اتحاد و وحدت کے ذریعے ہم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں، معصومہ نقوی کاجماعت اسلامی کی تقریب سے خطاب

19 ستمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ ایک اہم پروگرام میں جماعت کی خصوصی دعوت پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ اربعین کے دن کی مناسبت سے اس نشست کا انعقاد ایک خاص معنی رکھتا ہے۔ چھلم امام حسین (علیہ السلام) کے دن کی یاد منانا یعنی آج بھی ہم تمام مسلمان یزید و یزیدیت سے اظہار برائت کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ خدا کا بیان کردہ حلال قیامت تک حلال ہے اور اس کا بیان کردہ حرام قیامت تک حرام ہے آپ تمام  معزز خواتین کا شمار احرار میں ہوتا ہے جو اسلامی شریعت کی بقا کے لیے اربعین حسینی کی تاریخ میں مل بیٹھی ہیں اور پاکستان میں نافذ ہونے والے ایسے قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں جو اللہ کی شریعت میں سختی سے منع ہے۔

انہوں نے کہا اسلام کے خلاف بین الاقوامی سازشوں میں سے ایک انسانیت کو دور جاہلیت کی طرف واپس پلٹانا اور انسان اور جانور کے فرق کو مٹانا ہے اسی سازش کی ایک کڑی پچھلے دنوں ہم سے بعنوان علماء قرآن بورڈ شادی کے لیے نئے قوانین سے متعلق رائے مانگی گئی تو میں نے وہ ہی اصولی اور قرآنی موقف ان کے سامنے واضح کیا کہ جب شریعت میں شادی سے متعلق واضح اور روشن قوانین موجود ہیں تو ان کے مقابلے میں کوئی بھی قانون سازی بدعت ہے اور فحاشی و دیگر معاشرتی ،اجتماعی اور اخلاقی مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہونگیں ٹرانس جینڈر سے متعلق قوانین سازی بھی در اصل خنثی مردوں اور عورتوں کے حقوق کی حفاظت میں غیر شرعی روابط اور اختلاط کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔

 ان کا کہنا تھا اسلام میں خنثی افراد سے متعلق واضح قوانین موجود ہیں کہ وہ مرد شمار ہونگے یا عورت لیکن صرف احساسات اور خواہشات کی بنا پر کسی کو بھی حق نہیں دیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی جنسیت کو ظاھری طور پر تبدیل کرکے جنس مخالف میں شامل ہو جائے۔ ان قوانین کے خلاف تو قانونی ماہرین کی مدد سے ہی کوئی حل نکالا جاسکتا ہے لیکن عوام اور خواص کو شعور دینا ہماری ذمہ داری ہے۔آخر میں اس فورم کے ذریعے میں یہ پیغام بھی دینا پسند کروں گی کہ اتحاد اور وحدت کے ذریعے ہم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں جس میں سے استعماری اور طاغوتی طاقتوں کا ایک طاقتور حربہ اور سازش فرقہ واریت کا فروغ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree