کشمیر ،فلسطین ،یمن،نائجیریا اور بحرین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم عالم اسلام کے دشمن امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی شیطانی چال ہے، علامہ علی اکبر کاظمی

11 اپریل 2023

وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نےاپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں سچ ٹی وی کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار ماہ رمضان المبارک وحدت مسلمین کا مظہر  میں شرکت اور خطاب کیا ۔ برادر مولانا تصور عباس جعفری ، برادرظہیر کربلائی مسئول وحدت ہاوس مجلس وحدت مسلمین لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں کشمیر ،فلسطین ،یمن،نائجیریا اور بحرین کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو عالم اسلام کے دشمن امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی شیطانی چال قرار دیا ۔امریکہ اور اسرائیل ملکر خطے میں اپنے مقاصد اور اہداف کے حصول کے لئے سرگرم ہیں ۔ آئے روز فلسطین کے مظلوم نہتے عوام کا قتل عام عالم اسلام کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ مسئلہ فلسطین خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک جہانی مسئلہ ہے ۔فلسطین میں بیت المقدس عالم اسلام کے لئے بیت اللہ کادرجہ رکھتا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خانہ کعبہ سے پہلے اسی جانب رخ انور کرکے نمازیں ادا کیں ۔

 اسلام میں اس مقدس سرزمین کا بہت زیادہ احترام ہے ۔ اسی طرح عیسائی مذہب کے پیروکاروں اور یہودی مذہب کے لوگوں کے لئے بھی ایک باعظمت مقام شمار ہوتا ہے ۔ لہذا ہم آج یہاں تمام مکاتب فکر کے لوگ جمع ہیں تاکہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے خلاف قرارداد مذمت پیش کرسکیں اور ان شیطانی منصوبوں کی مذمت کریں اور ملت فلسطین ،کشمیر کو یہ باور کرائیں کہ ہم سب پاکستانی مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree