وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ اسرائیل وہندوستان ریلیاں نکالی گئیں،ملتان میں ریلی کی قیادت علامہ اقتدار نقوی،علامہ مجاہد عباس گردیزی،.علامہ ہادی حسین،مولانا عمران ظفر،سلیم عباس صدیقی ،پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی ترجمان رائو عارف رضوی،تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر اقبال چغتائی،مرزا وجاہت علی کر رہے تھے ریلی دولت گیٹ سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی،جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی دہشتگرہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ اس موقع پر علامہ مجاہد عباس گردیزی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان رائو عارف رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔
آئی ایس او کے صدر ڈاکٹر موسی کاظم نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میلکنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں 13مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و ہندوستان منایا گیا چاروں صوبوں فاٹا گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں تمام اضلاع میں اجتجاجی مظاہرے وریلیاں نکالی گئیں،عالمی دہشتگرد امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے اور جنوبی ایشیا کا اسرائیل بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف ملک گیرے احتجاجی مظاہرے ہوئے،مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سنٹر تک نکالی گئی جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی،لاہور میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ مبارک موسوی نے جمعیت علمائے اسلام نیازی،متحدہ علماء بورڈ اور سول سوسائٹی کے رہنماوں کے ہمراہ امریکن قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی،مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوان بزرگ بچے اور خواتین شریک تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور ہندوستان عالم انسانیت کے دشمن شیطانی طاقتیں ہیں جو دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،مشرق وسطی سمیت مسلمان ممالک میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل اور اسکے اتحادی حواری ہیں،جبکہ پاکستان اور کشمیر میں دہشتگردی کے پیچھے بھی یہی منحوس مثلث کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا قبلہ اول کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دے کر امریکہ نے مسلم امہ کے قلب پر وار کیا ہے آل سعود سمیت دیگر عرب ریاستیں امریکہ کی کاسہ لیسی میں مسلم امہ کیخلاف صف آرا ہیں,مسلم امہ کو بیدار ہونا ہوگا اور امریکہ و اسرائیل اور اس کے حواریوں کیخلاف متحد ہو کر قبلہ اول کو غاصب صہیونیوں اور جنت نظیر کشمیر کو ہندو بھیڑیوں کے چنگل سے آزادی دلانے میں کردار ادا کرنا ہوگا,آل سعود خادم حرمین بنیں خادم امریکین و اسرائیلین نہ بنیں اپنی بادشاہت بچانے کے لئے مسلم امہ کے خون سے ہولی کھیلنا بند کردیں,مغرب کی مفادات کے خاطر پاکستان میں انتہاپسندی کو فتوغ دینے والے ہمارے بے گناہ شہدا کے خون ناحق کا ذمہ دار ہیں,مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور مقتدر حلقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سابقہ پالیسیوں کی عوام سے معافی مانگیں اور اس منحوس امریکن بلاک کو خیر باد کہہ دیں اسی میں ہی ہماری بقا ہے-مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے رہنما ڈاکٹر امجد چشتی نے کہا کہ آل سعود امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں,ان ظالموں سے مسلم امہ کو خیر کی توقع رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں آل سعود امریکی کاسہ لیسی میں اسلامی اقدار کو مسخ کر رہے ہیں سر زمین حجاز کی حرمت کو لبرل ازم کے نام پر پامال کرنے والے کبھی بھی مسلم امہ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے,مسلمانو جاگ جاو اور متحد ہو کر آل سعود امریکہ اور اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملا دو ورنہ یہ منحوس استعماری طاقتیں تمھارے خون سے ہولی کھیل کر اپنی ہوس کی آگ بھجاتے رہیں گے۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی رہنما سیدہ معصومہ نقوی نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل بھارت کیخلاف اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں جدو جہد جاری رکھیں گے ہم پیروان سیدہ زینب ع ہیں وطن عزیز سے وقت کے یزیدوں امریکہ اسرائیل ہندوستان اور انکے حواریوں کو رسوا کر کے دم لیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں یوم مردہ باد امریکا کے سلسلے کی مرکزی ریلی قائد اعظم کے مزار کے سامنے نمائش چورنگی سے نکالی گئی جس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سی بریز پہنچے جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں دیگر جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان عوامی تحریک،آل پاکستان سنی اتحاد کونسل،اصغریہ آرگنائزیشن ،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،مجلس علماء شیعہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما وں اور ایم ڈبلیو ایم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے قائد کی اپیل پر پاکستان بھر میں اتوار کے روز یوم مردہ باد امریکا منایا گیا۔ سی بریز چورنگی کے قریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوممردہ باد امریکا کی مناسبت سے بتایا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی سامراج ہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کو اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں نہ کہ امریکی سامراج کا پٹھو بن کر اس خطے میں کشیدگی پھیلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔
انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب
اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میل لنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔یوم مردہ باد امریکا ریلی سے علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ نثار قلندری،مطلوب اعوان ،قیصر اقبال قادری ،ایم پی اے قمر عباس ،علامہ باقر عباس زیدی نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کے اختتام پر امریکہ ، اسرائیل اوربھارت کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پرآج ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا انتہائی جوش وجذبے سےمنایا گیا، ملک کےچاروں صوبوں سندھ ، پنجاب، خیبرپختوخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان و آزادجموں کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میںمیں لگ بھگ20 مقامات پر امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں اورپر یس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے گئے،اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ ملک بھر کی فضاءمردہ باد مردہ باد امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی، ملک بھر میں امریکا مردہ باد امریکا ریلیوں میں شریک ایم ڈبلیوایم کے قائدین، کارکنان، شیعہ سنی عوام اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے عالمی استعمار امریکا سے اپنی بھرپور نفرت کا اظہار کیا،،مرکزی مردہ باد امریکا ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر کراچی تک مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت نکالی گئی،وفاقی دار لحکومت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی کر رہے تھے ریلی اسلام آباد نیشنل پریس کلب سے ہوتے ہوئے ڈی چوک بلیو ایریا تک گئی جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ یونائٹیڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی دہشتگردہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔
اس موقع پر علامہ ڈاکٹر یونس کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کےعلیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ نثار علی فیضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میلکنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔اہل سنت عالم دین علامہ حیدر علوی کا کہنا تھاکہ وہ دن دور نہیں جب مشرق وسطیٰ اور پاکستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست ہوگی، افغانستان میں امریکا کی شکست لکھ دی گئی ہے۔ امریکہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔
وحدت نیوز ( کراچی ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفرنے کہاہے کہ جعفرطیار وحسنین سوسائٹی کے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ مکینوںکی بحالی کیلئے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی ٹیم کی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں، جنہوں نے عوامی مشکلات کے فوری حل کیلئے آواز بلند کی اور جناب محمود اختر نقوی سے 350سے زائد متاثرہ مکینوں میں بلاتفریق ایک کروڑ روپے کی نقد رقوم تقسیم کروائیں ، ایم ڈبلیوایم کے زیر انتظام اتنے بڑے پیمانے پر امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب کا بغیر کسی بدنظمی کےخوش اصلوبی سے انعقاد قابل ستائش ہے، جس کیلئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی احمر زیدی، احسن عباس رضوی ، عارف زیدی ، ثمر عباس ودیگر کا کرادر تعریف ہے ، اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر ایم ڈبلیوایم کی پوری ٹیم اورذاتی طورپر ایک کروڑ روپے کی نقد امدادی رقوم کی تقسیم پر محمود اختر نقوی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
وحدت نیوز (کراچی) سندھ حکومت کی جانب سے جعفرطیاروحسنین سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے حالیہ آپریشن سے متاثرہ جعفرطیاروحسنین سوسائٹی کے مکینوں میں مجلس وحدت مسلمین کی مخلصانہ کوششوں کے سبب ایک کروڑ روپے کی نقدامدادی رقوم تقسیم کردی گئیں،تفصیلات کے مجلس وحدت مسلمین کے پرزور مطالبے پر جعفرطیار وحسنین سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ سینکڑوں مکینوں میں بلاتفریق ایک کروڑ روپے کی نقد امدادی رقوم کی تقسیم مکمل ہوگئی، ایم ڈبلیوایم نے سندھ حکومت اور جعفرطیار سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کے روح ِ رواں جناب محمود اختر نقوی سے علاقہ مکینوں کی مشکلات کے تناظر اور موصولہ درخواستوں کی روشنی میں متاثرہ مکانوں کی تزین وآرائش کے حوالے سے فوری طور پر مالی امداد کا پرزور مطالبہ کیا تھا، جس پر جناب محمود اختر نقوی نےاپنی جانب سے فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے جعفرطیار وحسنین سوسائٹی کے 350 سے زائد متاثرہ مکینوں میں تقریباًایک کروڑ روپے نقد تقسیم کردیئے ہیں،مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام امدادی رقوم کی تقسیم کی سادہ مگر پروقار تقریب جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی احمر زیدی، میر تقی ظفر، احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی، ثمر عباس ، مولانا غلام محمد فاضلی ، علامہ گلزارحسین شاہدی ، دیگررہنمائوں اور کارکنان سمیت متاثرہ خواتین وحضرات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔واضح رہے کہ جعفرطیار سوسائٹی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے حالیہ دنوں ہونے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرہ مکینوں کی دادرسی کیلئے مختلف فورمز پر آواز بلند کی تھی،میڈیا کے ذریعے سندھ حکومت، متعلقہ حکام اوربرائے راست جناب محمود اختر نقوی سے فوری ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا تھا،ایم
ڈبلیوایم نے مرکزی روڈ پر دوروزہ ریلیف کیمپ برائے متاثرین بھی قائم کیا تھا جس میں سینکڑوں متاثرین نے اپنے کوائف جمع کروائے جن کی تحقیق اور تصدیق کے بعد جعفرطیار اور حسنین سوسائٹی کے پریشان حال رہائشیوں میں امدادی رقوم کی فوری تقسیم یقینی بنی، اس بہترین اور برقت اقدام پر اہلیان جعفرطیار سوسائٹی نے مجلس وحدت مسلمین اورجناب محمود اختر نقوی کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا، اس موقع پر متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم ایم ڈبلیوایم اور جناب محمود اختر نقوی کے انتہائی مشکور ہیں کے جنہوں نے شدید مشکلات میں ہماری دادرسی کی ، اس موقع پرجناب محموداختر نقوی نے ہڈیوںکے مہلک مرض میں مبتلاایک معصوم بچے کے فوری آپریشن کیلئے نقد 2لاکھ روپے بھی عطیہ کیئے۔