وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کے آفیشل ٹوئٹر اوکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تکفیریوں نے (مسلمانوں سے) جنگ کو ہمارے شہروں کی طرف موڑ دیا ہے اور پاکستان میں سیکڑوں معصوم بچوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ہے، سب کو جان لینا چاہئے کہ تکفیری استعماری طاقتوں کے لئے کام کرتے ہیں اور علاقائی کٹھ پتلی حکومتیں تکفیریوں کو منصوبہ بندی مالی امداد اور پشت پناہی فراہم کرتی ہیں۔واضع رہے کہ دنیا بھر کو ان تکفیریوں کے خطر ے سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ایران کے سپریم لیڈر اور انقلاب اسلامی کےرہبر امام سید علی خامنہ ای کا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت ) GHQ اور مشرف پر حملے کے مسٹر مائنڈ کو تختہ دار پر لٹکانا احسن اقدام ہے اور اس جرات مندانہ اقدام پر پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں البتہ صر ف دو چار دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے جب تک پچاس ہزار بیگناہ مرد وخواتین اور بچوں کے قاتلوں کوپھانسی کے پھندے تک نہ پہنچایا گیاتو شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہوگی۔کراچی سے خیبر تک جتنے بھی دہشت گرد پھانسی کے سزا کے منتظر ہیں کو فوراً تختہ دار پر لٹکایا جائے اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات سعید الحسنین  نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر لالو سر، کوہستان ، ننگا پربت اور چلاس کے مقام پر بیگناہ مسافروں اور غیر ملکی سیاحوں کو خاک وخون میں غلطان کرنے والے دہشت گردوں کی تاحال عدم گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے اورسانحہ چلاس کے مجرموں کو عدالتوں سے ضمانت پر رہا کرواکر شہداء کے مقدس لہو کا مذاق اڑایا گیا ہے۔گلگت بلتستان حکومت دہشت گردوں کی دھمکیوں سے مرعوب ہوکر انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری سے چشم پوشی کررہی ہے جو علاقے کی سا لمیت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔صوبائی حکومت کا بارہا یقین دھانیوں کے باوجود ان دہشت گردوں کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

انہوں نے اسلام آباد کی سول سوسائٹی کی جانب سے طالبان اور داعش کی حمایت کرنے پر لال مسجد کے خطیب عبدالعزیز کے خلاف احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے حامی اس مولوی کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ ملک کے ہر شہری کو اسلام آباد کے شہریوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قریہ قریہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف اعلان جنگ کرنا چاہئے ،جب تک عوام دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کا تعاقب نہیں کریں گے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے بیگناہ مسافروں، غیر ملکی سیاحوں اور پاک آرمی کے قتل عام میں ملوث مجرموں کی گرفتاری اور سزا کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز(خیر پور) خیرپور کے نواحی قصبے پریالومیں کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے اندھادہند فائرنگ کر کے  پیام ولایت فاونڈیشن کےصوبائی رہنما  سید عباس شاہ کو بے دردی سے شہید کردیا، عباس شاہ کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی اور صوبائی سیکریٹری تربیت علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا ہے کہ خیر پور تکفیری دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، بارہا سندھ حکومت کوخیر پور کی حساسیت اور تکفیری عناصر کی بڑھتی ہوئی فعالیت سے آگاہ کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، عباس شاہ کا قتل خیر پور میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، پہلے بھی بے شمارجوان ، علماء، اکابر تکفیری دہشت گردوں کی بھینٹ چڑ ھ چکے ہیں ، رہنماوں نے پاک آرمی  سے مطالبہ کیا کے خیر پور سمیت سندھ بھر میں تکفیری دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات بروئے کار لائےاور آپریشن ضرب عضب کا دائرہ فقط وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ سندھ بھر میں ان ملک دشمن ، انسان دشمن دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے۔

وحدت نیوز (علی پور) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹر کٹ علی پور کے زیر اہتمام امام بار گاہ مہا جرین علی پور میں سا نحہ پشاور کے شہدائے سے اظہار یکجہتی کے لیے آل پالٹیز کانفر نس کا انعقاد کی گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما بر ادر فضل عباس نقوی ، مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما، پی اے ٹی،پی ٹی آئی،جے یوآئی پی،ایف او پی ،ایس اے ایچ،ایس اے اے کے عہدیداروں نے شر کت کی ۔ اور سا نحہ پشاور کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیااس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ڈسٹر کٹ علی پور کے ضلعی سیکر ٹر ی جنرل بر ادر اعجاز حسین زیدی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ مٹھی بھر عناصر مسلمانوں پر اپنا ظالمانہ نظر یہ مسلط کر نے کیلئے بچوں تک کو بھی معا ف نہیں کر تے آخر میں شہدائے کی یا د میں شمع روشن کی گئی ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکے معصوم بچوں، اساتذہ و دیگر شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوبائی سیکریٹریٹ سولجربازار کے سامنے  شمع روشن کئے گئے،اس موقع پر مختلف قومیات و تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی رہنما ناصر حسینی نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، آج ان انسانیت دشمن دہشتگردوں کے خلاف آواز حق بلند نہ کرنے والے نام نہاد مفتی علماء بھی ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں ،18 کروڑ عوام کو چاہیے کہ وہ آپس کے اختلاف کو بھلا کر ملک کے تعلیم دشمن دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے مدارس کے خلاف علم جہاد بلند کریں اور پک فوج کے شانہ با شانہ ساتھ رہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree