خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع شکارپور کے زیر اہتمام عالمی یوم کینسرکے موقع پر آگہی سیمینار کا انعقاد

06 فروری 2018

وحدت نیوز(شکارپور) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح بھبود مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے  لکھی غلام شاھ میں عالمی کینسر ڈے کے موقع پر آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا  جس میں ضلع شکارپور کے ماہر ڈاکٹرز اور لکھی کے معززین نے خطاب کیا اور شرکاءکوآگاہی دی جس میں ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب ڈاکٹر محمد حنیف عباسی ڈاکٹر آفتاب احمد میمن لالا کاظم علی خان صیف اللہ میمن نذیر احمد میمن اور دوسرے معززین نےلوگوں کو کینسر کے موذی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی  تدابیر بتائی اس سیمینارمیں شہر کے معززین نےکہا ایسے فلاحی کام جاری رہنے چاہئیں   اورعوام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئے، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوش لائق تحسین ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree