وحدت نیوز (حیدرآباد) دعائے زہراہ ویلفیئر آرگنازیشن حیدرآباد کی جانب سے ماہانہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایام ماہ رمضان کی ٖٖفضیلت کے حوالے سے خطاب کیلئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی جنرل سیکریٹری خانم ہما مہدی جعفری کو مدعوکیا گیاتھا۔آپ نےکہا کہ ماہ رمضان برکت و رحمت اور طلب مغفرت والا مہینہ ہے یہ مہینہ تمام مہینوں سے افضل ہے یہ وہ مہینہ ہے جسمیں ہم اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اس ماہ مبارک میں ہماری سانسیں تسبیح شمار ہوتی ہیں ہماری دعائیں مستجاب ہوتی ہیں،خواہر ہما مہدی جعفری نے خطبہ شعبا نیہ کے چند نکات پیش کیے آپ نے کہاکے رسول خدا نے فرمایا کہ"اے لوگو!یقینا تمھارے نفوس تمھارے اعمال کے بدلے گروی ہیں انہیں استغفار کے بدلے آزاد کروالو،تمھاری کمر گناہوں کے بدلے بوجھ سے خمیدہ ہو چکی ہے سجدوں کو طوک دے کر اپنی پشت کو ہلکا کرو۔
آخر میں آپ نےکہا کہ یہ ماہ مبارک جس میں ہمارا ہر نیک عمل افضل ترین عبادت کا مقام رکھتا ہے تو اگر اس ماہ مبارک میں ہم کسی محتاج کی حاجت پوری کرتے ہیں جیسے کسی مستحق کو راشن دینا تو یہ عمل یہ عبادت صرف افضل ہی نہیں بلکہ یہ طرز عمل تو پروردگار کے عاشقوں کا ہیں لہذا اس ماہ مبارک میں جو ان اعمال کو انجام دیتا ہے یقینا پروردگار اس کا شمار بھی اپنے محبوب بندوں میں کرتا ہے۔نشست کے آخر میں سوال و جواب کاسیشن رکھا گیا۔
وحدت نیوز (لاہور) ہائی کورٹ نے وفاقی وصوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے روک دیا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کی جانب سے رٹ پٹیشن پرہائی کورٹ نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک پر امن سیاسی مذہبی جماعت ہے،ان کے کارکنان کو ہر طرح کی سیاسی ،مذہبی آزادی حاصل ہے،لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن کے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چینوٹ،جھنگ،بھکر اور سرگودہا میں مجلس وحدت مسلمین کے پرامن اور محب وطن کارکنان کو صوبائی حکومت کے ایما پر ضلعی انتظامیہ انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی صوبائی وضلعی انتظامیہ مجلس وحدت مسلمین کو کالعدم یا کالعدم جماعتوں سے روابط کا عنوان لکھے گا تو اسے اب توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا،مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر قومی سیاسی جماعت ہے،ہم نے ہمیشہ ہر ظالم اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کی،اور کسی بھی جابر اور آمر کے سامنے جھکنے سے انکار کیا،ہمیں اسی جرم کی پاداش میں پابند سلاسل کیا جارہا ہے،ہم مسلم لیگ ن کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے،بلکہ پہلے سے مضبوط ارادوں کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل و لیگل ونگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکمرانوں کے ایسے مظالم کیخلاف قانونی،سیاسی،عدالتی اور عوامی محاذوں پر اپنے کارکنان اور مفادات کا دفاع جاری رکھیں گے،گلگت میں ہمارے صوبائی رہنما برادر عارف قنبری کی رہائی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی سندھ،کمشنر کراچی سے ملاقاتیں ۔رمضان المبارک میں یوم علی علیہ السلام و یوم القدس کے روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ شہر میں17سے 22 تک بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔ شہر قائد کے عتراف میں کالعدم جماعتوں کی سر گرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں دہشتگر د کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے 21رمضان سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس عزاو مجالس سیکورٹی کے خصوسی سیکورٹی فراہم کی جائے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علی حسن نقوی ،علامہ صادق جعفری،علامہ احسان دانش، اصغر عباس زیدی، سید رضا نقوی ،سبط اصغر زیدی نے گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی سند غلام قادر تھیبو اورکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے یوم علی علیہ السلام اور یوم القدس کے حوالے سے ہونے والی سیکور ٹی سمیت دیگر اہم معاملات پر ہونے والی میٹنگ میں کیا۔
ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹر ی سیاسیات علی حسین کی سر براہی میں جانے والے وفد نے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبوسے شہر میں بڑھتے ہوئی کالعدم جماعتوں کی فعالیت اور ان کی آزادانہ سر گر میوں پر تشویش اظہار کیا اور انہیں توجہ دلائی کے یوم علی علیہ السلام و یوم قدس کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے اجتماعات سے قبل ان دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت نعت سنے والوں کے خلاف پولیس ایکشن کی مذمت کی ایڈیشنل آئی جی سندھ نے یوم علی علیہ السلام و یوم القدس کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات سمیت دیگر معاملات پراپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے کمیشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کی مناسبت سے رکھے جانے والی میٹنگ میں شرکت کی اور وہاں یوم علی و یوم القدس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واٹر بورڈ اورکے الیکٹرک انتظامیہ نے شہر کی عوام کو یر غمال بنا لیا ہے عوام گرمی و لوڈشیڈنگ سے اپنی جانیں دیں رہیں ہیں مگر یہ دونوں ادارے اپنی نا اہلی تسلیم کرنے کو تیار نہیں علی حسین نقوی نے کمشنر کراچی شعیب صدیقی مطالبہ کیا کہ 17رمضان سے 22رمضان المبارک شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور شہر کے مختلف علاقوں میں مجلاس و جلوس عزاء کے روٹس پر سوریج کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اس حوالے سے علی حسین نقوی نے کمشنرکراچی کو ملیر کے علاقے جعفرطیار سو سائٹی میں سوریج کی ابترصورتحال کے آگائی کیلئے ا نہیں علاقے کادورہ کرنے کی دعوت دی اور مطالبہ کیا کہ وہ ملیر سیوریج مسائل کا خود مشاہدہ کر کے عوام کی جان اس عذاب چھڑائی جائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی اور مرکزی ر سیکریٹر ی امور خارجہ سید شفقت شیرازی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گوجر انوالہ کے قریب ٹرین حادثہ میں قمیتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے نااہل وزرا ءاپنی منصبی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کے ترجمان بننے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور عوام کی ضروریات و سہولیات کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ۔ ملک بھر میں وہی سو سال سے پرانے ریلوے پٹڑیاں اور پُل زیر استعمال ہیں جو بیشترعلاقوں میں مکمل طور پر خستہ حال ہو چکے ہیں ۔ان پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں کی شہادت دہشت گردی کے تاثر کو بھی تقویت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحہ پر اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے جو فوری طور پر رپورٹ پیش کرے اور ذمہ داران کو سخت سزائیں سنائیں جائیں۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارئے اپنی ساخت کھو چکے۔ملک میں قاتل حکمران عوام پر مسلط ہیں۔شدید گرمی سے بارہ سو افراد اپنی کی اموات کی زمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت ہیں ۔بی بی سی جھوٹوں کا امام ہے مگر حکومت ایسے معتبر ادارہ سمجھتی ہے ۔ادارے نے بعض خبریں نشر کر کے مسلم امہ میں تقسیم در تقسیم کے یہودی فارمولا پر عمل کیا ہے ۔ریاستی ادارے دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں آپریشن ضرب عضب کو ملک و دین دشمن تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے، بصورت دیگر عوام پاکستان کا افواج پاکستان سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ولادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے کیتھولک گراؤنڈ کراچی میں کارکنان و صحافی حضرات کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں سمیت علامہ امین شہیدی ، علامہ نثار قلندی، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ مبشر حسن،حسن ہاشمی ،علامہ محمد علی ،علی حسین نقوی،آصف صفوی ،اصغر عباس زیدی،الفت عالم ،حیدر زیدی سمیت دیگرا کابرین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد افطار ڈنر کی پر وقار تقریب میں موجود تھے۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔گرمی ولوڈ شیڈنگ سے مرنے والے بارہ سو افراد کی اموات کی زمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت پر عائدہوتی ہے ۔اگر عوام نے ان غاصب حکمرانوں کو بھر منتخب کیا تو اس سے بڑے بحرانون کیلئے تیار ہوجائیں ۔حکمران حق حکمرانی کھو چکے عوام ان کے خلاف آٹھ کرڑیں ہوں ۔سکیورٹی ادارے اگر اپنا حقیقی کردار ادا کرتے تو آج اس ملک میں سانحہ کوئٹہ،پشاور،لاہور سمیت سانحہ مادل ٹاؤن جیسے المناک سانحات نہیں ہوتے ۔وفاقی حکومت و ریاستی ادارے کالعدم جماعتوں کی پورے ملک میں سر پرستی کر رہی ہے۔ ملک میں جاری اس دہشت گردی سے نجات کا واحدحل امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت ہے اور اس اتحاد اور و حدت کی مثال ہمیں نواسہ رسول ﷺ حضرت حسن علیہ السلام کی ذات اقدس کا بغور مشاہدہ اور ان کی سنت پر عمل کر کے ہی حاصل ہو سکتی ہے انشا ء اللہ شیعہ و سنی متحد ہیں اور ہم اپنی وحدت سے ملک خداد پاکستان میں اسلام دشمن عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے تیار کردہ ایجنڈوں کو شکست دیتے آئیں ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کا سامنہ رہے۔حکمران و ریاستی ادارے جان لیں کہ ملک کسی ریاستی ادارے کی نہیں عوام کی ملکیت ہے حکمران و ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ عوام ان کے خلاف اُٹھی تو ان کا اقتدار میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گا ۔دریں اثنا ء سر براہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے افطار ڈنر میں موجود علماء کرام و اکابرین سمیت صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ولادت امام حسن علیہ السلام پر مبارکباد پیش کی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کو سفارتی آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی سفیر کو طلب کر کے اس سے اس امر کی وضاحت لیں کہ پاکستانی شہری کو سعودی سرزمین پر کس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔اگر وہ کسی نا پسندیدہ سرگرمی میں ملوث ہیں تو انہیں عالمی قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا ۔ یہ جبری حراست محض اس بنا پر عمل میں آئی ہے کہ زید حامد طالبان ،داعش اور اسلام دشمن دیگر طاقتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کھل کر بولتے تھے۔انہوں نے ہر فوجی آپریشن کے نتیجے میں افواج پاک کی حمایت کی۔
انہوں نے یمن پر سعودی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔ ملک میں سرگرم طالبانی دہشت گرد قوتوں کی مخالفت سعودی حکومت کو ناگوار گزری ہے جس پر انہیں سزا دی جا رہی ہے جو سراسر جارحیت اور غیر منصفانہ طرز عمل ہے،انہوں نے کہا زید حامد سے ہمارے نظریاتی اختلاف ہیں لیکن ان کی گرفتاری پر ہمارا موقف اصولی ہے۔ اختلاف رائے ہر شخص کابنیادی حق ہے ، سعودیہ کو یہ استحقاق حاصل نہیں کہ وہ اس بنیاد پر کسی دوسرے ملک کے شہری کوسزا دے، سعودیہ کے اس عمل سے پاکستان کے ہر شہری کی تضحیک ہوئی ہے۔اس معاملے میں حکومت پاکستان کی خاموشی پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کے منہ پر طمانچہ ہے۔