علامہ تصورجوادی پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری قابل ستائش لیکن انہیں کیفرکردار تک بھی پہنچایا جائے، علامہ ڈاکٹر یاسرعباس سبزواری

19 دسمبر 2022

وحدت نیوز(مظفرآباد) صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر اور داعی اتحادبین المسلمین علامہ سید تصور حسین جوادی پر حملے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی گرفتاری قابل ستائش اقدام ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے۔

 مجلس وحدت مسلمین ریاست آزادجموں وکشمیر کے صدر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کہا کہ علامہ تصورحسین جوادی کو 2017 میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس ظالمانہ حملے میں انکی اہلیہ محترمہ بھی زخمی ہوئی تھیں، عوام میں ابھی تک غم وغصہ باقی تھا کہ ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے لیکن دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر سن کر اب امید پیدا ہوئی کہ ان قاتلوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے گا تاکہ کوئی دوبارہ اس طرح کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی جرائت نہ کر سکے، ہم انتظامیہ سے پرزو مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائےتاکہ انصاف کےتقاضےپورے ہو سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree