سکردو، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی جانب سے رکھے گئے منصوبے کا آغا علی رضوی کے دست مبارک سے افتتاح

28 نومبر 2023

وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے سکردو شگری بالا کیلئے رکھے گئے روڈ منصوبے کا افتتاح کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے اور دونوں نے عمائدین کے ساتھ مل کر منصوبے کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر عوام کی جانب سے سید علی رضوی اور محمد کاظم میثم کو ہار پہنایا گیا اور ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر چیف انجینئر عامر حسین نے منصوبے کے بارے میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور سید علی رضوی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ روڈ کے اس منصوبے پر 5 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree