حکومت عملی طور مفلوج ہوچکی ہے،قائد حزب اختلاف وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم

28 ستمبر 2024

وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت عملی طور مفلوج ہوچکی ہے۔ عوامی اراضی پر قبضے کی انتظامی کوشش حکومت کے اعلانات کو جوتے پر رکھنے کی مترادف ہے۔ حکومت یہاں کی زمینوں کو عوامی ملکیت قرار دینے کا اعلان کر رہی ہے اور انتظامیہ انہی اراضی پر شب خون مار رہی ہے۔ اس سے زیادہ بے بسی حکومت کی اور کیا ہو سکتی ہے۔ یہاں کی اراضی کو عوامی اراضی تسلیم کی جائے۔ تسلیم کی جائے یہ زمین یہاں کے عوام کی ہے۔ جو اس زمین کو اس عوام کی نہیں مانتے وہ خطے میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک اس عوام کی ہے۔ یہاں کے عوام نے اس خطے کو ڈوگروں سے آزاد کرایا۔ تحریک آزادی کو تسلیم کرنا اس خطے کو یہاں کے عوام کی تسلیم کرنا ہے۔ اس خطے کو عوام کی تسلیم نہ کرنے والے دراصل جنگ آزادی کو عملی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو پورا خطہ بحران میں چلا جائے گا۔ گلگت بلتستان پر مزید ظلم نہ کیا جائے۔

یہاں کے عوام میں مسلسل مایوسی پھیل رہی ہے۔ گلگت شہر میں کتوں کا راج ہے۔ کئی انسانی جانیں ضائع ہونے کے باوجود حکومتی سردمہری انتہائی افسوسناک ہے۔ ہر طرف ڈزاسٹر ہی ڈزاسٹر نظر آ رہی ہے۔ خطہ جس طرح کی صورتحال سے دوچار ہے تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے۔ منتخب عوامی نمائندے اور اتحادی جماعتیں گورننس اور عوام سے لاتعلق ہوچکے ہیں۔ ایسی بے بسی کی تصویر بننے رہنے سے بہتر ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی جعلی اتحاد کو چھوڑ کر اپوزیشن کی صفوں میں بیٹھ جائیں۔ ہم مل کر خطے میں عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے۔ سیاسی اتحادی جماعتیں بولتی اپوزیشن کی زبان ہیں اور حکومت کا حصہ ہے۔ یہ چلن سیاست میں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ مذاق اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

ایسی جمہوریت جو ملک میں چل رہی ہے اس سے شاید آمریت زیادہ بہتر ہو۔ دوسری طرف عوام اس وقت باشعور ہوچکی ہے۔ عوام کو فریب میں مبتلا نہیں کیا جاسکتا بلخصوص نوجوان نسل اتنی زیرک ہے کہ ہر طرح کی مکاری جانتی بھی ہے اور جواب دینا بھی جانتی ہے۔ سیاسی جماعتیں اس وقت عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہیں۔ اب بھی سیاسی جماعتوں نے جرات کا مظاہرہ نہ کیا اور سہولت کاری جاری رکھی تو ملک میں انقلاب آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکے گے۔ گلگت بلتستان کے عوام بھی یہاں کے ظالمانہ فیصلوں اور جانبدارانہ رویوں اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے سبب مایوس ہو رہے ہیں۔ گرمیوں میں بھی لوڈشیڈنگ، زمینون پر قبضے، صوبائی ہیڈ کوارٹر میں بے قابو پاگل کتے کے سامنے حکومتی بے بسی، ترقیاتی عمل میں سست روئی جیسے معاملات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ گلگت بلتستان میں جو تاریخی زیادتی مخصوص حلقوں کے ساتھ کی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی۔ ان حلقوں کو دیوار سے لگانے کے ذمہ داری حکومت اور انکو حکومت میں لانے والے بھی ہیں۔ آج مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا ہاتھ بھی ضلع سکردو نگر ہنزہ اور غذر کے حلقوں کا گھلا گھونٹنے میں استعمال ہوا ہے۔ ان حلقوں کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو اپوزیشن بہت جلد اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اس کے بعد وزیراعلٰی کا حلقہ سمیت پورا گلگت بلتستان اسی بحران میں چلا جائے گا جس بحران میں اصول اور ضمیر پر کھڑے رہنے والے حلقوں کو دھکیل دیا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree