The Latest
اسلام آباد میں اقلیتی برادر ی اور مختلف مسلم مکاتب فکر کی مشترکہ ریلی اے کے فضل حق روڈ سے نکلی جو ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری کی قیادت میں مجلس وحدت کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ مجلس وحدت راوالپنڈی کے سیکرٹری مسرور نقوی اور مرکزی آفس کا عملہ بھی موجود تھا ،
مجلسِ وحدت لاہور شعبہ خواتین کی طرف سے گستاخانِ رسول کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی گورنر ہاؤس کے سامنے سے شروع ہوئی لاہور بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ،ریلی کا آغاز لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے ہوا ، خواتین نے مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر توہین ِ رسالت کے مرتکب امریکی پادری اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ، خواتین سے خطاب میں مولانا ابوزر مہدوی نے فرمایا کہ ہم اپنے رسول کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ، امریکہ دیکھ لے کہ مسلمان متحد ہیں ، امریکہ اپنے خرید کردو میڈیا اور حکومت کے ذور سے اس احتجاج کا رُخ نہیں موڑ سکتا ، ہم وقت کے یذید کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ، شہید رضا تقوی جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ۔
نعروں کی گونج میں خواتین پریس کلب کی جانب بڑھتی رہیں، شملہ پیاڑی سے پہلے امریکن قونصلیٹ کی حفاظت کے لئے لگے ہوئے کنٹینرز کے سامنے بھر پور نعرے لگائے گئے ، مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل ۔ ڈاؤن ود یو ایس اے کے نعروں سے علاقہ گونج اُٹھا
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رحمن ملک کے پاس اگر چند کالعدم مذہبی تنظیموں کی طرف سے یوم عشق رسول کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کے ثبوت ہیں تو وہ انھیں منظر عام پر لائیں۔ صرف الزامات لگانے ہی کافی نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ ان کی یہ ذمہ داری تھی کہ اگر کوئی کالعدم مذہبی یا سیاسی جماعت ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے
سید علی رضا تقوی کی شہادت کی ذمہ دار امریکہ نواز حکومت اور انتظامیہ ہے، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے
تحفظ ناموس رسالت ہمارا جزو ایمان ہے ، حکومت پاکستان امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ میں بھر پور انداز میں آواز بلندکرے
کوئٹہ ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نکالی جانے والی تحفظ ناموس ریلی میں شامل پر امن مظاہرین پر ہونے والی وحشیانہ فائرنگ پولیس گردی کی بد ترین مثال ہے ، ایم ڈبلیو ایم کوتہ کے ضلعہ دفتر سے جاری ہونے والی ایک بیان میں انہوں نے امریکہ نواز انتظامیہ کے اس طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سید علی رضا تقوی کی شہاد ت کی ذمہ دار امریکہ نواز انتظامیہ اور پولیس ہے ، اس لیے متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے فی الفور معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ، علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت توہین آمیز فلم بنانے پر احتجاجاً امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیتی ، لیکن نااہل حکمرانوں نے رسول اکرمۖکی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارا جزو ایمان ہے ، کوئی بھی غیرت مند مسلمان نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ، اس لیے اس توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک میں رد عمل کا اظہار ایک فطری عمل ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوامی جذبات کو کچلنے کی بجائے ملی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو دینی اقدار کے تحفظ کا احساس ہے تو انہیں اس اس اہم ایشو کو اقوام متحدہ میں اٹھا کر امریکہ کو امت مسلمہ سے معافی مانگنے پر مجبور کرنا چاہیے
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام یا رسول اللہ ریلی
ڈیرہ اسمٰعیل خان (وحدت نیوز) پہاڑ پورڈیرہ اسمٰعیل خان میں تحفظ ناموس رسالت ریلی جامعہ مسجد حضرت امام سجاد سے نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری فلاح و بہبود و تنظیم سازی محمد ناصر جعفری و دیگر علمائے کرام مولانا فدا حسین شاہ اور مولانا زاہد جعفری نے کی ۔ ریلی میں شریک سینکڑوں مظاہرین نے ناموسِ رسالتۖ پر ہر زہ سرائی کر نے والے ملعون ٹیری جونز اور شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ، احتجاجی ریلی مرکزی بازار سے گزرتی ہوئی جب لاری اڈا پہنچی وہاں اس نے ایک جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد ناصر جعفری نے امت مسلمہ سے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دسترخوانوں پر پلنے والے مسلمان حکمرانوں کے ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ، امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم بنا کر ملت اسلامیہ کی غیرت کو للکار گیا امریکہ کو اس کی ناپاک جسارت کا بھر پور جواب دینے کی ضرورت ہے،ریلی کے اختتام پر امریکی پرچم نذرِ آتش کیا اور دعائے خیر سے ریلی کا اختتام ہوا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک چھٹی کر کے اپنا دامن نہیں چھڑاسکتی، حکومت فی الفورملک میں موجود امریکی گماشتوں کو ملک بدر کرے۔
جنوبی پنجاب کے شہر کہروڑ پکا میں بھی یوم عشق رسول کے موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے گستاخ رسول امریکی پادری کے خلاف ریلیاں نکالیں گئیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا، ریلی بعد از نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد جعفریہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے ہوئی امام بارگاہ شیعہ اثنا عشری پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت معروف مذہبی و سماجی رہنما سید اصغر علی رضوی نے کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران فوری طور پر اپنے اپنے ملکوں سے امریکی سفارت خانے بند کر کے امریکی سفیروں کو ملک بدر کرے اور امریکہ سے تمام اسلامی ممالک سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ احتجاج کا سلسہ اس وقت تک جاری رکھاجائے جائے گا جب تک ملعون یہودی پرڈویوسر کو گرفتار کر کے سزائے موت نہیں دی جاتی اور اس توہین آمیز فلم کو یو ٹیوب سمیت تمام ویب سائیٹس سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ گستاخ نبی کے خلاف پُر امن ریلی نکالنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور ان ریلیوں پر پولیس گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔یوم عشق رسول ۖکے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کبیروالامیں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے ملتان روڈ کو مکمل طوربلاک کردیااور امریکہ و اسرائیل کے کلاف شدید نعرے بازی اور جھنڈے نذرآتش کیے، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین خانیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل
انصر عباس ، علامہ عابد حسین، عدیل زیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گستاخ نبی کے خلاف پُر امن ریلی نکالنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور ان ریلیوں پر پولیس گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، کراچی اور لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی ریلیوں پر کی جانے والی انتظامیہ کی پُرتشددکاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہیدناموس رسالت سید علی رضا تقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ماتھے پر گولی کھا کر پاکستان میں شیعیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
کبیروالا،جنوبی پنجاب،احتجاجی مظاہرہ،گستاخ رسول کے خلاف،کراچی کے واقعات کی مذمت،سید علی رضا تقوی کو خراج عقیدت پیش
گستاخ نبی امریکی پادری کے خلاف یوم عشق رسول کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی، ریلی دربارحضرت شاہ شمس تبریز سے شروع ہوئی اور ر علی چوک، دولت گیٹ چوک اورحسین آگاہی بازار ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی، ریلی میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سید سلطان احمد نقوی،علامہ احمد عباس گردیزی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا عمران ظفر، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم ظفر عباس شمسی، مخدوم حسن رضا مشہدی سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔
ریلی میں شریک ہزاروں افراد نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور ملعون امریکی پادری کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کی غیور عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلمان ایک ہیں ، گستاخ رسول کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم امریکی سفارتکاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد پاکستان کے دفع ہوجائیں ورنہ پاکستان اُن کے لیے قبرستان بن جائے گا۔
دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج جس طرح پورے پاکستان کے عوام یکجا ور متحد ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم امریکیوں سے سخت نفرت کرتی ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ یہودی کبھی بھی اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں اُنہیں جب بھی موقع ملا اُنہوں نے اسلام کے خلاف زہر اُگلا یہی وجہ ہے کہ کبھی قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی ہے تو کبھی گستاخانہ خاکے بنائے جاتے ہیں ، دشمن نے ہماری خاموشی سے ناجائز فائدہ اُٹھایا اور ہمارے نبی کی شان میں گستاخانہ فلم بنا ڈالی لیکن اب ان یہودیوں ایسا سبق سکھائیں گے کہ پھر کبھی اسلام کے خلاف کوئی سازش نہ کر سکیں۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام تر برائیوں کی آماجگاہ امریکی سفارتخانے ہیں جب تک ان کو بند نہیں کیا جاتا پاکستان میں امن قائم نہیںہو سکتا۔
اسلام ٹائمز۔ یوم عشق رسول ۖ کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ساہیوال میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لبیک یا رسولۖ احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعتہ المبارک کے بعد بعد جامع مسجد جعفریہ سے شروع ہوئی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر امریکی پادری کے خلاف نعرے درج تھے ، ریلی کے شرکاء امریکہ و اسرائیل مخالف شدید نعرے بازی کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ساہیوال کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام تر برائیوں کی آماجگاہ امریکی سفارتخانے ہیں جب تک ان کو بند نہیں کیا جاتا پاکستان میں امن قائم نہیںہو سکتاکیونکہ پاکستان میں جاری فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کی جڑیں امریکی سفارتخانوں سے ملتی ہیں ، اگر پاکستان حکمران چاہتے ہیں کہ ملک سے بد امنی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہو تو فی الفور امریکی سفارتخانوں کو بند کیا جائے۔
ایم ڈبلیو ایم کی ملتان میں لبیک یا رسولۖ اللہ احتجاجی ریلی
ملتان میں سب سے بڑی ریلی مجلس وحدت مسلمین ملتان کی جانب سے نکالی گئی ، جو کہ دربار حضرت شاہ شمس سے شروع ہوئی اور علی چوک، دولت گیٹ چوک اورحسین آگاہی بازار ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی جہاں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کیا
باغ(بیورورپورٹ)یوم عشق رسول کے موقع پر باغ میں دیگر مکاتب فکر کی طرح انجمن جعفریہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد اثناء عشری میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل ایک بڑا احتجاجی اجتماع منعقد ہواجس مین ضلع باغ کی تمام شعیہ تنظیموں کی بھرپور نمائندگی موجود تھی، احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے توہین رسالت پر مبنی ناپاک فلم کی اشاعت پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ اور اسرائیل کے متعصبانہ گٹھ جوڑ کا شاخسانہ قراردیا اور گستاخانہ فلم کی اشاعت پر ساری دنیا میں فوری پابندی عائد کرنے اور ملعون ٹیری جونز کو فوری پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ،مقررین نے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے ناموس رسالت پر اپنی جانوں کو قربان کر دیں گے مگر نبی آخرالزمان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ،مقررین نے مسلم امہ کے غیر موثر کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مسل امہ اس ناپاک جسارت کے خلاف فوری موثر کاروائی عمل میں لائے ،اجتماع سے علامہ محمد اقبال ساجدی،مولانا عبدالخالق،عالمہ سید ریاض حسین کاظمی،خواجہ منظور جعفری،خواجہ مشتاق جعفری،سید شبیر حسین گردیزیایڈووکیٹ،،وقار جعفری،اعجاز شہاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا،آخر میں ایک قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخوں کو سرعام پھانسی،امریکہ اور مغربی ممالک کا اقتصادی بائیکاٹ اور نیٹو کی سپلائی کی فوری بندش کا اعلان کیا جائے