نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے ،سیدہ معصومہ نقوی

22 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)23 مارچ یوم قرار داد پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر اورخدا کی عظیم نعمت ہے، نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقا اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ تئیس مارچ کا دن ہر سال اہل پاکستان کو اس جذبے کی یاد دلاتا ہے جو قیام پاکستان کا باعث بنا،قیام پاکستان کا مقصد‘ اسلام کی سربلندی قائم کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان میں اسلامی قوانین کا نفاذ کرکے اسلام اور خوشحالی کی طرف گامزن کرناہے  آج کے دن ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کی بنیاد رکھی اور پھر ایک عظیم تحریک اور بے مثال قربانیوں کے بعد ایک علیحدہ اسلامی ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جہاں آج ہم آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا موجودہ ملکی حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ جس ملک کو دیگر اسلامی ممالک کی قیادت کرنی تھی آج اس ملک کی اپنی عوام چوروں  لٹیروں اور انکے بیرونی آقاوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے اس میں کوئ شک نہیں کہ شہیدوں کی یہ سرزمین عظیم ہے اور اس میں بسنے والی قوم بھی عظیم ہے  اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لیے قوم میں فقط اس جزبہ حریت و آزادی اور نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جو 23 مارچ 1940 کے مسلمانوں میں موجود تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree