وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ بخش علی خان جکھرانی، دائو، دودا پور امیر آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالص محمدی اسلام جس کے علم بردار امام خمینی تھے، اب عالمی انقلابی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے۔ نایئجیریا، سعودی عرب، بحرین سمیت دنیا کے درجنوں ممالک کے عوام سامراج مخالف اس انقلابی تحریک میں شامل ہوکر شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو رسوا کر رہے ہیں۔ آیة اللہ شہید باقر النمر کی شہادت آل سعود کے ظالمانہ اقتدار کے خاتمے اور ظالموں کے عبرت ناک انجام کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ اور آل سعود کے ہاتھ معصوم انسانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں، سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال ایک قاتل دہشتگرد کے طور پر کیا جائے۔ آل سعود دنیا بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے حامی اور سرپرست ہے، عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ طالبان، القاعدہ اور داعش آل سعود کے دیئے ہوئے تحفے ہیں، تکفیری دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آلِ یہود اور آل سعود کا خاتمہ ضروری ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ۳ جنوری کو ایکسپریس نیوز پر  فرقہ پرست ،متعصب، ذرخریدصحافی احمد قریشی کے پروگرام میں شہید آیت اللہ باقرالنمر اور اہل تشیع مقدسات کے خلاف زہرافشانی کرنے پر وحدت سوشل میڈیا ٹیم نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر، فیس بک اور واٹس اپ کے زریعےشدید احتجاج کیا، یہ احتجاج رنگ لایا اور ایکسپریس نیوز   نے اس پروگرام کی وجہ سے شیعیان علی علیہ سلام کی دل آزاری کرنے  پر معافی مانگ لی ہے۔

اطلاع کے مطابق ایکسپریس نیوز کی اتنظامیہ نے کہا کہ ۳ جنوری کے پروگرام میں ناظرین کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر ناظرین سے معافی مانگتے ہیں، ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس پروگرام میں پیش کی جانے والی رائے سے متفق نہیں جبکہ معاملے کی اہمیت کو مدِ نظر ضروری اقدامات اُٹھا لیے گئے ہیں اور تادیبی کاروائی کی جاچکی ہے۔

اس پروگرام کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئیٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے شدید احتجاج کیااور اس پروگرام میں احمد قریشی کی جانب سے آل سعود کی حمایت میں دیئے جانے والے بیان اور شیخ النمر کو دہشتگرد قرار دینے پر احمد قریشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسکے علاوہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے سوشل میڈیا ٹیم نے رابط کرکے ایکسپریس نیوز کے مالک اور احمد قریشی کو  احتجاجی کالز کرنے پر آمادہ کیا ، اس عوامی رد عمل کے بعد ایکسپریس نیوز نے معافی مانگ لی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ اپنے ادارے میں بیٹھے تین ناسوروں  احمد قریشی، مولانا طاہر اشرفی اور اوریا مقبول جان سے اپنے میڈیا آوٹ لیٹ کو پاک کریں، کیونکہ ان تینوں افراد کا مقصد مذہبی منافرات پھیلا کر پاکستان کی سالمیت کو کمزور کرنا ہے، اگر ایکسپریس کے مالک سلطان لاکھانی یہ کام کرنے سے قاصر ہیں تو ہم ان تینوں افراد کے جرائم میں سلطان لاکھانی کو بھی شریک جرم قرار دینے پر مجبو ہونگے۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) معاشرتی بگاڑ سے پیدا ہونیوالی خرابیوں کے نتیجے میں صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ضروری ہے کہ تعلیمات محمدؐ و آل محمدؐ کی ترویج او ر اشاعت کو منظم کیا جائے۔آج کا میلاداسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے میلاد مدینۃ العلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین تعلیمات محمد ؐو آل محمدؐ پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے اور تھوڑے عرصے میں ملکی فضا کو تبدیل کردیا ہے طاقت و قوت کا سرچشمہ و حدت ہے او رکوئی معاشرہ اس سے انکار نہیں کرسکتا۔شیعہ سنی اخوت کو پروان چڑھایاجائے مسلمان جتنے ایک دوسرے کے قریب ہونگے اتنے ہی طاقتور اور مضبوط ہونگے۔ہمیں کسی بھی طبقے کیخلاف تنقیدو نفرت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ہمیں برداشت اور ایک دوسرے کے احترام کو مقدم جاننا چاہئے،بعض مکاتب فکر کے کچھ لوگوں میں تنگ نظری دکھائی دیتی ہے اور وہ اپنے علاوہ پورے عالم اسلام کو کافر سمجھتے ہیں،آئیے آج عہد کریں کہ ہم اپنے اختلافات کو بلائے طاق رکھ امت محمدی کی عزت و وحدت کیلئے مل جل کرآگے بڑھیں گے۔

صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں شیخ باقر النمر سمیت 47افراد کے سرقلم کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،’’سعودیہ نواز‘‘ چینل نے باقرالنمر سمیت دیگر شہداء کی خبر کومنظر عام پر نہیں لائے،شیخ باقرالنمر کا قصور یہ تھا کہ وہ سعودی عرب میں جمہوریت اور شخصی آزادی کے حق میں تھے ،اسلام کے بادشاہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ شیعہ سنی لڑا کر حکومتیں پکی ہوتی ہیں شیخ باقرالنمر ایک عاشق رسولؐ اور بے گناہ انسان تھے انکے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے داعش کو پروان چڑھانے والے سن لیں کہ داعش کو اسرائیل اور یہودیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے طالبان اسرائیل اور یہودیوں کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں آج تک داعش اور طالبان نے کسی یہودی کمپنی کو نقصان نہیں پہنچایا،34اسلامی ممالک کا اتحاد ایران اور عراق کو کچلنے کا مشن ہے ،افغانستان ٹوٹ گیا اسکو بچانے کیلئے اسلامی ممالک نے اتحاد نہیں بنایا،سعودیہ میں شہزادوں کا جشن منانا جائز ہے جبکہ عید میلادؐ منانا درست تصور نہیں کیا جاتا۔اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن دشمنی نہیں ہوسکتی۔50ہزار بیگناہ اہل تشیع کو قتل کیا گیا،شہید باقرالنمرکی شہادت ضرور رنگ لائیگی سب علماء اکرام کی ذمہ داری ہے کہ شہید باقرالنمر کے قتل پر احتجاج کریں میلاد منانے والوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے،کراچی سے لیکر داتا دربار تک کتنے مزارات کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا لاہور ،راولپنڈی میں سڑکوں کے نام پر 15سے16مزارات کو گرایا گیا پاکستان میں شیعہ ،سنی جھگڑا نہیں ہے ،رحمت العالمین کے بابرکت مہینے میں ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے رب العزت پاکستان کو رہتی دنیا تک سلامت رکھے۔پی آئی اے،ریلوے سمیت دیگر اداروں کو خسارے کے نام پر پرائیویٹ کیا جارہا ہے اگر ادارے خسارے میں ہیں تو اربوں ،کھربوں روپے میٹروبس،اورنج ٹرین پر لگانے کی بجائے اداروں کی بہتری پر صرف کیے جائیں پاکستان کو جب بھی ہماری قربانی کی ضرورت پڑے گی ضرور دینگے۔قوم کو عزت و آبرو کیساتھ آگے بڑھیں گے۔دعا گو ہیں کہ فیصل آباد سمیت پاکستان میں امن و امان ،اتحاد،اخوت بھائی چارے کی فضا قائم ہو تاکہ سب مل جل کر کام کریں۔میلاد کی پروقار تقریب میں علامہ احسان علی جعفری،ملک بخش الٰہی،سید حسنین شیرازی،سید شاہد نقوی،ماسٹر بشیر خان،مولانا فضل کاظمی،علامہ ذاکر نقوی،مولانا تصور جعفری،عرفان حسینی،علامہ ضیاء الرحمن انوری،محی الدین کاظمی ایڈووکیٹ،مولانا حبیب رضا،مولانا منشاء سالک،سید مجاہد حسین،قاری عبدالحفیظ،چیئرمین یونین کونسل183چوہدری صباح بن ستار،سید صفدر رضا،پرویز اکر م میدانی ،مولانا محمد ابراہیم،علامہ فضل عباس،دلدار شاہ،سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام وذاکرین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (فیصل آباد/مری /اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کوآرڈینیٹربرائے شعبہ خواتین خانم سیدہ زہرا نقوی نے فیصل آباد ، مری اور اسلام آباد کے تنظیمی دورہ جات کیئے اس موقع پر منعقدہ تنظیمی اجلاسوں اور جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے پروگرامات سے خطاب کیا مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں انہوں نے سیرت پیغمبر اکرم ﷺپر روشنی ڈالی اور خواتین کو اسوہ حسنہ کی اتباءکی تلقین کی، انہوں نے مزید کہا کہ شہید شیخ باقر النمرکی شہادت آل سعود کے گلے کا پھندا ثابت ہوگی، شہید آیت اللہ باقر النمر نے یزید عصرکےمد مقابل  قیام کیااور مثل امام حسین ؑشہادت کو بیعت پر ترجیح دی ،سیاسی اختلاف کا مطلب کسی کا قتل نہیں ہوتا، آل سعود میں مخالفین کو برداشت کرنے کا مادہ موجود ہی نہیں ، شیخ نمرکی غیر منصفانہ سزائے موت کے بعداقتدار آل سعود کی الٹی گنتی شروع ہو گئی،ہم شہید کے پاک لہو سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف صدائے حق بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے آل سعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے جارح حکمرانوں حدا کے قہر اور عذاب کیلئے تیار ہوجائوتم نے ایک نمر کو راستے سے ہٹا یا ہے اب اس راہ میں ہزاروں نمر تمہارے مقابل آئیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو میں عالمی صورتحال اور پاکستان کے کردار کو زیر بحث لایا گیا۔علامہ ناصر نے کہا کہ دو برادر اسلامی ممالک میں تناو کی کیفیت دشمن کے ارادوں کو تکمیل تک پہچانے اور حوصلوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔اس وقت استکباری قوتیں عالم اسلام کے اتحاد و وحدت پر کاری ضرب لگانا چاہتی ہیں۔ اسلامی ممالک کے مابین سرد جنگ کودوستی میں تبدیل کرانے کے لیے پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا۔چونتیس ممالک کے فوجی اتحاد کے نام پر بننے والے متنازعہ الائنس کا ہمیں حصہ نہیں بننا چاہیے ۔یہ فوجی اتحاد عالم اسلام کی قوت میں اضافے کی بجائے امریکی و اسرائیلی مفادات کے حصول کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جو عالم اسلام میں تصادم کی راہ ہموار کرے گا اور امت مسلمہ کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے ۔بین الاقوامی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہمیں بیرونی دباو سے آزاد خود مختارخارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ سعودی مفادات پر مبنی پالیسی خطے میں پاکستان کو تنہا کر دے گی۔انہوں نے انسانی حقوق کے علمبردار اور ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر کو پھانسی دینے کی بھی شدید مذمت کی اور اسے عدل و انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیا۔

چوہدری شجاعت نے علامہ ناصر عباس کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کو دونوں اسلامی ممالک کے درمیان ثالثی کا ہی کردار ادا کرنا چاہیے ۔اس وقت عالم اسلام کو اتحاد و اخوت کی ضرورت ہے تاکہ سامراجی طاقتوں کو امت مسلمہ کے خلاف اہداف کے حصول میں رکاوٹ کا سامنا رہے، او آئی سی کی موجودگی کے باوجودسعودی قیادت میں بننے والا فوجی اتحادفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ثبوتاژ کرے گا،  شیخ باقرالنمر کی سزائے موت نے عالم اسلام میں بے چینی کی لہر پید اکی ہے۔


واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تیزی سے تبدیل ہوتی قومی وبین الاقوامی صورتحال کے پیش نظرپاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قیادتوں سے فوری رابطے کا آغاز کردیا ہےوہ  سعودیہ اور ایران کے مابین موجودہ تنازعہ کے حل اور سعودی قیادت میں فرقہ وارانہ بنیاد پرتشکیل کردہ فوجی اتحاد سے پاکستان کی لاتعلقی کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے خیر العمل فاؤنڈیشن بلا تفریق عوامی خدمت کا شعار کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہے۔خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان گلگت ریجن کی جانب سے حالیہ زلزلے کے متاثرین میں دو لاکھ دس ہزار کی خطیر رقم تقسیم کی گئی ۔حالیہ زلزلے کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں جانی نقصانات کے علاوہ رہائشی مکانات اور باڑہ جات کو جزوی نقصانات پہنچے۔خیر العمل فاؤنڈیشن کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کے دورہ جات کرکے نقصانات کی تفصیلات جمع کیں ،جملہ نقصانات کے پیش نظر متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سیکرٹری خیرالعمل بختاور خان نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا شعار ہے اور لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں حتی الوسع عوام کی خدمت جاری رکھی جائیگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree