وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یارخان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان ،بقیۃ اللہ کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز’’حدیث کساء‘‘ سے ہوا جس کی سعادت خواہر کنیز فاطمہ (ایڈووکیٹ) نے حاصل کی ۔اس کے بعد بچیوں نے دعائے زہراء(س) پڑھی ۔نظامت کے فرائض آفس سیکریٹری خواہر نزہت خلیل نے انجام دیئے ۔خواہر کنیز فاطمہ ایم ڈبلیو ایم سیکریٹری تبلیغات نے ’’آمد ماہ رمضان المبارک ‘‘ اور روزے کی فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس کے بعد خواہر عصمت زیدی صاحبہ ضلعی سیکریٹری جنرل نے کوئز پروگرام کے حوالے سے بچیوں سے سوالات پوچھے ۔کوئز پروگرام کا موضوع’’ چودہ معصومینؑ ‘‘ کے حوالے سے انتخاب کیا گیا تھا ۔
خواہر عصمت زیدی ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ضلع رحیم یارخان اور خواہر عطیہ عباس زیدی نے کوئز پروگرام میں شامل بچیوں کو انعامات سے نوازا بچیوں نے دعائے امام زمانہ (عج) اور منقبت بھی پیش کی ۔ آخر میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان ضلع رحیم یار خان ،شعبہ خواتین کی ضلعی سیکریٹری جنرل خواہر سیدہ تنویر زہرہ کاظمی نے ’’بقیۃ اللہ کانفرنس ‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا اور ہال میں موجود خواتین سے سوالات بھی پوچھےگئے ۔درست جواب دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔بارگاہ امام زمانہ (عج) کی خدمت تمام حاضرین نے ملکر استغاثہ پیش کیا ۔ ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔کانفرنس کا اختتام دعائے ’’فرج امام زمان ۰عج) ‘‘ سے ہوااور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا ۔ کانفرنس میں شامل خواہران اس پروگرام کے انعقاد پر ضلعی سیکریٹری جنرل کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے علمی ،دینی اور مذہبی پروگرامات کے انعقاد کو جاری رکھا جائے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) 13 مئی کو عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے نہتے اور جنگ سے بے حال شامیوں پر جارحیت کی۔ دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی اور سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخوا ہ علامہ محمد اقبال بہشتی نے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس میٹنگ کی صدارت جناب برادر اقرار ملک مرکزی سیکریٹری روابط نے کی اور برادر نثار فیضی مرکزی سیکریٹری تعلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں 13 مئی کا احتجاج رسماً ادا نہیں کرنا بلکہ یہ ہماری اخلاقی اور شرعی ذمہ داری ہے کہ ہم عالمی حالات کے تناظر میں اور حضرت امام علیؑ کے فرمان کے مطابق ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں ۔
اس میٹنگ میں ضلع راولپنڈی اوراسلام آباد کی کابینہ کے علاوہ وحدت یوتھ کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کے مسئولین نے 13 مئی کے احتجاج کو بھرپور طریقے سے اسلام آباد پریس کلب پر منانے کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس بار دونوں اضلاع ملکریوم مردہ باد امریکہ منائیں گے ۔ مولانا علی شیر انصاری نے تلاوت کلام پاک سے اس میٹنگ کا آغاز کیا اور اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بھانجے نمبردار فخرعباس مرحوم اور انکی اہلیہ کے علاوہ علامہ علی اکبر کاظمی کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی ۔
وحدت نیوز (آرٹیکل) انسانیت محدود نہیں ہو سکتی، انسانیت کی کوئی حدود نہیں ہوتیں، یہی وجہ ہے کہ تمام انسان ایک دوسرے سے ہمدردی کرتے ہیں، اور جب انسانوں میں انسانی شعور درجہ کمال کو پہنچ جائے تو پھر انسان دیگر مخلوقات کے ساتھ بھی حسنِ سلوک کرنے کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کی مہذب قومیں ،جنگلی حیات اور آبی حیات کے تحفظ کے لئے بھی ریلیاں نکالتی ہیں اور کتابیں چھاپتی ہیں۔ ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کے ساتھ جو بد اخلاقی اور بدتمیزی کے واقعات پیش آئے ، یہ جہاں بھی پیش آتے ہم ان کی اسی طرح مذمت کرتے اور بحیثیت قوم ہر ممکنہ طریقے سے اس بد اخلاقی ، توہین اور اہانت کے خلاف احتجاج کرتے۔ سوشل میڈیا پر جاری یہ احتجاج اہلیانِ مری کے خلاف نہیں بلکہ ان کے اس منفی رویے اور گھٹیا اخلاق کے خلاف ہے جس سے انسانیت کی تذلیل ہوئی ہے اور ہمارے دینی و قومی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ہم چاہے ملک کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں یہ ہماری دینی و ملی زمہ داری ہے کہ ہم غلط کو غلط کہیں۔ مہمانوں کے ساتھ ناروا سلوک، بدتمیزی، گالی گلوچ اور بدا اخلاقی کی مذمت کرنا ہم سب کے اجتماعی شعور کی دلیل ہے۔ اگر سوشل میڈیا پر یہ طوفان بدتمیزی یونہی جاری رہتا ہے اور اہالیان مری گالی گلوچ سے باز نہیں آتے تو ممکن ہے کہ یہ بائیکاٹ مری سے باہر بھی سرایت کرے اور ردعمل کے طور پر ملک کے دیگر مناطق میں بھی مری کی مصنوعات ، ہوٹلوں اور تجارتی پوائنٹس کا بائیکاٹ کیا جائے۔
دوسری طرف یہ واقعہ بھی انتہائی افسوس ناک ہے کہ جس میں وفاقی وزیرد اخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے،ایک کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب باہر آرہے تھے تو ایک شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی ایک گولی احسن اقبال کے بازو پر لگی ، حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا،میڈیا کے مطابق حملہ آورنے کہا ہے کہ احسن اقبال نے ختم نبوت کے حوالے سے جو بیانات دئیے تھے ان کی وجہ سے وہ پہلے سے ہی احسن اقبال پر حملے کے لیے کسی موقعے کی تلاش میں تھا ،آج جب احسن اقبال عیسائی کمیونٹی کی تقریب میں آئے تو اس نے موقع پا کر حملہ کردیا ۔
اس سے پہلے ایک محفل میں ایک صاحب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جوتا دے مارا تھا۔ راقم الحروف کسی طور بھی وزیرداخلہ احسن اقبال یا میاں نواز شریف کا حامی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انسان ہونے کے ناطے یہ محسوس کرتا ہے کہ گھر آئے مہمان پر حملہ آور ہونا، گولی مارنا، گالی دینا یا جوتا مارنا کسی طور بھی قابلِ فخر نہیں ہے۔ مذکورہ بالا واقعات اس حقیقت کی غمازی کر رہے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں عدمِ برداشت ، رواداری اور حُسنِ اخلاق جیسی صفات ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ لوگوں میں قانون سے لاپرواہی، باہمی عدمِ برداشت حتی کہ مہمانوں سے بھی برا سلوک عام ہوتا جا رہا ہے، یہ سب کچھ ویسے ہی نہیں ہو رہا بلکہ اس کے پیچھے ہمارے انہی سیاستدانوں اور انتظامیہ والوں کا ہی عمل دخل ہے۔ جب تک معاملات حد سے زیادہ بگڑ نہیں جاتے تب تک ہمارے ہاں بگڑے ہوئے مسائل کو قابلِ توجہ سمجھا ہی نہیں جاتا۔
ہمارے سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق پر نظرِ ثانی کریں چونکہ عوام سیاستدانوں اور خصوصاً حکمرانوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں،جب حکمران اور سیاستدان الزام تراشی اور بہتان تراشی کی زبان استعمال کریں گے تو عوام سے مہمان نوازی کی توقع رکھنا فضول ہے۔ یہ بھی اچھا ہوا کہ بعض لوگ مری کے مسئلے کو سوشل میڈیا میں لے کر آئے ورنہ لاشیں گرے بغیر تو یہاں نوٹس لینے کا رواج ہی نہیں، ملک میں عرصہ دراز سے ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے اور اب جب گولیوں اور جوتوں نے سیاستدانوں کا رخ کیا ہے تو انہیں خیال آیا ہے کہ یہ بھی کوئی مسئلہ ہے۔ بحیثیت قوم ہم سب کو چاہیے کہ متشدد رویوں اور بداخلاق لوگوں کا ہر سطح پر بائیکاٹ کریں۔ متشدد اور اخلاق باختہ لوگوں سے بائیکاٹ ہی مہذب قوموں کی زندگی کی علامت ہے۔
تحریر۔۔۔نذر حافی
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد اور مختلف مدارس ،مدرسہ جماران ،مدرسہ فاطمیہ ،مدرسہ معصومہ ،مدرسہ حسینی ،مکتب زینبیہ،مکتب صاحب الزمان عج ا مختلف تنظیمیں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان(خواتین)،آئی۔او ،آئی۔ایس ۔او ،پیام اسلامی ،معارف اسلامی ،عزم زینب ،ام ابیھا تعلیم بالغاں اور امام بارگاہ محفل حسینی ،معصومین ،حسینی مشن اور بیت زہرا کے باہمی تعاون سے ایک شاندار پروگرام “جشن یو سف زہرا “ کا بمقام محفل حسینی حیدرآباد مین کیا گیا ۔اس پروگرام میں نظامت کے فرائض محترمہ عظمی تقوی صاحبہ نے بہ احسن و خوب انجام دئیے پروگرام کا آغاز مدرسہ جماران کے بچوں کی جانب سے تلاوت قرآن پاک و اسماء سے ہوا ۔مکتب زینبیہ کی بچیوں کے جانب حمد نعت ومنقبت پیش کی گئی۔
محترمہ عابدہ حسینی اور محترمہ ثانیہ زہرا نے مدرسہ جماران کے بچوں قرآن فہمی و حفظ کے حوالے سے سوال و جواب ،بعد از مدرسہ فاطمیہ کے بچوں کے جانب سے القابات امام زمانہ (عج) پیش کیے گئے ،مدرسہ حسینی کے بچے بچیوں کے جانب سے خاکہ بعنوان معرفت قائم آل محمد (ص)،زینب دانش (محفل حسینی)کی جانب سے منقبت کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔ایک منفرد ملٹی میڈیا پر پریزینٹیشن “امام زمانہ کی کہانی “ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان کی جانب سے -ساتھ ہی ساتھ کوئز بہ حوالہ پریزنٹیشن آئی۔او،آئی ایس او کی کارکنان نے سامعین سے سوالات کیے اور درست جواب دینے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے۔بعد از معلمات کے ساتھ پینل ڈسکشن جس میں محترمہ زاہدہ نے معلمات یعنی خانم عابدہ حسینی ،خانم سلمی علی اور خواہر معصومہ سے مختلف موضوعات بہ حوالہ صاحب الزمان (عج) پہ انٹرویو لیا ۔پروگرام کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے محترمہ عنبر نقوی (عزم زینب )نے منقبت کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔آخر میں مدرسہ معصومہ کے جانب سے خاکہ بعنوان “شہادت “پیش کیا گیا۔پروگرام کی دیگر تفصیل میں جلد تشریف لانے والے شرکاء کو انعامات پیش کیئے گئے ۔پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعاء سلامتی امام زمان(عج)سے ہوا جو ام ابیھا تعلیم بالغاں (ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد)کی بچیوں نے پڑھی سے ہوا ۔بعد از شرکاء محفل کو تبرک پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کےزیر اہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںمحترمہ فرحانہ گلزیب اور حافظہ انجم کاظمی نے تنظیمی تربیتی عنوانات پر لیکچرز دیے،ورکشاپ میں نمازِ مغربین باجماعت پڑھی گئی اور آخر میں مناجاتِ شعبانیہ کی محفل کے بعد دعاِ امامِ زمانہ ع سے ورکشاپ اختتام پزیر ہوئی، اس ورکشاپ میں ایم ڈبلیوایم خواتین کارکنان سمیت علاقائی خواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
وحدت نیوز (اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام بمناسبت یوم ولادت امام مہدی علیہ السلام کے سلسلے میںجشن امام زمانہ عج ، نیز بچوں میں فکر و آگہی اور معرفت امام وقت علیہ السلام کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ،پہلے حصے میں تلاوت قرآن پاک ونعت اور ذکر اہلبیت کے بعد کوئز کا مقابلہ ہوا ،جس میں جماعت اول سے ہفتم،تک طلبہ نےحصہ لیا ۔۔دوسرے حصہ میں تقریری مقابلہ ہوا ،جماعت اول سے ہفتم،و ہشتم سے سال دوم تک طلبہ نے حصہ لیا ،تیسرے حصے میں آرٹ کے مقابلے ہوا جس میں جماعت اول سے پنجم،ششم سے دہم تک طلبہ نے حصہ لیا ،آخر میں نمایاں کارکردگی کے علاوہ ان بچوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے جنہوں نے اس پروگرام میں بھر چڑھ کر حصہ لیا ،دعا سلامتی امام زمانہ (عج)سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔