رہنما ایم ڈبلیوایم و پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں کنیز فاطمہ کا سندوس غازی کالونی کا دورہ

09 جولائی 2021

وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں کنیز فاطمہ نے سندوس غازی کالونی کا دورہ کیا جہاں خواتین کے وفد سے ملاقات کی اور وہاں کے مسائل سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

خواتین وفد سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا اہم جز ہیں اور خواتین کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے جب تک ہم سنجیدہ نہیں ہوں گے خواتین اسی طرح پسماندگی کا شکار رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مختلف انداز سے مشکلات درپیش ہیں جس کی بنیادی وجہ سابقہ ادوار میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔خواتین کو تعلیم کے حوالے سے متعلقہ حقوق فراہم کرنے سے اگر ایک طرف ان کے اندر اعتماد کی فضا قائم ہوگی تو دوسری جانب وہ معاشی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر سکیں گی اسی سے ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree