The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور صوبائی صدر سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع گھوٹکی مولانا معشوق علی قمی کی دادی جان کے انتقال پر تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، خدا وند متعال سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جناب سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا اللہ
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی وفد نے مرکزی صدر وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کی قیادت میں چئیرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد نے علامہ راجا ناصر عباس حفظہ اللہ کو ایم ڈبلیو ایم کے چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی گفتگو میں نہج البلاغہ و قرآن کریم کے مطالعے اور معاشرے میں ان کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی کو معطر قرآن پاک کا نادر و خوبصورت نسخہ ہدیہ کیا گیا۔وفد نے زیر تعمیر جامعہ ولایہ بھارہ کہو سترہ میل کی شاندار تعمیرات کا مشاہدہ کیا اور قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اس علمی دانشگاہ کی منفرد طرز تعمیرکی کاوش کو سراہا۔
وحدت نیوز(اصفہان) ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان، حالیہ دورے پر ایران تشریف لے گئے ہیں۔ اس موقع پر 30 ممالک کی نمایاں علمی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات، بشمول مسلم و غیر مسلم دانشوروں، نے مختلف کانفرنسوں میں مشرقی تمدن، ثقافت اور عالمی سیاسی صورت حال پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔ ڈاکٹر ناصر عباس شیرازی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خطہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ چیلنجز اور امکانات پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
دورے کے دوران مجلس وحدت مسلمین ایران کے شعبہ اصفہان کے صدر حجت الاسلام سید محسن نقوی اور نائب صدر سید اسرار عباس نقوی نے ڈاکٹر ناصر عباس شیرازی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمان کی اصفہان آمد پر خیرمقدم کیا گیا اور تنظیمی امور کے حوالے سے گہرا تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے اختتام پر مہمان کو اصفہان کی ثقافتی سوغات بطور یادگار پیش کی گئی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ کے اراکین کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ملت کے تنظیمی استحکام اور قومی وحدت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
نئی کابینہ میں علمی، تحریکی اور انتظامی بصیرت رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے تاکہ مجلس وحدت مسلمین کو ایک مضبوط و فعال پلیٹ فارم کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔نئی مرکزی کابینہ کے اراکین کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔
1-وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی 2-مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی 3-مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی 4-ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی 5-مرکزی صدر علما ونگ علامہ سید حسین عباس گردیزی 6-سیکریٹری نشر و اشاعت و کنوئیر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی7- سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی8-مرکزی سیکریٹری رابطہ و ترجمان محسن شہریار زیدی 9-مرکزی آ فس سیکرٹری ملک اقرار حسین علوی10- مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ تصور علی مہدی 11-مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاہد علی خان 12۔صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدارحسین نقوی
چیئرمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ کے اعلان کے موقع پر کہا کہ یہ نئی ٹیم ملت اور وطن کی خدمت، قومی وحدت، اور دینی شعور کے فروغ کے لیے شب و روز کام کرے گی۔ ہم نے باصلاحیت، باکردار اور محنتی افراد کو ساتھ ملا کر ایک مضبوط ادارہ سازی کی بنیاد رکھ دی ہے۔"
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین و غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ دنیا بھر کے مظلوم متحد ہو کر ظالموں کے خلاف میدان عمل میں آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے برآمد ہونیوالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجمن محبان اہل بیت جیکب آباد کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بچوں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم اور عالمی خاموشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران بچوں نے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کے علامتی جنازے اٹھا کر اسرائیلی جارحیت پر شدید احتجاج کیا اور اقوامِ عالم کی بے حسی پر سوالات اٹھائے۔ پریس کلب جیکب آباد کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین و غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ دنیا بھر کے مظلوم متحد ہو کر ظالموں کے خلاف میدان عمل میں آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی استقامت نے اسرائیل جیسے ظالم قوت کو ہزیمت سے دوچار کیا ہے۔ آج اسرائیل ظلم و بربریت کی علامت بن چکا ہے۔ مگر افسوس کہ ابھی تک افغانستان کے طالبان نے اس ظلم کے خلاف احتجاج میں لب کشائی نہیں کی۔ جبکہ اردن کے شاہ، مصر کے جنرل سیسی، ترکی کے اردوغان اور سعودی حکمران سبھی امریکا و اسرائیل کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انجمن محبان اہل بیت کے صدر سید مظہر علی شاہ نقوی نے کہا کہ ہم غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں اھل حق مصروف پیکار ہیں۔ ہم رہبر معظم کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ابوبکر سومرو، اور مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر سید کامران علی شاہ بخاری نے بھی خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن 3، 4 مئی کو گلگت میں منعقد ہو گا
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن 3، 4 مئی کو گلگت میں منعقد ہو گا۔ جس میں آئندہ تین سالوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین احمد اقبال رضوی اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خصوصی شریک ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا دو روزہ صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن تین اور چار مئی 2025ء کو ہوگا۔ جس میں تمام اضلاع سے صوبائی شوری کے اراکین شریک ہونگے۔ تمام پونٹس اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور نئے صوبائی صدر کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرکزی عہدیداران کے سامنے ووٹنگ ہو گی اور نئے میر کارواں کا اعلان بھی ہو گا۔
وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور آئی جی خیبر پختونخواہ کے ہمراہ پارہ چنار ضلع کرم کا دورہ،اس دوران انجینئر حمید حسین طوری نے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک اہم جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹل پارہ چنار روڈ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ ہماری شہ رگِ حیات ہے۔ اس کی سلامتی اور بحالی ہمارے لیے قومی وقار اور عزت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چپھری سے لے کر تری منگل تک تمام راستوں کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے اور فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنار کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال اپگریڈیش، ادویات کی فراہمی، آکسیجن پلانٹ و دیگر سہولیات کی فوری فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی، ایم این اے انجینئر حمید حسین نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سید شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور دیگر فوجی و سول آفسران کے ہمراہ لوئر کرم صدہ میں منعقدہ جرگے میں بھی شرکت کی۔ انجینئر حمید حسین نے مرکزی امام جمعہ والجماعت آغائے فدا حسین مظاہری سے ملاقات کی اور انکی احوال پرسی اور عیادت بھی کی۔ ضلعی آفس میں عمائدین اور مشران سے بھی ملاقات اور مسائل پر تفصیلی گفتگو۔
وحدت نیوز(لاہور) بانی امام خمینیؒ فاؤنڈیشن پاکستان سید امیر علی شاہ کی نماز جنازہ علامہ سید امتیازعباس کاظمی کی زیراقتداء امامیہ مسجد سمن آباد نزد شباب چوک لاہور میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سید مروت علی شاہ سابق( IG ) خواجہ محسن عباس، سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امیر عباس مرزا رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان،خواجہ میثم عباس فخرایشیانویدشاہ ،ظہیرشاہ موسوی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود شیخ عمران علی ،صوبائی سیکرٹری مالیات سید فصاحت علی بخاری ،ضلعی صدر مرزا نجم عباس خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری برادر نقی مھدی ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید سجاد حسین نقوی ، برادر شعیب ، علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سید تاثر رضا نقوی عدنان علی ،عمار نقوی ،سید خرم عباس نقوی و دیگرنے شرکت کی۔
وحدت نیوز(مری) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس، مری و لاہور میں سرکاری اراضی پر قبضوں کا تفصیلی جائزہ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ مری میں منعقد ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے کی۔
اجلاس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سینیٹر بلال مندوخیل، سینیٹر حسنہ بانوسمیت وزارتِ ہاؤسنگ کے اعلیٰ حکام، ڈی جی اسٹیٹ، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر مری، اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی پی او مری، ڈی جی پی ڈبلیو ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مری کے کشمیر پوائنٹ اور لاہور کی وفاقی کالونی میں سرکاری اراضی پر قبضوں (انکروچمنٹ) کے مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی نے کمیٹی کو مری میں 36 کنال متنازعہ اراضی سے متعلق عدالتی کارروائی اور آئندہ سماعت (8 مئی) کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے بھی کمیٹی کو اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی کالونی لاہور میں 16 کنال قابض شدہ اراضی سے متعلق پی ڈبلیو ڈی حکام نے اجلاس کو مکمل صورتحال سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ قابض شدہ اراضی واگزار کرانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات فی الفور کریں۔
قبل ازیں، سینیٹر ناصر بٹ اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی مری، ڈی پی او مری اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ 36 کنال قابض شدہ اراضی کا دورہ کیا اور محکمہ مال، ٹی ایم اے مری اور پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید اسدعباس نقوی ، صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی ودیگر قائدین نے امام خمینیؒ فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی سید امیر علی شاہ کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم قائدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ لاہور شہر کی فضا آج ایک محبِ اہل بیت، ایک دردمند دل اور ایک بےلوث خدمت گزار کی جدائی پر سوگوار ہے۔ جناب امیر علی شاہ کی وفات حسرت آیات کی اندوہناک خبر نے دلوں کو غم زدہ کر دیا ہے۔مرحوم ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جن کی دینی بصیرت، سیاسی شعور، سماجی وابستگی اور عزاداری سے والہانہ لگاؤ ہر محفل کا مرکزِ نگاہ تھا۔وہ اخلاص، محبت، انکساری اور خدمت کے پیکر تھے۔ ان کی شرکت مجالسِ عزاء کی رونق اور جلوس ہائے عزاء کی روح ہوا کرتی تھی۔مرحوم کو حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر و فلسفہ سے گہرا عشق تھا۔ مرحوم امام خمینی فاونڈیشن پاکستان کے بانی تھے۔ انہی افکار کی روشنی میں وہ ملتِ جعفریہ کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر صفِ اول میں نظر آتے۔خواہ کوئٹہ ہو یا پاراچنار، گلگت ہو یا بلتستان، یا مظلومینِ عالم کی حمایت میں جناب امیر علی شاہ ہر احتجاج کو اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داری جان کر شریک ہوتے اور اپنے کردار سے حق کا علم بلند رکھتے۔اگرچہ آج وہ ہمارے درمیان نہیں، مگر ان کی نرم گفتاری، روشن خیالی اور پُرخلوص خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قائدین نے کہا ہے کہ جناب امیر علی شاہ کے انتقال پر مرحوم کے خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، مرحوم امام خمینی فاونڈیشن پاکستان کے بانی تھے۔ وہ ملتِ جعفریہ کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر صفِ اول میں نظر آتےتھے ۔دینی بصیرت، سیاسی شعور، اخلاص، محبت، انکساری اور خدمت کے پیکر سماجی وابستگی اور عزاداری سے والہانہ لگاؤ ہر محفل کا مرکزِ نگاہ تھے ۔خدا وند متعال سے دعاگو ہیں کہ صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین یااللہ