وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ چارسدہ کچہری میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے بروقت کاروائی کر کے قوم کو بڑے سانحہ سے بچا لیا ہے۔ سیکورٹی اداروں کی یہ پیشہ وارانہ کارکردگی لائق ستائش ہے۔ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے اسی عزم و حوصلہ کی ضرورت ہے۔وطن عزیز میں قیام امن کے ذمہ دار اداروں کواگر سیاسی دباؤ سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے تو انتہا پسندی کے خلاف مطلوبہ نتائج کے حصول میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف رینجرز آپریشن کی مخالفت کرنے والے ہی ان مذموم عناصر کے مرکزی سہولت کار ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں موجود مسجد کی طرف سے رینجرز آپریشن کے خلاف عدالتی چارہ جوئی دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ان کی وابستگی کا کھلم کھلا اظہار ہے۔ہزاروں بے گناہ معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا ایک لفظ ادا نہ کرنے والے ان عناصر کا دہشت گردوں کی ہلاکت پر واویلا حقیقت سمجھنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدی نگرانی کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ ان مدارس کے خلا ف بھی کاروائی کی جائے جہاں وطن عزیز اور اسلام کے دیگر مسالک کے خلاف نفرت کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا پنجاب میں رینجر ز کے آپریشن میں لمحہ بھرتاخیربھی انتہا پسند عناصر کے لیے نفع بخش ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں کمین گاہوں سے بچ نکلنے کا موقعہ دیے بغیر فوری آپریشن کا آغاز کیا جائے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پولیس کے دلیرانہ اقدامات نے عوام کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انتہاپسند عناصر کی مکمل پسپائی تک اسی عزم و حوصلہ اور تیزی کے ساتھ اہداف کی طرف بڑھنا ہو گا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں، جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خاتمے سے ملک میں امن قائم ہوگا۔ ان خیالات کااظہاراُنہوں نے ملتان میں ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ملک عامر کھوکھر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا مرکز ہے اور اولیاء اللہ کی سرزمین ہے ،ملتان کے امن کو کسی کو پامال نہیں کرنے دیں گے، ملکی سیکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں قومی خدمت سے سرشار اپنا کردار ادا کررہی ہیں، علماء اور مذہبی جماعتوں سمیت ہر شہر کافرض ہے کہ ملکی سلامتی کودائو پر لگانے والوں کو بے نقاب کرے۔

 اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ملکی سلامتی اور بقاء کے لیے کسی تفریق اور امتیاز کے بغیر دہشتگردی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی تعلیم دینے والوں کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے، پنجاب اور باالخصوص جنوبی پنجاب میں رینجرز کے آنے سے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز ہوں گی۔ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کرے چاہے وہ کسی بھی لباس یا شکل میں موجود ہوں۔ اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل محرم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو عزاداری کے مسائل کو حل کرے، علامہ اقتدار نقوی نے ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ملتان سے ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور مساجد کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تعلیم کی جانب سے پہلی ٹیچر ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد18,19  فروری کو اسلام آباد میں کیا گیا ،جس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے اساتذہ نے بھر پور شرکت کی ۔ اس پروگرام میں قائداعظم یونیورسٹی، اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی، بیکن ہائوس سکول اور دیگر بین الاقوامی معیارات کے حامل اداروں کے معروف اساتذہ جن میں ڈاکٹر اسد عباس، عمیر قریشی، ڈاکٹر آفتاب شامل تھےنے لیکچر زدیئے۔ ورکشاپ میں ٹیچر ٹرینگ حکمت عملی کے رویوں کی مدیریت، سوالات کے طریقہ کار ، ٹائم منیجمنٹ ، معیاری ٹیچنگ کے اصول، لیکچر کی تیاری، تعلیم و تربیت ، ہمارانظام تعلیم، مجلس وحدت مسلمین کا سفر خدمت و ہدایت کا سفر جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ۔ انشاء اللہ یہ ورکشاپ پورے ملک میں اساتذہ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے انھیں آپس میں مربوط کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔تمام شرکاء نے اس تعلیمی ورکشاپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی ورکشاپش کا انعقاد کیا جائے اس سے نہ صرف مل بیٹھنے کا موقعہ ملتا ہے بلکہ تنظیمی امور میں کیسے مربوط رہنا ہے ، کا تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ اس دو روزہ ورکشاپ سے علامہ ناصر عباس جعفری ،علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی اور دیگر مختلف یونیورسٹیز کے اسکالرز نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ کے آخری روز علامہ اعجاز بہشتی نے تربیتی موضوع پر لیکچر دیا جسے اساتذہ نے بہت سراہا اور علامہ صاحب کی گفتگو کو نہایت موثر قرار دیا ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے  محفلِ دعا و مناجات کا انعقاد کیا گیا اور جسکے بعد تمام اضلاع کی مسؤلین و  خواهران سے روزِ مادر کے حوالے سے میٹنگ کی گئی. نشست کا باقائده آغاز دعأ و مناجات سے کیا گیا.  تلاوتِ دعائے توسل خواہر نایاب (ڈپٹی سیکرٹری ضلع وسطی) نے کی ، جسکےبعد حالاتِ حاضره پر خواہر ندیم زہرہ (مسؤل شعبہ تعلیم و تربیت ضلع وسطی) نے خطاب کیا۔بعد از خطاب سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم آزاد  کشمیر علامہ  تصور جوادی  انکی اہلیہ اور ت سهون، لاهور، پشاور  اور دیگر سانحات میں زخمی ہونے والوں کی جلد شفا یابی کیلئے دعا کی گئی،  اس کے بعد سورۃ فاتحہ برائے بلندی درجات تمام شهداء ملتِ جعفریہ و شهداء سہیون و لاہور و پاکستان کی گئی اسکے بعد میٹنگ بمناسبت "میلاد خاتونِ جنت(ع) اور بچت بازار"کا آغاز خواہر بنین زہرہ معاون مرکزی  سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے کیا۔جس  میں میلاد و جشن، اور بیتِ زہرہ(ع) و بچت بازار کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی گئی اور نشست کا باقائدہ اختتام دعائے سلامتی  امام زمانہ عج اور ملتِ تشیع کی صحت و سلامتی کی دعا سے کیا گیا۔

وحدت نیوز (ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روبط خواہر لبانہ کاظمی اور مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود خواہرفرحانہ گلزیب کی سربراھی میں خوہران کے ایک وفد نے شہید ڈاکٹر قاسم کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے اور شہید کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا ہے ۔ شہید کے اہلخانہ نے مجلس کی خواہران کا شکریہ ادا کیا اور کہا دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح سے ہمارے حوصلے پست ہو جائیں گے ۔ یہ دشمن کی بھول ہے ۔شہید کا خون رائیگان نہیں جاتا ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہونگے ۔ قربانی تو اخلاص کا نام ہم سب کی دعا ہے اللہ اپنی بارگاہ میں ہمارے شہید کی قربانی قبول فرمائے ۔ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور کامیاب ہونگے ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ہم حق پر ہیں ورنہ ہم کبھی ان تکفیری دشمنوں کا نشانہ نہ بنتے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی امان زمانہ عجج کے صدقے میں مجلس کے تمام لوگو ں کی حفاظت فرمائے اور  انہیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سیدہ زہراء نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی صاحبزادی کے انتقال پر لاہور میں ان کے گھر جاکر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تعزیت پیش کی ہے اور مرحومہ کے لئے  دعائے مغفرت کی ،مرحوم مفتی جعفر حسین  کی بیٹی پروفیسر نرجس خاتون کا 19 فروری کو انتقال ہوا تھا اور 21 کو مرحومہ کا قل تھا ۔   مرحومہ کی فیملی نے خانم سیدہ زہراء نقوی کا شکریہ ادا کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے کردار کی تعریف کی اور اسے ملت پاکستان کےلئے ایک امید کی کرن قرار دیا،مرحومہ کےخاوند نے علا مہ راجہ ناصر عباس جعفری کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے جس طرح وہ شیعہ اور سنی وحدت پر دن رات کام کررہے ہیں در حقیقت مفتی جعفر حسین کا بھی یہی خواب تھا ۔ ہم سب کی دعائیں علامہ راجہ ناصر عباس کے ساتھ ہیں ،اللہ انہیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree