عزاداری سید الشہداء علیہ سلام بقائے اسلام کی ضمانت ہے ، معصومہ نقوی

20 جولائی 2023

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امامبارگاہ ٹھٹھی شرقی میں سالانہ ذاکرات و عزاداری ماہ محرم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع چینیوٹ کی ذاکرات اور مومنات نے شرکت کی اس اجلاس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقصد عزاداری ابا عبداللہ الحسین کے عنوان سے خطاب کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا ہمارے لیے بیش بہا خزانہ ہے اور منبر حسینی سے پیغام کربلا کو عام کرنی والی ذاکرات عزاداری کی خدمت کر رہی ہیں مجلس حسین علیہ السلام میں تمام فرقے اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں لھذا تفرقہ انگیزی اور شر پھیلانے والے مواد سے دوری اختیار کرنی چاہیے ذاکرات کو چاہیے کہ فضائل و کمالات اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ علم و پیغام اور سیرت و کردار محمد و آل محمد بھی بیان کیئے جائیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ذاکرات ایسے اشعار مجالس میں عام کریں جو حماسی ہوں اور جوش و ولولے اور فکری حوالے سے انقلابی و تحرک کا باعث بنیں شاعری شرک آمیز اور مبالغہ آرائ سے پاک ہونی چاہیئے محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے جاری کردہ ماہ محرم الحرام شیڈول کی تفصیلات بھی بیان کیں



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree