وحدت نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس بڑی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین نے شرکت کرکے امریکا و اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا۔احتجاجی جلسے میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم و مرکزی رکن نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی،ا یم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما وجنرل سیکریٹری ہیت آئمہ مساجد وعلماءامامیہ پاکستان علامہ باقر زیدی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ صادق رضا تقوی نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنماعلامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن، احسن عباس رضوی، میثم عابدی ، دیگر کارکنان وعہدیداران سمیت مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جلسے کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ احتجا جی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ 16 مئی وہ دن ہے کہ جب کرہ ارض پر انسانیت کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کو پروان چڑھایا گیا اور استکباری طاقتوں نے اسرئیل کو وجود بخشتے ہوئے انبیاء کی سرزمین مقدس پر فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں پر عرصئہ حیات تنگ کر دیا تھا، اور آج پھر اسی تاریخ کو ایک بار پھر دُہرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اپنے سفارتخانے کی یروشلم (بیت المقدس) منتقلی قابل مذمت ہے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اگر آج بھی اسرئیل کے خلاف متحد نہ ہوئے، تو انہیں مزید ظلم و بربریت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش تمام مشکلات کا واحد حل اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسلمان متحد نہ ہوئے، تو اسرائیل اور استعماری طاقتیں دوسرے اسلامی ممالک کو بھی خانہ جنگی میں ملوث کر دیں گے۔ علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ آئی ایس او نے دنیا کو غاصب صیہونیوں کا اصل چہرہ دیکھانے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کیا، اس کا حکم ہمیں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے دیا اور ان کے فرمان پر آئی ایس او نے لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان احتجاجی جلسے پر تمام شرکاء کو مبارک باد اور سلام پیش کرتا ہوں کہ اس شدید گرمی کے عالم میں انہوں نے احتجاجی جلسے میں شرکت کرکے امریکا اور اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، عزاداری کونسل پاکستان کے رہنما سید مجاہد عباس گردیزی ،آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسیٰ کاظم اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی مظالم سے زخمی اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن کیں اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ فلسطین میں جاری تشدد اور قتل عام جس میں اب تک ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سفارتخانہ منتقلی پر اُمت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم انسانیت سوز ہیں، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، آئی ایس او کے ڈویژنل ڈاکٹر موسیٰ کاظم نے کہا کہ امریکہ اس وقت عالم اسلام کی تمام مشکلات کا موجب ہے، امریکہ اسرائیل کے ذریعے پورے خطے میں صیہونیت کا فروغ چاہتا ہے، بدقسمتی سے بعض اسلامی ممالک بھی امریکی ایماء اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کرنا عالمی انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے،علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ اقوام متحدہ اس وقت امریکی خوشامد اور غلام کا کردار ادا کررہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر او آئی سی اور عرب لیگ کی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام کے لیے تشویشناک ہے، اُنہوں نے کہا کہ اسلامک ملٹری الائنس اس وقت مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کا تماشائی کے طور پر دیکھ رہا ہے،مرزا وجاہت علی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ ہر روز قابض اسرائیلی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے نظر آتے ہیں۔ خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کا قتلِ عام ، گرفتاریاں اور ان کے گھروں کی مسماری روز کا معمول بن چکا ہے، اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اسرائیل یہ سب کچھ اس کے ایما پر کر رہا ہے۔ جبکہ اقوامِ عالم اور بالخصوص مسلم امہ اور عرب ممالک کا کردار بھی افسوس ناک ہے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ جب تک یکجا نہیں ہوگی، اس وقت تک مسلمانوں کی حالتِ بد سے بدتر ہی رہے گی۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امتِ مسلمہ یک جاں ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑے۔ مقررین نے مزید کہا کہ گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور نہ ہی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر حسنین کربلائی ، ڈاکٹر عاصم ، آصف حسین اور دیگر نے خطاب کیا ۔8
وحدت نیوز(سکردو) بلتستان انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر عوامی اراضی پر زبردستی قبضہ جمانے کی کوشش آج ائیر پورٹ روڈ گمبہ اسکردو میں کی گئی۔ گمبہ اسکردو کے عوام عوامی حقوق کے پاسبان، جرائت و استقامت کا استعارہ آغا علی رضوی کی قیادت میں ڈٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گمبہ تھانے کے ملحقہ عوامی زیرکاشت زمین پر ائیر سکیورٹی فورس نے اسکردو انتظامیہ کے اشارے پر قبضے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں کی مزاحمت پر ائیر سکیورٹی فورس کے جوان واپس چلے گئے، تاہم آغا علی رضوی اور گمبہ اسکردو کے جوانوں کا دھرنا اور عوامی اراضی کی پہرہ داری رات کے آخری پہر بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکردو انتظامی سربراہ ڈپٹی کمشنر اسکردو نے کل صبح دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ کل صبح مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں ائیر پورٹ روڈ کی بندش سمیت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال بھی دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی کا کہنا تھا ہے کہ لوکل انتظامیہ نے چھومک میدان کے تنازعے کے بعد معاہدے معاہدہ طے پانے کے باوجود دوبارہ خالصہ سرکار کے نام پر عوامی اراضی کو ہتھیانے کی کوشش لمحہ فکریہ ہے۔گلگت بلتستان میں ایک انچ زمین پر بھی کسی کو بغیر معاوضہ کے قبضے کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار ریاستی اداروں کی جانب سے خطے میں بے چینی پھیلانے کی کوشش سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اراضی کو ہتھیانے کی کوشش آئینی اصلاحات کے نام پر عوام کیساتھ ہونے والے مذاق سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ظلم ہو عوام کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے۔
وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام تنظیم فدائیان علی اکبر، عزادار کونسل اور انجمن غلامان عباس کے تعاون سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بہاولپور میں بھی ''یوم مردہ باد امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان ''منایا گیا، اس موقع پر یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور کے سیکرٹری سید اظہر عباس نقوی ایڈووکیٹ نے کی، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اظہر عباس نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے شام میں ثانی زہرا سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضے پر حملے، یمن، شام اور بحرین میں شیعہ قتل عام، فلسطین ،کشمیر میں جاری مظالم کی پشت پناہی شیطان بزرگ امریکہ کر رہا ہے، امریکہ اب پاکستان کو بھی سیاسی، معاشی اور ثقافتی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں اب واضح ہوچکی ہیں، امریکہ کی جانب سے بار بار دھمکیاں ہمارے حکمران کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد سے باز آجائے اور پاکستان میں فرقہ واریت، دہشتگردی کی آگ نہ لگائے ورنہ وہ اسی میں جل کر راکھ ہوجائے گا، اظہر عباس نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے۔
وحدت نیوز(گلگت) مسلم لیگ نواز جاتے جاتے پاکستان بھر میں انارکی پھیلانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔نواز شریف کے حالیہ بیان سے ملک بھر کے عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت عوامی زمینوں پر قبضے کرکے عوام کو دھرنوں پر مجبور کررہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے نواز شریف نے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے ملکی سا لمیت کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔اقتدار چھن جانے کے بعد نواز شریف اینڈ فیملی اپنے ہواس کھوچکے ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ابھی تک خالصہ سرکار کی رٹ لگائے بیٹھا ہے اور گمبہ سکردو میں اپنے گماشتوں کے ذریعے عوامی زمینیں ہتھیانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ہم گمبہ سکردو کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوامی زمینوں پر قبضے کی بھرپور مزاحمت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں جو کہ حکومت کی ناقص اور جانبدار انہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے جبکہ خود حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہوئے لوگ آف دی ریکارڈ حکومت سے بیزاری کا ا ظہار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں جتنی اقربا پروری کی گئی ہے شائد اس کی مثال ماضی میں نہیںملتی۔ گلگت بلتستا ن کے حقوق پر بھی اصلاحات کے نام ڈاکہ ڈالنے کی سازش ہورہی ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے خالصہ سرکار کا قانون مسترد کیاہوا ہے اور اگر حکومت نے زبردستی کی کوشش کی تو عوامی طاقت سے ظالموں کا سر کچلا جائیگا۔
وحدت نیوز(سکردو) یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور کانفرنسز کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں ایک اہم میڈیا کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کی قیادت میں اسکردو میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ احمد علی نوری، فدا حسین اور دیگر شریک تھے۔ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ چودہ مئی 1948ء تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب اسرائیل کے ناپاک وجود دنیا کے سامنے لایا گیا۔ آج امریکی ایماء پر صیہونی حکومت کے ہاتھوں سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی سترویں برسی ہے، جس کو یوم نکبہ کہا جاتا ہے۔ اس دن غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے انبیائے علیہم السلام کی سر زمین فلسطین پر اپنا ناجائز تسلط قائم کیا اور فلسطین میں بسنے والے لاکھوں انسانوں کو بے دردی سے قتل عام کا نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کر دیا گیا اور خواتین کی عصمت دری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ناجائز وجود کے ساتھ ہی اسرائیلیوں نے فلسطینیوں پر ایسے مظالم کا سلسلہ شروع کیا جس کا انجام ہزاروں فلسطینیوں کی موت کے ساتھ ہوا اور نتیجے میں سات لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو صرف ایک ہی دن میں فلسطین سے ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ اس طرح یہ لاکھوں فلسطینی بے کسی اور بے بسی کے عالم میں اپنے ہی وطن سے تارکین وطن ہونے کے بعد فلسطین کے پڑوسی ممالک شام، مصر، لبنان اور اردن کی طرف رخ کرگئے۔ اس دن سے لیکر آج تک اسرائیل کی طرف سے فلسطینی پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی کی شکار ہیں۔ عالمی برادری کی خاموشی نے صیہونی حکومت کو اس قدر گستاخ بنا دیا ہے کہ فلسطین سے نکل کر شام اور عراق تک اپنی دہشتگردی بڑھا دی ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کی شرانگیزی پاکستان سمیت دیگر اسلامی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل امریکی چنگل سے آزاد ہونا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں امریکی اثررسوخ کو کم کریں اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے اسرائیل مخالف افکار کی پرچار اور فلسطینی مسلمانوں کی اخلاقی و سفارتی معاونت بھرپور انداز میں کریں۔
آغا علی رضوی نے میڈیا کانفرنس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ نام نہاد پیکیج کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک تحریک کا آغاز کریں گے، جس کے بعد حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ حالیہ پیکیج جی بی کے عوام کے ساتھ بدترین خیانت ہے جسے کسی صورت نافذ ہونے نہیں دیں گے۔ اصلاحاتی پیکیج کے نام پر حقوق سے محروم گلگت بلتستان کو غلامی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔ پیکیج میں وزیراعظم کو اس خطے کے سفید و سیاہ کا مالک بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس نام نہاد اصلاحاتی پیکیج سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نون جمہوری اقدار سے نہ صرف نابلد اور ناآشنا ہے بلکہ آمرانہ و بادشاہانہ سوچ کی حامل جماعت ہے۔ نام نہاد اصلاحاتی پیکیج میں جی بی کی عدالتوں کو جس طرح پابند کیا گیا ہے اسکی مثال مہذب دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ جی بی کی عدالتوں کی جس انداز میں توہین کی ہے اس پر عدالتوں کو خاموش نہیں رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی اداروں سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ جب سے سی پیک یہاں سے گزرا ہے کبھی سبسڈی کے مسائل کو چھیڑ کر، کبھی ٹیکس لاگو کرکے، کبھی خالصہ سرکار کے نام پر یہاں کی زمینوں کو چھیڑ کر اور اب نام نہاد پیکیج کے نام پر خطے میں بے چینی کیوں پھیلائی جا رہی ہے۔