وحدت نیوز (آرٹیکل) پہلوان ، بالآخر پہلوان ہوتا ہے، پہلوان کی پٹائی بہت شرم کی بات ہے ، خصوصا جب پٹائی کرنے والا کوئی عام سا آدمی ہو۔ اسرائیل نے اپنے آپ کو مشرقِ وسطیٰ کا پہلوان مشہور کر کرکھا ہے، سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستیں اسرائیل کی طاقت کے سامنے سر تسلیمِ خم کر چکی ہیں، گزشتہ دنوں جب شام نے اسرائیل پر کامیاب میزائل حملہ کیا تو اسرائیل کو سخت ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔چنانچہ اس شرمندگی کو چھپانے کے لئے اسرائیل نے یہ راگ الاپنا شروع کر دیا کہ یہ حملہ شام نے نہیں بلکہ ایران نے کیا ہے۔ اربابِ دانش بخوبی جانتے ہیں کہ اگر ایران اسرائیل پر حملہ کرے گا تو وہ صرف حملے کا نہیں بلکہ اسرائیل کے خاتمے کا دن ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ایرانی اداروں نےایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کئے جانے کی تردید کی ہے۔ اس سے پہلے تینتیس روزہ جنگ میں بھی حزب اللہ نے اسرائیل کی طاقت کا گھمنڈ توڑا تھا۔فلسطینی تنظیم حماس کے مطابق جولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر جوابی کارروائی شام کا حق ہے اور وہ زمانہ گزر گیا جب اسرائیل حملے کرکے بھاگ جاتا تھا ۔شام نے بھی کہا ہے کہ اب اسرائیل کو ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔اسی طرح محاذ آزادی فلسطین نے بھی اسرائیل پرشام کے جوابی حملوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے بعد بہت سارے صیہونی اسرائیل سے بھاگنے کی سوچ رہے ہیں۔اسرائیل کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بار بار ان حملوں کو ایران کی کارروائی کہا جا رہا ہے جبکہ حقیقت میں ایران نے اپنی طرف سے جوابی حملے کا حق ابھی تک محفوظ رکھا ہوا ہے۔اسرائیل جو حزب اللہ یا شام کی فوج کے حملوں کی تاب نہیں رکھتا وہ یقیناً ایران کا حملہ کبھی بھی نہیں سہہ سکتا ۔
اب اگر تل ابیب اور ریاض میں ایران اور امریکہ کے مابین جوہری خاتمے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں تو یہ عالمی حالات سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔ اس وقت خود سعودی عرب پوری اسلامی دنیا میں اپنی ساکھ کھو چکاہے اور دوسری طرف ہر نئے دن کا سورج اسرائیل کے لئے موت کا پیغام لے کر طلوع ہوتا ہے۔ ہر فلسطینی کی گرتی ہوئی لاش اسرائیل کے تابوت میں ایک کیل کا کام کر رہی ہے۔اسرائیل اتنی بڑی عسکری طاقت نہیں اور ویسے بھی جنگیں اسلحے کے بجائے قوتِ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں لہذا ضروری نہیں کہ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے لئے ایران کو ہی میدان میں اترنا پڑے بلکہ ایران سے پہلے شام، حزب اللہ اور حماس جیسی قوتیں بھی اسرائیل کے دانت کھٹے کر سکتی ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے موجودہ تناو کے تناظر میں نیز امریکہ کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاہدے کے اختتام کے باعث سعودی عرب کو بہت خوشی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف ساری دنیا نے امریکی صدر کے جارحانہ رویے کی مذمت کی ہے اور اس کے بعد جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک نے ایران کو جوہری معاہدہ جاری رکھنے کے سلسلےمیں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایران کی ایک اور سفارتی فتح ہے کہ پوری دنیا نے ایران کی حمایت کا علان کیا ہے۔ ایران کے ساتھ امریکہ کے جوہری معاہدے کے خاتمے کے سب سے بڑے حامی اسرائیل اور سعودی عرب ہی تھے سو اسرائیل اور سعودی عرب کا یہ مشترکہ ہدف بظاہر تو پورا ہوگیا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اسرائیل اور سعودی عرب دیگر دنیا کو بھی اپنا ہمنوا بنا سکیں گے یا نہیں!؟ کیا اس کے بعد دنیا یمن پر سعودی جارحیت کو جائز قرار دے دیگی اور کیا اس کے بعد فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو عالمی برادری جائز مان لے گی۔کیا اسکے بعد دنیاسعودی عرب کو طالبان اور القاعدہ جیسی تنظیمیں بنانے پر شاباش دے گی اور کیا شام میں اسرائیل اور سعودی عرب کی مداخلت کا کوئی جواز پیدا ہوجائے گا!؟
اگر نہیں تو پھر ظلم کی رات خواہ کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو سویرا ضرور ہوتا ہے، اسرائیل اور سعودی عرب کو وقت آنے پر اپنے تمام جرائم کا حساب دینا ہوگا۔ حقیقتِ حال یہ ہے کہ افغانستان، شام اور عراق میں دہشت گردوں کی شکست کے بعد سعودی عرب ،امریکہ اور اسرائیل اس وقت ایران اور حزب اللہ سے انتقام لینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، چونکہ انہوں نے دہشت گردوں کو شکست دینے اور سعودی عرب و امریکہ و اسرائیل کی مثلث کی ناکامی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان دنوں ایک طرف تو اسرائیل اور سعودی عرب کی کوشش ہے کہ امریکہ آگے بڑھ کر ایران سے لڑائی کرے جبکہ دوسری طرف امریکہ کی بھی کوشش ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب میں سے کوئی آگے بڑھ کر ایران سے جنگ کا آغاز کرے لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ تینوں میں سے کسی میں بھی ایران کا سامنا کرنے کا
حوصلہ نہیں اور اگر تینوں میں سے ایک میں بھی اس کی جرات ہوتی تو وہ کبھی بھی مزید انتظار نہ کرتا۔ جنگ بہرحال جنگ ہوتی ہے اور اپنے ساتھ تباہی و بربادی لے کر آتی ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس وقت دنیا پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادلوں کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔ یہ انسانی ہمدردی اور بقائے باہمی کے شعور کاتقاضا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو دیگر ممالک پر جارحیت سے روکا جائے اور اسرائیل جیسے غیر قانونی ملک کو ختم کیا جائے۔ اگر امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو نہیں روکاجاتا تو آج نہیں تو کل یہ دنیا جنگ کے شعلوں سے بھڑک سکتی ہے۔
تحریر۔۔۔نذر حافی
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
وحدت نیوز (اسلام آباد) امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں قائد وحدت علامہ ناصر عباس کی اپیل پر13مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں امریکی ناپاک عزائم کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی یوم مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جوکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد تا ڈی چوک اسلام آباد تک نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرملک اقرارحسین ، علامہ علی شیر انصاری، حسین شیرازی ودیگر موجود تھے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط اور ناجائز ریاست اسرائیل کے جرائم کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پھر عراق میں اپنے دہشتگردانہ ناپاک عزائم کو تکمیل دینے کے کئے دسیوں ہزار معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش جیسی خونخوار دہشت گروہوں کو جنم دیا اور شام و عراق میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا اب یہی امریکہ شام و عراق میں ناکام ہونے کے بعد اپنے ناپاک منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں سرپرستی کر کے خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جو امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہی بھرتی کئے اور انہیں جہاد کے نام پر استعمال کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مختلف ممالک کے وسائل کی لوٹ مار کرنا، کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرکے ڈکٹیٹروں ظالم موروثی حکومتوں اور شیوخ و بادشاہوں کو قوموں پر مسلط کرکے انکی آزادیوں کو سلب کرنا، یہ سب امام خمینی کے اس جملے کو بالکل سچ ثابت کرتا ہے کہ ہماری تمام ترمشکلات کا ذمے دار امریکا ہے کئی جگہ دہشت گرد امریکی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے .امریکہ کا مقبوضہ یروشلم میں اپنا سفارتخانہ منتقل کر نے اورامریکی حکومت کا پاکستان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل مذمت ہے۔ 13مئی کو علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مرکزی احتجاجی ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی جس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔
وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان کے عوام کسی خیراتی پیکج کے محتاج نہیں۔ہم ستر سالوں سے اپنا حق مانگ رہے اور حکمران ہمیں ہمارا حق دینے کی بجائے پیکجز دے رہے ہیں۔نواز لیگ اختیارات کے نام پر ڈرامے بازی بند کرے ورنہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کی انہیں سنگین سزا بھگتنا پڑے گی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ اصلاحاتی پیکج کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،اب پیکجز کا زمانہ گزرگیا ہے وفاق گلگت بلتستان کے عوام کو متنازعہ خطوں کے برابر حقوق دے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا پاکستان کے ساتھ الحاق یکطرفہ ہے جس کا وفاق نے ستر سالوں تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔ہماری پاکستانی شہریت کو تو تسلیم کیا جاتا ہے لیکن پاکستانی شہریت کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جو وفاقی حکمرانوں کا دوغلا پن ہے۔اگر یہ خطہ متنازعہ ہے تو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے اب کی بار ہم کسی پیکج کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے۔
انہوں نے صوبائی حکومت کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کامسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں جس کے دور میں اقربا پروری اور سیاسی رشوت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔اپوزیشن جماعتوں پر کیچڑ اچھالنے والے ذرا اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیںہرطرف کرپشن ہی کرپشن نظر آئیگی۔انہوں نے بجلی کے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پاسکتی ہے لیکن جان بوجھ کر طویل ترین لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیر بنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نلتر پائین کے عوام کے مطالبات جائز ہیں حکومت ان کے مسائل کو حل کرے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔نلتر پائین کے سو سے زیادہ گھرانے واٹر چینل کے تباہی کی زد پر ہیں کل کلاںان کے جان ومال کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
وحدت نیوز(ملتان) امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں قائد وحدت علامہ ناصر عباس کی اپیل پرمئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں امریکی ناپاک عزائم کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب بھرمیں بھی یوم مردہ باد ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی دولت گیٹ چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک نکالی جائے گی، ملتان کے علاوہ بہاولپور میں یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، رحیم یارخان میں ریلوے چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی، اوچشریف میں علمدار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظفرگڑھ میں قنوان چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، بھکر میں امام بارگاہ قصر زینب سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، میانوالی میں مرکزی امام بارگاہ ہاشم شاہ سے ریلوے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
علامہ اقتدار نقوی نے انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط اور ناجائز ریاست اسرائیل کے جرائم کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پھر عراق میں اپنے دہشتگردانہ ناپاک عزائم کو تکمیل دینے کے کئے دسیوں ہزار معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش جیسی خونخوار دہشت گروہوں کو جنم دیا اور شام و عراق میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا اب یہی امریکہ شام و عراق میں ناکام ہونے کے بعد اپنے ناپاک منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں سرپرستی کر کے خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جو امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہی بھرتی کئے اور انہیں جہاد کے نام پر استعمال کیا۔ مختلف ممالک کے وسائل کی لوٹ مار کرنا، کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرکے ڈکٹیٹروں ظالم موروثی حکومتوں اور شیوخ و بادشاہوں کو قوموں پر مسلط کرکے انکی آزادیوں کو سلب کرنا، یہ سب امام خمینی کے اس جملے کو بالکل سچ ثابت کرتا ہے کہ ہماری تمام ترمشکلات کا ذمے دار امریکا ہے کئی جگہ دہشت گرد امریکی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے ا س کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے .امریکہ کا مقبوضہ یروشلم میں اپنا سفارتخانہ منتقل کر نے اورامریکی حکومت کا پاکستان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل مذمت ہے۔13 مئی کو علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مرکزی احتجاجی ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی جس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے ۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل مجاہد ملت آغا علی رضوی نے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے میں اپنے رفقاء اور علاقے کے امور کا درک رکھنے والے باشعور نوجوانوں اور بزرگوں کے ہمراہ شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم گلگتبلتستان کے عوامی رائے کے خلاف جبری مسلط کئے جانیوالے کسی بھی آرڈر کو نہیں مانتے،ستر سال ہم نے استحصال برداشت کیا مگر اب کسی بھی جبر کو ہم عوامی طاقت سے رد کرکے دکھائیں گے،عوام کے حقیقی ہمدرد نام نہاد جی بی آرڈر اور کالے قانون خالصہ سرکار کے خلاف سڑکوں پر آگئی ،عوام اور جوان اب بیدار ہیں،ہر درباری کو ہم پہچانتے ہیں،ہر سازشی کو جانتے ہیں،سی پیک میں مقامی حکومت کی بدترین نا اہلی سے ہم ایک پائی بھی نہیں پاسکتے، اب جی بی آرڈر کو زبردستی ٹھونسنے کی کوشش کی گئی تو عوام انکو ذلت و رسوائی سے دوچار کر چھوڑیں گے، مقررین نے کالے قانون خالصۃ سرکار کو کسی بھی صورت میں ماننے سے انکار کردیا، آغا علی رضوی نے گہورے کھرمنگ ہیڈکوارٹر کے معاملے میں انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دھوکہ سے باز رہیں. یہ مت بھولنا کہ ہم خالصۃ سکھ قرار دینے کی کوشش کرنے والے افسران شاہی سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں۔جی بی آرڈر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کسی آرڈر کو ہم نہیں مانتے، ہم حقوق مانگ رہے ہیں مجبور کیا تو حقوق چھین لیں گے، استحصال برداشت نہیں. جو بھی فیصلہ ہو وہ ہمارے اپنے نمائندے کریں گے لیکن اگر ہمارے اوپر فیصلے مسلط کرنے کی سازش میں مقامی نمائندے شامل ہوئے تو وہ عوام اور گلگت بلتستان کا غدار ہونگے۔
وحدت نیوز(کراچی) ظہور امام زمان ؑاور انقلاب مہدوہت کی رکاوٹوں کو مٹانا ہماری شرعی اور عقلی ذمہ داری ہے،امام خمینی ؒ کی نگاہ میں نظام عدل وانصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میںعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر 13مئی کو منعقدہ ملک گیر یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر نمائش تا تبت سینٹر تک تک نکالی جانے والی مرکزی مردہ باد امریکا ریلی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسفہ حج میں دسویں ذی الحجہ کو بڑے شیطان کو پتھرمارنے کا مقصدفساداورظلم کے مرکز کو ختم کرناہے، وہ علامتی شیطان ہے، جس کو پتھر مارنا واجب ہوگیا تو حقیقی شیطان امریکا کے خلاف آواز اٹھانا بطور احسن واجب عمل ہے، انہوں نے حاضری سے اپیل کی کہ مسلمانان عالم کے اذلی دشمن امریکااور اس کے اتحادی اسرائیل اور بھارت کے کشمیر، فلسطین،افغانستان، شام،یمن اور بحرین کے مظلوم عوام پرمظالم کے خلاف 13مئی کو اپنے اہل وعیال کے ہمراہ مرکزی مردہ باد امریکا ریلی میں بھرپور اندازمیں شرکت کریں۔