مہسا امینی کی موت پر آنسو بہانے والے افغان طالبات کی شہادت پر ڈرامائی طور پر خاموش ہیں، ممبر پنجاب اسمبلی زہرا نقوی

02 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر شیعہ برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان شیعہ برادری کے لئے غیر محفوظ بنتا جا رہا ہے اور طالبان حکومت انہیں تحفظ دینے میں سنجیدہ نہیں ہے، پے در پے تعلیمی اداروں اور مساجد پر حملے سیکڑوں معصوم جانوں کی شہادتوں کا باعث بنے لیکن ان کے تحفظ کے لئے  اقدامات نہیں کئے جارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات افغان قوم و ملک کا تابناک مستقبل اور اپنے والدین کا سہارا اور امید تھے، اس دل دہلانے والے واقعے اور شیعہ نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا اور ادارے جو ایک ایرانی خاتون مہسا امینی کی اچانک موت کو قتل کا پروپگینڈہ بنا کر پوری دنیا کے میڈیا پر واویلا کر رہے تھے، وہ کابل میں شہید ہونے والی طالبات کے لئے آواز کیوں نہیں اٹھا رہے، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کے اس منافقانہ رویہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ واضح رہے کہ کل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں کاج تعلیمی سینٹر میں ہونے والے دہشت گردانہ خودکش  دھماکے میں بتیس سے زائد افراد شہید اور پینتیس دیگر زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر طالبات ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree