کراچی میں دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن نہیں کیا تو شہر کے حالات وزیرستان سے بھی بتر ہو جائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

09 اکتوبر 2014
وحدت نیوز( کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس ،رینجرز،سمیت دیگر ر یاستی ادارے شیعہ ڈاکٹرز ،وکلاء ، پروفیسرز،علماء و عمائدین اور تاجروں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو پکڑنے میں ناکام رہی ، شہر میں کالعدم جماعتوں اثر دوبارہ بڑھتا جا رہا ہے اگر کراچی میں دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن نہیں کیا تو شہر کے حالات وزیرستان سے بھی بتر ہو جائیں گے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پانچ لاکھ سے زائد طالبان دہشتگردوں کی موجودگی شہر کراچی اور سندھ کے عوام کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے لہذٰاشہر کراچی اور سندھ کے عوام کو امن و امان فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت آرٹیکل 245نافذ کرکے کراچی سمیت سندھ بھر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ضرب عضب طرز پر بے رحمانہ فوجی آپریشن کیا جائے جو کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہے کیو نکہ دہشتگردوں کے خاتمہ کے بغیر پاکستان میں امن و ترقی ممکن نہیں کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کے کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ جعفریہ الائنس کے سر براہ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ پنجابی طالبان کے بعد ریاستی حساس اداروں کی جانب سے سندھ میں سندھی طالبان کے وجود کے انکشاف نے ثابت کر دیا ہے کہ اولیا کرام ؒ کی سر زمین کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں لہٰذا اب سندھ حکومت کو تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سندھی طالبان سمیت تمام ملک دشمن اور سندھ دھرتی کے دشمنوں کے خلاف فی الفور کارروائی کرنی ہو گی دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود غیر قانونی مدارس اور کالعدم دہشت گردگروہوں کی سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں جس کا اعتراف خود وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی کر چکے ہیں، لہٰذا انتہاپسندی و دہشتگردی کے فروغ میں ملوث تمام غیر قانونی مدارس کی روک تھام کے لئے فی الفور سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ میں موجود غیر قانونی مدارس میں موجود مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف بھی قانون سازی کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہر اور پورے صوبے میں موجود مدارس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے ۔ در یں اثناء مجلس و حدت مسلمین کے سر براہ علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ حسن ہاشمی ،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،انجینئر رضا نقوی ،علی حسین نقوی، رضا عابدی،احسن عباس رضوی،، زین رضا،آصف صفوی سمیت دیگر افراد کے وفدنے ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے دیگر شیعہ افراد کے اہل خانہ سے ڈسٹرکٹ ملیر ، ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ملاقات کی جہاں تعزیتی سلسلے کے ساتھ ساتھ شہیدائے ملت جعفریہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree