گلگت بلتستان میں جاری رفاحی منصوبے ایم ڈبلیوایم کی خطے سے محبت کے عکاس ہیں، نثارفیضی

06 جون 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود اور خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی نے کہا کہ 8 جون کو گلگت بلتستان کے عوام اپنی قسمت بدلنے کے لیے خیمے پر مہر لگا ئیں گے وہ ہوشیار اور بیدار ہو چکے ہیں ووٹ کی قدروقیمت کو سمجھتے ہیں اب وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آنے والے باریوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دینگے اور ان لوگوں کو اسمبلی میں پہنچائیں گے جو انکی حقیقی معنوں میں خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تاریخی جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے باریوں کی سیاست کرنے ،کرپٹ اور اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کے حق میں دے دیا ہے گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کی رفاہی خدمات نے عوام کو یہ احساس دلایا ہے کہ علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لیئے اسی جماعت کو آگے آنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے تفصیلی دورہ کے بعد واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چیئر مین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثار علی فیضی نے اپنے گلگت بلتستان کے دورہ کے دوران خیرالعمل فاؤنڈیشن کی طرف سے مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل مسؤلین کو کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی نثار علی فیضی نے اپنے دورہ کے دوران طورمک واٹر پروجیکٹ ، ہلدی خپلو میں امام بارگاہ کے پروجیکٹ، شروٹ اور نروٹ گلگت میں مکانات کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، صادق آباد گمبہ سکردو میں امام بارگاہ کے پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور نلتر گلگت میں مسجد کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر انہوں نے علاقو ں کے معززین سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں کی عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثار علی فیضی نے معززین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور عوامی خدمت اسکا شعار ہے ہم پچھلے کئی سالوں سے گلگت بلتستان میں عوامی خدمت میں مشغول ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت جی بی کی عوام کو خوشحال اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree