وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر معاون مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار نے شرکت کی، علاوہ ازیں اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، غلام اصغر تقی، وسیم عباس زیدی، زعیم حیدر زیدی، رکن پولیٹیکل کونسل یافث نوید ہاشمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید نعیم حیدر کاظمی، رحمت علی کھوسہ، صفدر خان، سید ظہیر الحسن نقوی اور ثقلین نقوی موجود تھے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب بھر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، تمام اراکین کونسل نے اپنے اپنے اضلاع کے اہم موثر حلقوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، بعدازں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار نے کہا کہ انشاء اللہ باقی اضلاع کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی منتخب حلقوں میں اپنے نمائندے کھڑے کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف جماعتیں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ الائنس کی خواہشمند ہیں اور مسلسل مجلس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام پیام کربلا ورکشاپ کا صوبائی سیکریٹریٹ میں انعقاد کیا گیا، جس میں16 اضلاع کے مسئولین نے شرکت کی، ورکشاپ میں مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر یونس حیدری،کوآرڈینیٹر مرکزی سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی مولانا نیاز بخاری نے مختلف موضوعات پر شرکاءسے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(شکارپور) سندھ اولیاءکرام کی دھرتی ہے اسی لیے اس میں سب کے لیے قبولیت موجود ہے، ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان نے مد یجی ضلع شکارپور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام وحدت یوتھ نے وزڈم پبلک اسکول میں کیا تھا، آپ نےسیمیناربعنوان پاکستان کو درپیش مسائل اور نوجوانوں کا کردار میں عالمی حالات کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ حاصل کرنے کے لیے چار اقسام کی غلامی مسلط کی جاتی ہے جن میں سیاسی، اقتصادی، فکری اور عسکری اور ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم چاروں اقسام کی غلامی کا شکار ہین، المیہ تو یہ ہے کہ ہم بجلی کے نرخ بھی خود طے نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دولت سے مالامال ملک ہے اگر ہم اجتماعی طور پر شعور اور قومی حمیت کو بیدار کریں تو اپنے فیصلے ہم خود کر سکتے ہیں ، اس موقع پر سید انیس الحسن کاظمی نے ان کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور پروگرام کی نظامت کے فرائض سید عابد کاظمی نے انجام دیے ،پروگرام کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی کیاگیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین حسینی یونٹ کوئٹہ ڈویژن کی تنظیم نو برادرعارف علی پہلے یونٹ سیکریٹری جنرل منتخب، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن حسینی یونٹ کی تنظیم نو کیلئے اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ، جس ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی اور مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے شرکاء سے خطاب کیا، اجلاس میں کارکنان نے کثرت رائے سے برادر عارف علی کو یونٹ سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا بعد ازاں مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے نو منتخب یونٹ سیکریٹری جنرل اور ان کی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
وحدت نیوز( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی دورہ کوئٹہ کے موقع پر وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری خادم حسین وردک اور بلوچستان کی صوبائی قیادت سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی،کو آرڈینیٹر مرکزی سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ،ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی ، کونسلر رجب علی، کیپٹن ریٹائرڈ حسرت اللہ اور دیگر بھی ناصر شیرازی کے ہمراہ موجود تھے، دونوں کے جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال سمیت کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماوں نے آئندہ بھی ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وحدت نیوز( اسلام آباد) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اوصاف نیوز پیپر کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان کی دعوت پر اوصاف نیوز پیپر کے ہیڈ آفس کا دورہ ،
اوصاف نیوز پیپر کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان ، مذہبی رپورٹر ناصر نقوی ، مذہبی رپورٹر عمر فاروق ، کالم نگار نوید مسعود ہاشمی اور ڈاکٹر محمود احمد سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان کے معروف روزنامے اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان کی خصوصی دعوت پر اوصاف اخبار کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے روزنامہ اوصاف کو قومی وبین الاقوامی حالات پر خصوصی انٹر ویوبھی دیا جو اگلے روز کے شمارے میں شائع کیا گیا۔