ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کی لاہور میں مرکزی آزادی القدس ریلی، فضاء امریکا اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

15 اپریل 2023

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب اورامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور میں مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت  مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی،  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر فخر نقوی،جامعتہ المصطفیٰ کے آغا محمد خان مہدی، افسر حسین خان، امامیہ آرگنائزیشن سے حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سے عثمان علی اور آغا جواد موسوی نے کی۔ قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم القدس فلسطین، کشمیر، عراق، شام اور یمن کے مظلومین کی داد رسی کا دن ہے۔ حضرت امام خمینی ؒنے دنیا کو متوجہ کیا تھا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود اس سرزمین پر ایک ناسور کی مانند ہے۔ عالم اسلام کو چاہئے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے۔ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے، ان شا اللہ یہ سال اس سرطانی پھوڑے کے خاتمے کا سال ہوگا۔

 ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سڑکوں پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکاء ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کیساتھ اظہار برائت کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل کیخلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

فضا ساڑھے 5 گھنٹے تک مسلسل مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل اور اسرائیل کے ہمدرد مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کا فلسطین کاز کے ساتھ ایک تاریخی رشتہ ہے جسے کسی کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح ہم پاکستانیوں کے قائد ہیں، جنہوں نے یہ بتایا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہ کرے، پاکستان میں اسرائیل کیلئے کام کرنیوالے ملک دشمن عناصر ہیں، ان ملک دشمن عناصر کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔ حکومت پاکستان نظریہ قائد اعظم کے مطابق مسئلہ فلسطین پہ اپنا اصولی موقف واضح کرے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ارضِ پاکستان میں سے نعرہ مسلسل گونج رہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے پاکستان کے عوام فلسطینی اور کشمیری عوام کے پشتیبان ہیں۔

یوم القدس کی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حماس و حزب اللہ اور جہاد اسلامی کا باہمی اتحاد دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رکھا ہے، اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے۔ ایک طرف سے مزاحمت کی کاری ضرب ہے تو دوسری طرف اندر سے صہیونی آباد کاروں کے باہمی فسادات نے صہیونی تابوت میں کیل ٹھونک دی ہے۔ عالمی استعمار کے زخم رسیدہ مسلم ممالک باہم متحد ہو رہے ہیں، سعودیہ عرب، ایران، شام اور عراق کے درمیان نارملائزیشن دراصل امریکہ کی شکست اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی کا اعلان ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کے بدبخت حکمرانوں نے غاصب اسرائیل کیساتھ سفارت کاری کی شاید وہ بھول چکے خدا کا فیصلہ ہے کہ فلسطین آزاد ہو کر رہے گا اور اسرائیل نیست و نابود ہوگا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ بیت المقدس کی نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔ ریلی کے آخر میں شرکاء کی طرف سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی و صیہونی جارحیت کی بھرپور مذمت اور مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلامیہ پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ او آئی سی میں شامل تمام اسلامی ممالک مسئلہ قدس کو حل کرانے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور اقوام متحدہ اور اکثر عرب ممالک کی مسئلہ قدس پر مجرمانہ خاموشی کی بھی مذمت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree