ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے، عدل و انصاف کی بالادستی، آئین و قانون کی حکمرانی کے ایم ڈبلیوایم کا کردار انتہائی قابل فخر رہا ہے،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

03 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے منجئ بشریت کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ملک میں کردار سب سے اہم ہے۔ نوجوانان ہی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ اور مستقبل ہوتا ہے۔ آنے والے وقتوں کی جہت کا تعین نوجوانان ہی کرسکتے ہیں۔ ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ باہدف جدوجہد ہی معاشرتی ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔ ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے، عدل و انصاف کی بالادستی، آئین و قانون کی حکمرانی کے مجلس وحدت کا کردار انتہائی قابل فخر رہا ہے۔

مجلس وحدت نے اسی خط کو اپنایا ہے جو قائد شہید نے مرتب کیے تھے۔ اس ملک کو امریکہ کی چنگل سے نکالنے کا کام کوئی چھوٹا اور آسان کام نہیں ہے۔ عالمی فسطائی نظام سے ٹکرانا ہمارے شہدا کے آرزو و آرمان تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو طبقہ مقامی طور پر ہونے والے مظالم کے مدمقابل میں نہیں کھڑے ہوسکتے وہ عالمی قیام عدل کی تحریک کا کبھی حصہ نہیں بن سکتا۔ دنیا میں قیام عدل ہمارا اصل ہدف اور عقیدے کا حصہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree