی ریلی

09 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین گلشن حدید یونٹ ضلع ملیر کراچی کی جانب سے فلسطین کے مسلمانوں کی تاریخی فتح کی حمایت میں جشن فتح مقاومت اسلامی ریلی نکالی گئی جسمیں علاقائی تنظیموں نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز مسجد صاحب العصر گلشن حدید فیز ٹو سے ہوا  ،ریلی کا آغاز مسجد صاحب العصر گلشن حدید فیز ٹو سے ہوا جسکا اختتام گلشن حدید فیز ون چورنگی پر ھوا۔ ریلی میں نظامت کے فرائض جناب انتظار حسین بلوچ صاحب نے انجام دیے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سینیئررہنما مولانا محمد علی زیدی ،مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے نائب صدر مولانا بلاول فائزی، مولانا نثار جوھری ،منصور سیال اور کوثر زیدی نے خطاب کیا ،جبکہ برادر یاسر جعفری نے نعت رسول مقبول کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ ریلی گلشن حدید فیز ون چورنگی پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree