قم المقدس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ امورِ خارجہ کے میڈیا سیل کا اجلاس

23 ستمبر 2023

وحدت نیوز:(قم المقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امورِ خارجہ کے میڈیا سیل کا اجلاس، تحقیقی رجحانات، علمی مکالمے اور ابلاغِ عامہ جیسے اہم امور پر مشاورت۔ اجلاس میں آنلائن ورکشاپس پر اتفاق رائے کیا گیا اور آنلائن سیشنز کیلئے ضروری مہارتوں کے حصول پر زور دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر ممالک میں موجود شعبہ جات کے باہمی رابطوں اور فعالیت میں ہم آہنگی کیلئے اساسی نکات پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امورِ خارجہ کے میڈیا سیل کا اہم مشاورتی اجلاس قم المقدس میں منعقد ہوا۔ اراکین اجلاس نے باہمی تنظیمی رابطوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے مزید بہتر بنانے کو ضروری قرار دیا۔

اجلاس کے ممبران نے اپنی تجاویز میں وطنِ عزیز پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے تحقیقی رویوں کو پروان چڑھانے اور ذرائع ابلاغ سے بھرپور استفادے پر زور دیا۔

اجلاس میں سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اخلاقی اقدار کی پابندی، جدید ٹیکنالوجی کے ٹولز سے آشنائی، قلم اور مائیکرو فون کے مناسب استعمال اور پاکستانی شناخت نیز تہذیب و ثقافت کی حفاظت جیسے موضوعات زیرِ بحث آئے۔

اجلاس کے معزز شرکاء نے عوام کے اندر سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بچاو کا شعور اجاگر کرنا لازمی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امورِ خارجہ کے میڈیا سیل کو اپنی بساط اور توان کے مطابق سوشل میڈیا کے متعلق آنلائن ورکشاپس کا انعقاد کرنا چاہیئے۔

حاضرین نے وطنِ عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے عوام کو سوشل میڈیا کی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا ضروری قرار دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree