لائن آف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزی اور معصوم پاکستانیوں کی شہادت پر وزیر اعظم کی خاموشی باعث تشویش ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

09 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (کراچی) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ،لائن آف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزی اور معصوم پاکستانیوں کی شہادت پر وزیر اعظم کی خاموشی باعث تشویش ہے ،دفاع وطن کے لئے وقت آنے پر ہمارے نوجوان سر پر کفن باندھ کر سرحدوں پر ہونگے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھوں کو نکال کر رکھ دینگے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےوحدت ہاوس کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع ہمارے اوپر واجب ہے حکمرانوں کی بھارت سے تجارتی رفاقت معصوم شہریوں کی قتل عام پر خاموشی کی اصل وجہ ہے پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں ہم اپنے شہیدوں کی پاک لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے  الحمدللہ ہمیں اپنی پاک افواج پر بھروسہ ہے کہ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہم خیبر شکن کے ماننے والے ہیں ان کافروں کو خیبر اور خندق کی یاد دلائیں گے اور سر زمین پاک کی دفاع کے لئے ہمہ وقت سر بکف آمادہ و تیار ہیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ آنے والے جمعہ کو ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کے نام سے منائیں گے اور تمام آئمہ جمعہ،، دفاع وطن ایک شرعی فریضہ ،،کے عنوان سے عوام الناس کو خطبہ دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree