وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے منٰی کے مقام پر طواف کے دوران بھگدڑمچ جانے سےسات سو سے زائد حجاج کرام کی شہادت کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہ رواں ہفتے کے دوران حجاج کرام کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔یہ واقعات سعودی حکومت کی انتظامی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے۔ جس کے باعث ایک ہزا سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔۔حکومت کو ان واقعات کی مکمل طور پر انکوائری کی جانی چاہیے کہ آیا یہ واقعہ محض حادثہ ہی ہے۔ اس کے پس پردہ شر پسندی کی کوئی سازش تو کارفرما نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء کا شمار اللہ تعالیٰ کے مقربین میں ہوتاہے۔اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر دہشت گردوں کی سفاکیت کی کھلی دلیل ہے۔ اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس طرح کے قومی اثاثوں اور تنصیبات پر حملہ کرکے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاوں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔ کیپٹن اسفند یار بخاری اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بڑی دیدہ دلیری سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرکے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ بڈھ بیر میں نمازیوں پر وار کرنے والوں نے ابن ملجم کی ناپاک سنت ادا کر دی۔ نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے۔ یہ امریکائی اسلام کی خدمت ہےاور اسلام ناب محمد ی (ص) سے غداری ہے۔ مصیبت کے ان لمحات میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اور شہدا کے گھرانوں سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی کا اسلام آباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مکتب تشیع اب اپنے آخری ارمان کی طرف بڑھ رہا ہے، ہم اس عظیم الہٰی نظام کا انتظار کررہے ہیں جس کی خبر حضرت محمد ؐ نے دی اور چودہ سو سال سے ہم اس اتنظار میں ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں ہر طرف ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلومین جہاں کے لئے دنیا میں کوئی عدل و انصاف کرنے والا موجود نہیں ہے، ظلم و ستم کی اس دنیا میں امید کی آخری کرن ذھرا ؑ کے فرزندکا ظہور ہے جس کا انتظارہر مظلوم اورساری دنیا کو ہے تاکہ وہ امام آئے اور اس دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں۔

علامہ اعجا ز کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے ظہور امام کا وقت قریب ہوتا جاتا ہے ہمارے عظم و حوصلے مزید بلند اور مضبوط ہوتے جاتے ہیں، مکتب تشیع چودہ سو سال سے ہر دور میں ظلم و ستم سہتے ہوئے آرہے ہیں مگر کبھی ہم نے ظالم کے سامنے نہیں جھکا، ماہ محرم اور صفر وہ مہینہ ہے جو ہمیں اسلام کی دفاع اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے اور ظالم و کرپٹ نظام کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ فراہم کرتا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ عید قربان کی آمد پر ملک دشمن عناصر کی نظریں ہماری خوشیوں پر ہے اور انکی پوری کوشش رہے گی کہ کسی نہ کسی طرح ہمیں اس موقع پر نشانہ بنائے، معصوموں کو قتل کرنے والے تو اللہ کے دشمن ہوتے ہیں اور اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو عید کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر اور مضبوط تر بنانا ہوگا تاکہ عین عید کے موقع پر کسی نا خوشگوار واقع کا سامنا نہ کرنا پڑے. بیان میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی کے بجائے جن مشکلات کا سامنا ہے ان میں سے ایک دشواری دہشتگردی ہے۔حکومت اگر اس کا کوئی ابدی حل نکال لے تو جس طرح پاکستان محفوظ رہے گا اسی طرح عوام بھی خوشحال رہیں گے اور ترقی کی طرف راغب ہونگے. ملک میں سرمایہ کاری ہوگی اور بہت سے دیگر کاموں کا آغاز بھی ہوگا۔ ان معاملات کا تعلق ملک کے حالات پر مبنی ہے جن پر قابو پاکر ملک کے ترقی کا پہیہ چلایا جا سکتا ہے.انہوں نے آخر میں شہید طالب حسین، جو کہ شب عید الفطر خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہوئے تھے، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہید طالب حسین نے اپنی قربانی سے ثابت کر دیا کہ اس دنیا میں آج بھی ایسے لوگ ہے جو اپنی زندگی کا مقصد اپنے بجائے دوسروں کے کام آنا سمجھتے ہیں۔اور ساتھ ہی ساتھ شہید طالب حسین نے اپنی شہادت سے اتحاد بین المسلمین اور انسانیت دوستی کی بہترین مثال پیش کیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آ باد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبد الخالق اسدی نے اسلام آباد کے حساس علاقے سے فوجی وردیاں اور اسلحہ سمیت دو دہشت گردوں کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں دہشت گرد لال مسجد کے سابق  مقتول خطیب مولوی عبد الرشید کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گرفتاری کے بعدان مدارس کی شناخت واضح ہو چکی ہے جہاں پاکستان اور افواج پاک کے خلاف زہریلا نصاب پڑھایا جاتا ہے اور نوجوانوں کو گمراہ کر کے ملک کے خلاف عسکری تربیت دی جاتی ہے۔ ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اسلام کے نام پر جو قوتوں سرگرم ہیں سیکورٹی اداروں کو ان کے خلاف فوری کاورائی کرنا ہوگی۔دہشت گردوں کے ان سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالنے میں تاخیر دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مطلوبہ نتائج کو متاثر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہ گرفتار شدگان سے دوران تفتیش ملنے والی معلومات سے میڈیا اور قوم کا بھی آگاہ کیا جانا چاہیے تاکہ محب وطن افراد اور ملک دشمن عناصر میں فرق واضح ہو سکے۔چند روز قبل تاجی کھوکھر کے اڈے سے بھی رینجرز نے مشتبہ افراد سمیت جدید اسلحہ اور فوجی سازو سامان برآمد کیا ۔اسلام آبا د جیسے شہر میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی آزادانہ نقل و حرکت دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے اسلام آباد انتظامیہ نے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اس طرح کے تشویش کن حالات فوج کی نگرانی میں ایک بھرپور آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کو ٹھکانے لگایا جا سکے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ  قم کے زیر اہتمام مدرسہ امام خمینیؒ کے شہید عارف حسینی ہال میں مبلغین اسلام کی ایک شاندار نشست ہوئی جس سے جامعۃ المصطفیٰ ﷺ کے شعبہ تبلیغ کے مسئول حجۃ الاسلام آقائی دہقانی نے خطاب کیا،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے جہانِ اسلام میں مبلغین کی اہمیت خدمات اور مستقبل میں ان سے توقعات کے بارے میں گفتگو کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم شعبہ قم کے مسئولین سمیت طلاب حوزہ کی بڑی تعداد موجودتھی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree