علامہ راجہ ناصرعباس نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف مکتب تشیع پاکستان کے امور بلکہ عالمی امور سیاست میں بھی گہری نظر رکھنے والے دور اندیش راہنما ہیں، نگہت زہراء نقوی

17 فروری 2024

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین کی شعبہ خواتین قم کی صدرسیدہ نگہت زہراء نقوی نے اپنے ایک پیغام میں ایام اعیاد کے موقع پر تمام مسلمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ایام مبارکہ میں قائد وحدت نے اپنی سیاسی بصیرت اور فہم سے نہ صرف مکتب تشیع بلکہ تمام مکاتب کے پیروکاروں کو جو خوشی پہنچائی ہے وہ بیمثال ہے ۔ہم انتخابات میں بہترین حکمت عملی اپنانے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خداوندِمتعال سے دعا گو ہیں کہ یہ کامیابی ظہور امام عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے مقدمات میں سے قرار دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree